Translater

30 مئی 2026

ابراہم سمجھوتے پر پھنسےعرب ممالک



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ ایران پر جو جنگ کررہا ہے وہ دراصل اس کی اپنی جنگ نہیں ہے۔ یہ سب کچھ ٹرمپ اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو کہ کہنے پر کررہا ہے۔ یہ جنگ ٹرمپ نے امریکی مفادات کےلئے نہیں کی ہےبلکہ اسرائیل کے مفادات کے تحفظ کےلئے ہے۔ یہ کسی سے پوشیدہ نہیں کہ ٹرمپ کو نتن یاہو بلیک میل کر رہا ہے اور وہ سب کچھ کہنے اور کرنے پر کروا رہے ہیںجو وہ اور طاقتور یہودی لابی کروا رہی ہے۔سبھی جانتے ہیں کہ ٹرمپ ایسا کیوں کررہے ہیں؟ اس کے پیچھے ایپسٹن فائل کا بھوت ہے۔اگر ایسا نہیں ہوتا تو ٹرمپ یہ نئی شرط کو کیوں ڈالتے؟ ٹرمپ نے حال ہی میں پاکستان ، سعودی عرب،قطر ، ترکی، مصر، جارڈن سے امریکی امن سمجھوتے میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے ان عرب ممالک سے کہا کہ ایران سے سمجھوتہ تبھی پورا ما نا جائے گا ، جب سعودی، قطر، پاکستان، ترکی، مصر، جارڈن، بحرین جیسے عرب مسلم دیش ابراہم سمجھوتہ میں شامل ہوں۔ یعنی اسرائیل کو تسلیم کریں اور اس سے رشتے جوڑیں۔ ٹرمپ نے آگے خبردار کیا جو دیش ایسا نہیں کریںگے انہیں امریکہ ۔ایران ڈیل کا حصہ نہیں ہونا چاہئے۔ٹرمپ نے سعودی عرب، قطر سے فوراً اسرائیل سے رشتے جوڑنے کو کہا۔ انہوں نے آگے کہا سمجھوتے کے بعد ایران کو بھی ابراہم معاہدے میں شامل کرنا عزت کی بات ہوگی۔ ابراہم سمجھوتے کی شروعات ستمبر2020 میں ٹرمپ کے پہلے عہد کے دوران ہوئی تھی۔ یہ ایک ڈپلومیسی سمجھوتہ تھا جس کے تحت متحدہ عرب امارات بحرین نے سرکاری طور پر اسرائیل کے ساتھ رشتے بہتر بنائے تھے ۔ بعد میں مراقش اور سوڈان بھی اس خاکہ میں شامل ہوگئے۔ دہائیوں تک زیادہ تر عرب ملکوں کا رخ یہ تھا کہ جب تک فلسطین مسئلہ کا حل نہیں ہوگا ، تب تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کریںگے۔ لیکن اس سمجھوتے نے اس پالیسی کو بدلنے کی کوشش کی تھی۔ اس سمجھوتے کی سب سے بڑی نکتہ چینی یہ ہورہی ہے کہ اس میں فلسطین مسئلہ کو نظرانداز کردیا گیا۔ نہ تو فلسطین ملک کو لیکر کوئی واضح روڈ میپ دیا گیا اور نہ ہی اسرائیلی بستیوں پر روک کی بات ہوئی۔اسے سبھی جانتے ہیں اسرائیل ایک گریٹر اسرائیل کی امید لگائے بیٹھا ہے جس میں وہ کچھ عرب ملکوں کی زمین لیکر ایک بڑا اسرائیل بنانا چاہتا ہے اور اس میں اب ٹرمپ کھل کر بے شرمی سے مدد کررہے ہیں۔ پاکستان نے اس تجویز کو فوراً مسترد کردیا۔ پاکستان نے آج تک اسرائیل کو کوئی سرکاری منظوری نہیں دی ہے۔حالانکہ یہ بات پاکستان کیلئے اتنا آسان نہیں ہے کیونکہ ٹرمپ جس طرح کے انسان ہیں اور اپنی بات منوانے کیلئے جس طرح ہو سکے پاکستان خارجہ پالیسی کے سامنے آنے والے وقت میں یہ اشو بڑا چیلنج بن کر سامنے آئے۔ سعودی عرب نے بھی اس تجویز کو یہ کہہ کر مسترد کردیا ہے کہ پہلے وہ 1967 کی پوزیشن بحال کرے۔جب اسرائیل ز بردستی فسلطین کی زمین کاٹ کر بنایا گیا تھا ترکی نے تو صاف کہا تھا کہ ہماری تو پالیسی صاف ہے ، ہمیں تو اسرائیل کی موجودگی ناپسند ہے اس لئے ہمارا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ سوال یہ اٹھتا ہے کہ ٹرمپ نے آخر میں یہ دائو کیوں چلا؟ ٹرمپ ایران ڈیل کو صرف جنگ روکنے والاسمجھوتہ نہیں رکھنا چاہتا۔ وہ اسے مغربی ایشیا کے نئے سیاسی نظام قائم کرنا چاہتا ہے اس لئے سعودی عرب ، قطر، پاکستان، ترکی جیسے ملکوں پرجڑنے کا دبائو دے رہا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو سب سے بڑی کامیابی اسرائیل کو ملے گی۔ اسرائیل کو خلیج میں مانیتا مل جائے گا۔
(انل نریندر)

28 مئی 2026

ایران کی فریز پڑی جائیداد

پاکستان میں امریکہ ایران کے درمیان باہمی بات چیت میں تہران کی فریز پڑے 6 ارب ڈالر کی جائیداد کو جاری کرنا ایک اہم اشو ہے یہ پیسہ ابھی قطر میں جمع ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ایرانی ذرائع نے بتایا کہ قطر سمیت بیرون ممالک میں ضبط اثاثوں کو جاری کرنا اور محفوظ تبادلہ لین دین طے کرنے سے سیدھے طور سے وابستہ ہے ۔6 ارب ڈالر کی یہ رقم پہلے 218 میں روکی گئی تھی ۔واشنگٹن و تہران کے درمیان قیدیوں کی ادلابدلی کے معاہدے کے تحت اسے 2023 میں فریز کیا گیا تھا ۔لیکن 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد بائیڈن انتظامیہ نے اثاثوں کو پھر سے فریز کر دیا تھا ۔ادھر امریکہ نے ایران کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اسلا م آباد مذاکرات میں ضبط اثاثوں کو چھوڑے گا ۔امریکہ نے صاف کہا کہ وہ ایرانی اثاثوں کو واپس نہیں کرے گا اس  سے پہلے ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ اس بات پر راضی ہو گیا ہے کہ ضبط اثاثوں کو چھوڑے گا ۔پچھلے کچھ دنوں سے ایک بار پھر جنگ بندی اور امن مذاکرات کی بات ہو رہی ہے ۔دیکھیں امریکہ اور ایران میں کن کن مسئلوں پر سمجھوتہ ہوتا ہے ۔اگر ہوتا بھی ہے ؟ 
(انل نریندر)

ٹرمپ کے پاس تیسری بار فائرنگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری مکان و دفتر وائٹ ہاؤس کی سیکورٹی جانچ چوکی کے پاس ایک شخص نے فائرنگ کر دی ۔سیکورٹی ملازمین نے جوابی کاروائی میں مشتبہ حملہ آور کو ڈھیر کر دیا ۔پچھلے ایک ماہ میں یہ صدر ٹرمپ کے آس پاس فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ تھا اس سے پہلے اپریل میں وائٹ ہاؤس رپورٹرس فیڈریشن کے عشائیہ اور مئی کی شروعات میں واشنگٹن مونومنٹ کے پاس ایسے واقعات ہوئے ۔ قانون انفورسمنٹ ایجنسی نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ 17ویں اسٹریٹ اور پین سروینیا ایونیو میں موجود حملہ آور نے سنیچر کی شام چھ بجے اپنے بیگ سے ہتھیار نکالااور فائرنگ شروع کر دی ۔سیکریٹ سروس جوانوں نے جوابی کاروائی میں وہ زخمی ہو گیا ۔اور بعد میں اس کی موت ہو گئی ۔بتایاجاتا ہے کہ حملہ آور نے 30 راؤنڈ گولیاںچلائیں سنیچر کو ہوئی واردات کے دوران ایک راہگیر کو بھی گولی لگی ہے لیکن یہ صاف نہیں ہو پایا کہ وہ مشتبہ حملہ آور کے ذریعے شروع میں چلائی گئی گولیوں سے زخمی ہوا یاافسران کے ذریعے جوابی کاروائی میں اسے گولی لگی ؟ ٹرمپ واردات کے وقت وائٹ ہاؤس میں ہی موجود تھے ایک لاء انفورسمنٹ افسر نے اپنی پہچان پوشیدہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ مشتبہ کی پہچان 21 سالہ ناسر بیسٹ کی شکل میں ہوئی ۔بیسٹ کو پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا ۔جانچ میں جب اس نے بغیر اجازت کے وائٹ ہاؤس کی ایک دیگر چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی تب بیسٹ کو جولائی 2025 میں اس سلسلے میں گرفتار کیاگیا تھا ۔حملہ آور بیسٹ خود کو عیسٰی مسیح مانتا تھا ۔ڈونلڈ ٹرمپ پر تیسری مرتبہ فائرنگ ہو چکی ہے ۔اور وہ ایک مرتبہ تو بال بال بچے جب گولی ان کے کان کے پاس سے جاتی ہوئی نکل گئی اور کچھ نکتہ چینی کرنے والوں کا خیال ہے کہ ان حملوں کے پیچھے ہمدردی بٹورنے اور امریکی عوام کو برننگ اشوز سے توجہ ہٹانے کا ناٹک شامل ہے ۔خیر جوبھی ہو ایک بات تو صاف لگتی ہے کہ ٹرمپ کی جان کو خطرہ ہے اور انہیں اپنی سیکورٹی میں کسی طرح کی ڈھیل نہیں دینی چاہیے ۔
(انل نریندر)

26 مئی 2026

ٹرمپ پر آگ بگولہ ہوئے نیتن یاہو

امریکہ اسرائیل نے مل کر ایران کے خلاف جنگ شروع کی تھی لیکن اب اس جنگ کو روکنے کے لئے دونوں دیش آپس میں متفق نہیں ہوپارہے ہیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو میں بھاری اختلافات سامنے آرہے ہیں ۔نیتن یاہو ایک بار پھر سے ایران پر ہوائی حملے شروع کرنا چاہتے ہیں ۔وہیں ٹرمپ ہتھیار سے پہلے ڈپلومیسی کے ذریعے معاملے کو ٹھنڈا کررہے ہیں اور امریکہ کو اس جنگ سے باہر نکلنے کے لئے ایران سے کوئی ڈیل کرنے کے چکر میں ہے ۔بتایاجارہا ہے کہ اس جنگ پر دونوں لیڈروں کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے تک بات چیت ہوئی لیکن دونوں میں ایک رائے نہیں بن پائی ۔نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران کی فوجی صلاحیت جب تک پوری طرح برباد نہ ہو جائے ان کے یورینیم پر قبضہ نہ ہو جائے حملے جاری رہنے چاہیے ۔امریکی صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا کہ ثالث قطر اور پاکستان ایک لیٹر آف انٹینٹ پر کام کررہے ہیں تاکہ جنگ کو باقاعدہ طور سے ختم کیاجاسکے ۔اس پر دستخط ہونے کے بعد 30 دنوں کی بات چیت کا دور شروع ہوگا ۔نیتن یاہو ٹرمپ کی اس پالیسی سے متفق نہیں تھے ۔اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا ایران جنگ روکے گا اور کیا نیتن یاہو اکیلے ہی ایران جنگ کو اپنے آپ بڑھائیں گے یا پھر جنگ چلتی رہے گی ۔
(انل نریندر)

پارلیمنٹ میں ہی اپنوں نے ٹرمپ کو گھیرا

امریکی کانگریس (پارلیمنٹ) میں ایران جنگ کے دوران امریکی فوج و دیش کو ہوئے بھاری نقصان پر ایک مفصل رپورٹ جاری کی ہے ۔جس میں کہا گیا ہے لڑائی کے دوران 42 امریکی جہاز تباہ ہوئے یا ضائع ہوئے ۔ایسی خبریں پہلے بھی میڈیا میں آئی تھیں لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے کبھی اس کی تصدیق نہیں کی تھی یہ رپورٹ امریکی کانگریس کی کانگریشنل ریسرچ سروس ( سی آر ایس) نے مرتب کی ہے اور یہ امریکی کانگریس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔سی آر ایس کسی بھی سیاسی پارٹی سے تعلق کی پرواہ کئے بنا امریکی کانگریس کے دونوں ایوان کو پالیسی ساز اشوز پر تجزیہ مہیا کراتا ہے ۔رپورٹ میں امریکی ڈیفنس محکمہ پنٹاگون سنٹرل کمان ( سیٹکام ) اور سماچار آرٹیکلس کا حوالہ دیا گیا ہے جن کے مطابق تباہ یا ضائع ہوئے جہازوں میں غیر انسانی ہوائی گاڑی یا جنگی جیٹ اور ڈرون شامل تھے ۔ایران سے جنگ امریکہ کے لئے کافی بھاری پڑرہی ہے تجزیہ نگاروں کا دعویٰ ہے کہ اس جنگ میں امریکہ ایک لاکھ کروڑ (ایک ٹریلین ڈٓالر ) کے قریب پھونک چکا ہے حالانکہ سرکار نے اسے کافی کم کرکے دکھایا ہے ۔پنٹاگون کے ایک سینئر بجٹ آفیسر نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ اس جنگ میں امریکہ کو اب تک 29 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے جبکہ بجٹ 25 ارب ڈالر کا تھا ۔ ایران جنگ کے سبب بھاری خرچ اور ہتھیاروں کے ذخیرے میں آئی کمی کے مسئلے پر ٹرمپ کو اپوزیشن کے ساتھ ساتھ اپنی ہی پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ کی بھی بھاری مخالفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ دوسری جانب ، ایران نے ابھی تک جنگ میں ہوئے نقصان کی تفصیل نہیں بتائی ہے اور اب بھی دعویٰ کرتا ہے کہ وہ امریکہ کے خلاف جنگ جاری رکھنے میں اہل ہے ۔صدر ٹرمپ اب ایران جنگ کو لے کر گھر کے اندرہی بری طرح گھرتے جارہے ہیں ۔ جہاں ایک طرف امریکی عوام سڑکوں پر اتر آئی ہے وہیں امریکی فوج اور ایم پیز سبھی جگہ ٹرمپ کو اپنے ہی گھیر رہے ہیں۔
(انل نریندر)

کاغذوں پر دستخط:زمین پر دھواں

دنیا نے راحت کی سانس لی جب یہ اعلان ہوا کہ امریکہ ایران جنگ میں سیز فائر ہوگیا ہے ۔لیکن میں اسے صرف جنگ بندی ہی کہتا ہوں ، یہ جنگ کا خاتمہ ن...