اشاعتیں

جنوری 12, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

تائیوان نے چین کو دیا زبردست جھٹکا

تائیوان میں صدر سائی وین کا دوبارہ صدر کا چناﺅ جیتنا چین کے لئے اس لئے بھاری جھٹکا ہے کیونکہ چین نے انہیں ہرانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا تھا چین کی دھمکیوں کے آگے تائیوان با لکل نہیں جھکا ۔صدارتی چناﺅ میں ایک طرف تھیں سائی ان وین تو دوسری طرف اہم حریف اور چین حمایتی ،ایم ٹی پارٹی کے چیف ہاﺅن کوان تھے ۔سنیچر کو آئے چناﺅ نتائج میں اس یورپی دیش میں پہلی خاتون صدر کو دوبارہ اقتدار حاصل ہوا ہے سینٹرل الیکشن کمیشن کے مطابق دیش کے 22شہروں اور کاﺅنٹی میں قریب 19310000ووٹر ہیں ۔کل ووٹروں میں چھ فیصد بیس سے 23سال کی عمر کے ہیں ۔چین تائیوان کی آزادی کو تسلیم نہیں کرتا وہ اسے اپنا حصہ مانتا ہے تائیوان کے معاملوں میں کسی دیش کا بولنا بھی چین کو پسند نہیں ہے ۔سائی کی جیت پر امریکہ نے خوشی ظاہر کی ہے اور انہیں مبارکباد دی ہے امریکی وزیر خراجہ مائیک پومپیو نے امید جتائی ہے کہ وہ چین کی زیادتی کے دباﺅ کو بھلا کر اسکے ساتھ رشتوں میں پائیداری لانے کی کوشش کریں گے ۔سائی کی شاندار جیت پر ورکروں نے اور دیش اور پارٹی کے جھنڈے ہاتھوں میں لے خوشیاں جتائی سائی نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ آزادی اور جمہوری

جان کی بازی داﺅں پر لگا کر ہمارے فوجی ڈیوٹی پر ڈٹے ہیں

پچھلے کئی دنوں سے کشمیر میں ہو رہی برفباری نے کنٹرول لائن علاقہ میں خوفناک تباہی مچائی ہوئی ہے ۔خاص کر فوجی ادارے اور فوجی اس کے شکار ہو رہے ہیں ۔تین دن سے برفیلے طوفان اور برفیلی چٹانیں کھسکنے سے بارہ لوگوں کی جانیں چلی گئی ہیں یہی نہیں دراندازوں کو روکنے کی خاطر خار دار ناکے بندی بھی کئی جگہوں پر ڈھہ گئی ہے جس وجہ سے فوج کو موسم کے خراب حالات میں بھی چوکسی اور احتیاط برتنی پڑ رہی ہے ۔ان حالات میں اپنی ڈیوٹی نبھانا انتہائی خطرناک اور مشکل ہو گیا ہے ۔ہمارے فوجی کن حالات سے گزر رہے ہیں اس ایک واقعہ سے پتہ چلتا ہے سامنے سے برف کا پہاڑ آرہا ہے اور محازی چوکی پر تعینات ہندوستانی فوج کے جوان جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی ڈیوٹی پر ڈٹے تھے ان کے پاس 40سے پچاس میٹر تک اِدھر سے اُدھر جانے کا موقعہ تھا اگر جان بچانے کو دور جاتے تو تاک لگائے بیٹھا دشمن در اندازی کر سکتا تھا انہیں بھروسہ تھا کہ برف کے نیچے دب گئے تو انہیں بچانے کے لئے ساتھی ضرور آجائیں گے اس بھروسے کے ساتھ چوکیوں پر ڈٹے جوانوں کو تو بچا لیا گیا لیکن چا جوان مادر وطن کی سرزمین کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہو گئے پچھلے 48گھنٹے میں نار

سی اے اے کے خلاف کیرل سپریم کورٹ پہنچا

شہریت ترمیم قانون (سی اے اے)2019کے خلاف کیرل ریکارڈ پر ریکارڈ بناتا جا رہا ہے ۔اب یہ دیش کی پہلی ریاست بن گیا ہے جس نے سی اے اے کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔کیرل نے عرضی دائر کر اس قانون کو آئین کے بنیادی جذبے کے منافی بتایا ہے ۔اور اس سے پہلے ریاست میں سی اے اے لاگو نہ کرنے کی تجویز اسمبلی میں پاس کر ریکارڈ بنا چکا ہے ۔سرکار نے مانگ کی ہے کہ اس قانون کو آئین میں برابری آزادی و سیکولرزم کے اصولوں کی خلاف ورزی والا قرار دیا جائے کمیونسٹ پارٹی قیادت والی سرکار نے عرضی میں پاسپورٹ ،ترمیم قانون2015اور غیر ملکی (ترمیم حکم 2015کے جواز کو بھی چیلنج کیا ہے یہ قاعدہ پاکستان،بنگلہ دیش،اور افغانستان سے ان غیر مسلم تارکین وطن کو یہاں رہنے کی سہولت دیتا ہے جو 31دسمبر 2014سے پہلے اس شرط پر بھارت میں داخل ہوئے تھے کہ وہ اپنے دیش میں مذہبی ٹارچر کے سبب بھاگ آئے تھے عرضی میں قانون اور انصاف وزارت کے سیکریٹری اور بھارت سرکار کو مدا علیہ بنایا گیا ہے ۔وزیر اعلیٰ پنا رائے ودین نے کہا کہ ریاست ،سی اے اے کے خلاف سپریم میں اس لئے گئی چونکہ یہ قانون آئینی تقاضوں کے خلاف ہے ۔یہ آئین کے اندر رہت

ڈی ایس پی دیوندر کی گرفتاری پر سیاست گرمائی

کشمیر میں دہشتگردوں کے ساتھ گرفتار ہوئے ڈی ایس پی دیوندر سنگھ کے رول پر منگل کے روز کانگریس نے سنگین سوال کھڑے کئے ہیں اس کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے کے وقت دیوندر سنگھ وہیں تعینات تھے اور اس حملے کی پھر سے جانچ ہونی چاہیے ۔پارٹی دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینئر کانگریسی لیڈر رندیپ سنگھ سورجیوالا نے کہا کہ یہ بے حد سنگین معاملہ ہے اس پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو بھی بیان دینا چاہیے ۔2001میں پارلیمنٹ اور پلوامہ آتنکی حملے میں بھی دیوندر سنگھ کا نام آیا ہے اس سے پہلے لوک سبھا میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ پلوامہ جیسے واقعات کے قصوروار کون تھے اس پر نئے سرے سے جانچ ہونی چاہیے تب ہمارے 42جوان شہید ہو گئے تھے چودھری نے آگے کہا کہ اگر ڈی ایس پی کا نام دیوندر خان ہوتا تو آر ایس ایس کی ٹرول ریجی منٹ کی بے حد رد عمل صاف اور تلخ ہوتا دیش کے دشمنوں کے رنگ اور نسل اور فرقہ سے موازنہ کرنے کی سخت مذمت ہونی چاہیے بھاجپا نے منگل کو کانگریس کے الزامات پر کہا کہ اپوزیشن پارٹی بھارت پر حملہ کرنے اور پاکستان کو بچانے میں ماہر ہے بھاجپ

امریکہ اور ایران جنگ کے چھٹتے بادل

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کے رو ز اشارہ دیا کہ وہ عراق میں امریکی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں کا جواب فوجی طریقے سے نہیں دے گا جس کے بعد دونوں ملکوں میں جنگ کے حالات پہنچنے سے پہلے اپنے قدم کھینچتے دکھائی دیئے ایرانی لیڈروں اور لوگوں کو سیدھا پیغام دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ان سبھی کے ساتھ امن کے لئے تیار ہے ۔جو امن چاہتے ہیں ایران کے لیڈروں اور لوگوں کے لئے ہم چاہتے ہیں کہ آپ کا شاندار مستقبل ہو جس کے آپ حق دار ہیں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہا ہے کہ ایران جنگ بڑھانا نہیں چاہتا صاف طور پر اسے یہ سمجھنا چاہیے کہ آگے اگر امریکہ کوئی جوابی کارروائی نہیں کرئے گا تو امریکہ بھی کچھ قدم نہیں اُٹھائے گا یہ تشفی کی بات ہے کہ جنگ کے بادل جو چھائے ہوئے تھے وہ آہستہ آہستہ چھٹنے لگے ہیں بے شک دونوں ملکوں کے پیچھے ہٹنے کے اپنے اپنے اسباب ہیں ایران اور امریکہ جنگ نہیں چاہتے اس لئے کشیدگی کم کرنے کے لئے قدم اُٹھاتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ایسا صدر ٹرمپ کے بیان اور ایران کے میزائل آٹیک میں بھی دیکھنے میں بھی ملا ایران اس لئے بھی جنگ سے پیچھے ہٹ رہا ہے کہ کیونکہ اس کے اقتصادی

اقتصادی محاذ پر ڈبل جھٹکا

سال2020اقتصادی محاذ پر تشویش ناک خبر لے کر آیا ہے دیش کے سب سے بڑے سرکار بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے ملک میں اقتصادی سستی کی تشویشناک پیش کی ہے ۔بینک کے چیف اقتصادی مشیر ڈاکٹر سمیا ،کانتی گھوش،کی رپورٹ کے مطابق سال 2019-20میں قریب 16لاکھ نوکریاں ہی مل پائیں گی جبکہ 2018-19میں 89.7لاکھ نوکریاں ملیں تھیں اس لحاظ سے اس سال 16لاکھ روزگار میں کمی ہوگی ای پی ایف او ڈیٹا پر مبنی رپورٹ کے مطابق اپریل،اکتوبر، 2019تک 43.1لاکھ نئی نوکریاں ملیں تھیں پورے برس کے لئے اس کا اوسط 73.9لاکھ ہے این پی ایس رجحانوں کے مطابق سرکاری ملازمتوں کی تعداد بھی 39ہزار کم رہنے کی بات کہی گئی ہے ۔دوسری ریاستوں نوکری کر رہے لوگ اپنے گھر پر کم پیسہ بھیج رہے ہیں دیوالیہ کارروائی کے فیصلے میں تاخیر کے سبب کمپنیاں ملازمین کی کٹوتی کر رہی ہیں ۔یہ اس کی وجہ سے ہو سکتی ہے ۔ساتھ میں انکریمنٹ بھی کم لگنے کا اندیشہ ہے ۔پانچ برسوں میں پیداوار اضافی شرح 9.4سے 9.90کے درمیان رہی اس سے کم تنخواہ اضافے کا اندیشہ ہے ۔اس کی وجہ سے کارپوریٹ اور دیگر لوگ غیر ضروری قرض بھی لے سکتے ہیں ۔رپورٹ آگاہ کرنے والی ہے چونکہ وول برگ کے مطابق دیش

کوئٹہ میں طالبانی اجلاس میں خود کش حملہ

پاکستان میں بم دھماکوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے گزشتہ جمعہ کو پاکستان کے کوئٹہ شہر کی مسجد میں طالبان کے اجلاس کے دوران ہوئے دھماکے میں 30لوگ مارے گئے اس میں طالبان کا سپریم لیڈر شیخ عبدالحکیم اور پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے تین افسران موجود تھے ۔ایس آئی ٹی ای خفیہ کے مطابق آئی ایس آئی ایس نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے ۔حالانکہ پاکستانی خبر رساں ایجنسی نے یہ دھماکہ ایک مدرسے میں ہونے کی بات کہی ہے ۔آئی ایس آئی ایس نے مسجد کے اندر ہوئے اس حملے پر پاکستانی ٹیلی گرام چینل اور کچھ غیر ملکی سماچار ایجنسیوں کو بھیجے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ اس نے کچھ افغان طالبان کے ممبران کو نشانہ بناتے ہوئے یہ حملہ کیا ہے لیکن طالبان کے ترجمان محمد یوسف نے اس سے انکار کیا ہے ۔کہ مسجد کے اندر کوئی افغان طالبان ممبر موجود تھا ۔بلوچستان سرکار کے ترجمان لیاقت شاہ واسی نے کہا کہ اس خود کش دھماکے میں 16لوگ مارے گئے اور 19زخمی ہوئے مرنے والے نمازیوں پر بھی کنفویزن ہے ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں تیس لوگ مارے گئے جبکہ دوسرے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت ساٹھ لوگ عصر کی نماز ادا کر رہے

ڈی ایس پی کا دہشتگردوں کے ساتھ گرفتار ہونا

جموں و کشمیر کے جنوبی کشمیر کے علاقے کلگام کے میر بازار علاقہ سے حزب المجاہدین کے کمانڈر نوید بابو سمیت دو دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔چونکانے والی بات یہ تھی کہ چیکنگ کے دوران جب ان تینوں کو گرفتار کیا گیا تو ان کے ساتھ جموں و کشمیر پولس کا ایک ڈی ایس پی بھی موجود تھا ۔سیکورٹی فورس نے اسے بھی گرفتار کر لیا یہ ڈی ایس پی راشٹرپتی پولس ونر ہے ۔یہ پولس افسر سری نگر ائیر پورٹ انٹی ہائی جیکنگ اسکوائڈ میں تعینات تھا ۔اس کی شناخت دیوندر سنگھ کی شکل میں ہوئی ہے ۔آتنکوادیوں میں سید نوید مشتاق عرف نوید بابو جس کا نمبر آتنکی سرغنہ ریاض نائیکو کے بعد آتا ہے ۔دوسرے نمبر کا دہشتگرد آصف راکر ہے ۔پولس نے تینوں کو حزب المجاہدین کا آتنکی بتایا ہے ۔آصف تین سال پہلے اس آتنکی تنظیم سے وابسطہ ہوا تھا دہشتگردوں نے بتایا کہ ڈی ایس پی آتنکوادیوں کو وادی سے باہر نکلنے میں مدد کرتا تھا اور اس کی مدد سے دہشتگرد دہلی آنے والے تھے اِدھر ڈی ایس پی کے گھر پر چھاپے کے دوران پانچ دستی گولے تین اے کے 47رائفلیں برآمد ہوئی ہیں۔دیوندر سنگھ کو پچھلے سال پندرہ اگست کو راشٹرپتی کے میڈیل سے نوازہ گیا تھا ۔اس کی تعیناتی س

سپریم کورٹ کا فیصلہ مودی سرکار کے لئے بڑا جھٹکا

سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں کہا کہ جموں وکشمیر میں انٹر نیٹ سروس کو بے معیادی بند نہیں کیا جاسکتا۔انٹرنیٹ کا استعمال آئین کی دفعہ19(1)کے تحت بنیادی حق ہے ۔حالانکہ پچھلے سال اگست میں جب دفعہ144نافذ ہونے کے ساتھ ساتھ کشمیر میں انٹرنیٹ پر پوری طرح روک لگا دی گئی تھی ۔تبھی سے الگ الگ علاقوں کے لوگوں اور سیاسی پارٹیوںنے سرکار کے اس فیصلے کی سخت نکتہ چینی کی تھی اسے اظہار آزادی کو کچلنے کے طور پر دیکھا گیا تھا اور سرکار سے اس فیصلے کو واپس لینے کی مانگ کی گئی تھی تمام نکتہ چینوں اور ملامتوں کے باوجود سرکار نے اس مانگ کو نظر انداز کیا ۔اتنے مہینوںسے شورش پھیلانے کے اندیشے کا حوالہ دے کر دفعہ144کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ پر پابندی برقرار رکھی گئی لیکن اب سپریم کورٹ نے جمعہ کو اس معاملے میں جو رائے زنی کی ہے وہ سرکار کے اس فیصلے کو ایک طرح سے کٹگھرے میں کھڑا کرتی ہے ۔سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر انتظامیہ کو آئین کے آرٹیکل 370کے زیادہ تر تقاضوں کو ختم کرنے کے بعد لگائی گئی پابندیوں پر ایک ہفتے کے اندر جائزہ لینے کو کہا ہے ۔کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد اور متعدد عرضیوں پر سماعت کرتے ہوئے دیش کی سب سے

یوکرین کا طیارہ ایرانی فوج کی غلطی کا شکار ہوا

ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر حملے کے ٹھیک بعد تہران سے یوکرین جا رہا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا تھا وہیں ایران کے نیوکلیائی تنصیبات کے پاس ذلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ایران نے دونوں واقعات میں کسی طرح کی سازش سے انکار کیا تھا لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے پورے معاملے کا معمہ سنگین ہو گیا ۔ایران کی ایک نیوز ایجنسی کے مطابق تحران بین الااقوامی ہوائی اڈے کے ایک افسر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تکنیکی اسباب سے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی تھی دوسری طرف ماہرین دعوی کر رہے تھے کہ طیارہ میزائل کا شکار ہوا ہے اُدھرکناڈہ کے وزیر جسٹن ہڈو نے کہا کہ متعدد خفیہ اطلاعات اس طرف اشارہ کر رہی ہیں کہ ایران نے طیارے کو مار گرایا ۔اس حادثے نے 176لوگوں کی موت ہو گئی تھی جس میں 63کناڈہ کے شہری تھے اس طیارے میں ایران کے 63یوکرین کے 111سوڈان کے 10افغانستان کے 4جرمنی کے 3برطانیہ کے 3شہری سوار تھے کناڈہ اور برطانیہ کے ساتھی کئی دیشوں کا کہنا تھا کہ یہ طیارہ ایران کی میزائل کے زد میں آگیا تھا برطانیہ کے وزیر بورس جونسن نے کہا کہ اب ایسی جانکاری ملی ہے کہ ایران میں حادثے کا شکار ہوا یوکرین کا بوئنگ

تشدد کے چلتے کینسل ہو رہی ہے سیاحو ں کی بھارت آمد

دیش میں شہریت قانون میں ترمیم کے بعد برپا تشدد کی وجہ سے ملک کی معیشت پر گہرا اثر پڑ رہا ہے خاص کر سیاحتی صنعت اس سے سیدھی متاثر ہوئی ہے ۔دیش بھر میں مظاہروں کی وجہ سے 25لوگوں کی اموات ہونے کی خبر ملنے کے بعد امریکہ،برطانیہ ،روس،سمیت کم سے کم سات ملکوں نے اپنے شہریوں کو بھارت نہ جانے کی صلاح دی ہے ۔اس کے بعد وسیع پیمانے پر بکنگ منسوخ کرائی گئی اکیلے تاج محل کا دیدار کرنے کے لئے بکنگ کرانے والے دو لاکھ ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے پچھلے دو ہفتے میں اپنا آگرہ دورہ اور ہوٹل و دیگر سیاحتی مقامات کی بکنگ کو عین موقع پر منسوخ کر دیا ہے ۔ایسے میں دیش کے لئے بڑا مالی نقصان کہا جا سکتا ہے جو پچھلے چھ برسوں میں معیشت کی دھیمی رفتارکی وجہ سے جی ڈی پی 4.5فیصدی پر آگئی ہے تاج محل کے پاس بنے اسپیشل ٹورزم پولیس تھانے کے انسپکڑ دنیش کمار کا کہنا ہے کہ اس سال دسمبر میں پچھلے سال کے مقابلے سیاحوں کی آمد 60فیصدی کم رہی ۔وہیں آسام میں سیاحتی ڈیلپمینٹ کارپوریشن کے چیف جین بھلہ بروا کا کہنا ہے کہ ہر سال دسمبر کے دوران ریاست میں قریب پانچ لاکھ سیاح آتے ہیں لیکن اس مرتبہ تحریکوں اور مختلف ممالک کی ٹراول ایڈوای

بھوکے بچوں کی چیخ سن کر سامنے آیا سیکورٹی فورس کا نیا اوتار

واقعہ 2جنوری کا ہے جو اتوار کو سامنے آیا بتایا جاتا ہے کہ جموں و کشمیر میں سی آر پی ایف کی ایک ہیلپ لائن پر شام 5:30بجے ایک خاتون کا فون آیا کہ اس کا خاندان سری نگر جموں ہائی وے پر جام میں پھنسا ہوا ہے بچے بھوکے ہیں اور بھوک سے بلبلا رہے ہیں مدد کیجئے ۔آصفہ نام کی اس خاتون کے فون پر سی آر پی ایف کی 167ویں بٹالین کی ڈی کمپینی فورا ایکشن میں آتی ہے اور پیدل ہی نکل پڑتی ہے برفیلے راستے میں بارہ کلو میٹر چل کر اُس خاندان کے لئے کھانہ پہنچا دیا جاتا ہے کھانا پہنچتے ہی ٹیم کے اسپیکٹر رگھویر سنگھ نے پورے واقعہ کو میڈیا کو بتایا پڑھیے رگھویر سنگھ کی زبانی ....ہمیں شام 5:30بجے کے بعد حکم ملا کہ ہائی وے پر جام میں ایک خاندان پھنسا ہوا ہے جس میں دو بچے ہیں اور صبح سے انہوںنے کچھ نہیں کھایا اس لئے ان کے لئے کھانہ پہنچانا ہے یہ کام ہمارے لئے ایک طرح کا امتحان تھا ۔دراصل ہمیں ایسی ذمہ داری کا ملنے کا اندازہ نہیں تھا خیر ہم نے چھ لوگوں کی ٹیم بنائی اور دال چاول دو ڈھائی لیٹر دودھ چھ لیڑ گرم پانی پھل اور بسکٹ لے کر نکل پڑے دو کلو میٹر پیدل چلنے کے بعد ہمیں لمبا جام دکھائی دیا لیکن اُس خاندان تک پہنچ

مظاہرہ جائز لیکن تشدد کا حق نہیں

الہٰ آباد ہائی کورٹ نے شہریت ترمیم قانون کو لے کر ہوئے احتجاجی مظاہرے و تشدد پر سرکاری کارروائی کے خلاف مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔عدالت کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں سرکار کے خلاف احتجاجی آواز اُٹھانے اور مظاہرے کا شہریوں کو بنیادی حق حاصل ہے لیکن یہ دوسروں کے بنیادی حقوق کے بر عکس استعمال نہیں کیا جا سکتا ۔لوگوں کو سڑک پر جلوس نکال کر ریلی یا مظاہرے کرنے کا حق ہے مگر انہیں ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے کا حق نہیں ہے ۔ایمبولینس ،فائر سروس وغیرہ ضروری خدمات کو روکا نہیں جا سکتا اگر کوئی تنظیم مظاہرہ کرتی ہے تشدد برپا کرتی ہے تو وہ اپنی جواب دہی سے یہ کہہ کرنہیں بچ سکتی کہ تشدد میں باہری لوگوں کا ہاتھ ہے ۔یہ حکم جسٹس سدھیر اگروال و جسٹس راجیو مشرا کی بنچ نے لکھنﺅ کے وکیل رجت گنگوار کی مفاد عامہ کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے دیا اور صاف کیا کہ ہر ایک دھرنے کے لے احتجاجی مارچ نکالنے والوں کی جواب دہی ہوگی اگر امن و نظام قائم رکھنے کے لئے دفعہ 144نافذ کی گئی ہے تو اس کے جواز کو چنوتی نہیں دی گئی ہے تو پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے کا کو شخص یا کسی گروپ کو حق نہیں ہے ۔آئینی اف