اشاعتیں

نومبر 15, 2015 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کینسر و دل کے مرض کی دواؤں کو سستا کرنے کا فیصلہ لائق خیر مقدم

مرکزی وزارت صحت کے ذریعے کینسر اور امراض قلب کی دواؤں کو سستی دستیاب کرانے کے منصوبے کا خیر مقدم ہونا چاہئے۔ کینسر اور دل کی بیماریوں کی دوائیں اتنی مہنگی ہوگئی ہیں کہ غریب آدمی تو ان کے استعمال کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ غریب اور مزدوروں کو یہ خطرناک بیماری ہوجائے تو اس کے علاج میں کام آنے والی دواؤں کی خریدنہ پانے کی وجہ سے اس کیلئے یہ مرض موت کا سامان بن جاتا ہے۔ ایتوار کو مرکزی وزیر صحت جے ۔پی نڈا نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ اینڈ میڈیکل سائنسز میں امرت فارمیسی کا افتتاح کرتے وقت کہا کہ اس فارمیسی سے کینسر اور امراض قلب کے مریض 50 سے90 فیصدی تک سستی دوا خرید سکتیں گے۔اس فارمیسی سے صرف ایمس میں بھرتی مریضوں کو ہی نہیں بلکہ باہر کے مریضوں کو بھی جائز نسخے پر سستی دوا ملے گی۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی پہل پر ہندوستان لیٹکس لمیٹڈ(ایچ ایل ایل) کے اشتراک سے شروع ہوئے اس اسٹور سے کینسر کے مریضوں اور دل سے متعلق بیماری کے ایسے مریضوں کو جن کو اسٹنڈلگا ہو، ہارڈ وال لگا ہو، اوپن ہارٹ سرجری ہوئی ہو یا کسی دوسری طرح کا امپلانٹ ہوا ہو انہیں بھی 50 سے90 فیصدی تک سستی دوا دستیاب کرائی جا

روسی جہاز گرانے والوں کا سراغ دینے پر 325 کروڑ کا انعام

میں کئی دن پہلے اسی کالم میں لکھ چکا تھا کہ روسی ایئر لائنر کو آئی ایس نے مصر کے سینائی علاقے میں گرایا ہے جس میں سبھی مسافر (224لوگ) مارے گئے تھے۔ اب اس کی سرکاری طور پر تصدیق بھی ہوگئی ہے۔ آخر کار روس نے بھی مان لیا کہ اس کا جہاز آتنکی حملے کا شکار ہوا تھا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جہاز میں دھماکہ کرنے والوں کو ڈھونڈ کر سزا دینے کا عہد کیا ہے۔ روس نے حملہ آوروں کو پکڑے والوں کا سراغ دینے والوں کو 5 کروڑ ڈالر قریب325 کروڑ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی روس نے شام میں آئی ایس کے خلاف ہوائی حملے اور تیز کردئے ہیں۔ اسی درمیان مصر پولیس نے روسی جہاز میں بم نصب کرنے والوں کی مدد کرنے کے الزام میں شرم الشیخ ہوائی اڈے کے دو ملازمین کو گرفتار کیا ہے۔ پوتن نے سکیورٹی کمانڈروں کے ساتھ میٹنگ میں کہا یہ پہلی بار نہیں ہے کہ روس پر ایسا بربریت آمیز حملہ ہوا ہے۔ لیکن سینائی میں ہوا حملہ سب سے خطرناک ہے۔ ہم بدلہ لینے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ہم انہیں کہیں سے بھی ڈھونڈ نکالیں گے اور سزا دیں گے۔ اس سے پہلے روس میں سال2004ء میں نارتھ کاکرس کے بیلسان اسکول میں خوفناک دہشت گردانہ حملہ ہو

بھارت مسلمانوں کیلئے بہترین دیش ہے!

جمعیت علمائے ہند کے سکریٹری جنرل و نامور اسلامی پیشوا مولانا محمود مدنی نے ہمیشہ صحیح بات کہی ہے۔ ہم ان کا احترام کرتے ہیں اس لئے نہیں کہ وہ کسی کی حمایت کرتے ہیں بلکہ اس لئے کہ انہیں جو صحیح لگتا ہے وہ بے دھڑک کہہ دیتے ہیں، بیشک کسی کو اچھا لگے یا برا۔ عدم بداشت پر چھڑی بحث کے درمیان منگلوار کو مولانا مدنی نے کہا کہ مسلمانوں کے لئے بھارت سے بہتر کوئی دیش نہیں ہے۔  مدنی نے پیرس میں آتنکی وادی حملے کے سلسلے میں یوپی کے وزیر اعظم خاں کے تبصرے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جہاد کا وقت ہے۔ آتنکی حملوں کو کسی بھی صورت میں جائز نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔ اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت ہونی چاہئے۔ بقول مدنی صاحب آئی ایس جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف دہلی سمیت ملک کے 75 شہروں میں مسلم تنظیموں نے احتجاج کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے دیش میں غریبی ،تعلیم کا نہ ملنا جیسے مسائل ہیں۔ وقتاً فوقتاً کشیدگی بھی پھیلتی ہے لیکن کچھ ہی وقت کیلئے ہوتی ہے۔ لوگ آپس میں پھرسے مل جاتے ہیں۔ یہاں کی مٹی ہی کچھ الگ قسم کی ہے جس میں سب کیلئے پیار بسا ہوا ہے۔ مدنی نے کہا مسلمانوں کیلئے دنیا میں بھارت سے

منی شنکر جیسے دوست ہوں تو کانگریس کو دشمنوں کی ضرورت نہیں

جس پارٹی میں منی شنکرایئر جیسے دوست ہوں اسے دشمنوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ سمجھ میں نہیں آتا منی شنکر ایئر کانگریس پارٹی کو بدنام کرنے پر کیوں تلے ہوئے ہیں۔ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ پارٹی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف زبردست ناراضگی ہے اور انہیں ان کی تنقید کرنے کا بھی پورا حق ہے لیکن اشوز پر ۔ مگر دیش کے اندر میچوں پر نکتہ چینی کرنا اور بات ہے لیکن جس ڈھنگ سے منی شنکر ایئر نے پاکستان میں مودی سرکار کے خلاف الٹے سیدھے لفظوں کا استعمال کیا اور تبصرہ کیا، وہ ہمیں کیا خود کانگریس پارٹی کو منظور نہ ہو۔منی شنکر ایئر نے ایک پاکستانی ٹی وی چینل ’’دنیا‘‘ پر ایک مباحثے میں کہا کہ بھارت پاکستان کے درمیان مذاکرات بحال کرنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہٹانا ضروری ہے۔ صرف اس کے بعد ہی بات چیت آگے بڑھ سکتی ہے۔  ٹی وی اینکر نے منی شنکر سے پوچھا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان رشتوں میں جاری تعطل ختم کرنے کے لئے کیا قدم اٹھائے جانے چاہئیں۔منی شنکر نے کہا کہ بھارت ۔پاک کے رشتوں میں بہتری کیلئے سب سے پہلے جن تین چیزوں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ان میں سب سے پہلے کام ہے مودی کو ہٹاؤں

پہلی بار کیجریوال نے بڑھایا دوستی کا ہاتھ

کئی ماہ تک ایک دوسرے کے خلاف محاذ کھولے رکھنے کے بعد آخر کار دہلی کی عام آدمی پارٹی (آپ) حکومت اور بی جے پی حکومت میونسپل نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر شہر کی صفائی کا مشترکہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے. کل میں ریڈ ایف ایم ریڈیو سن رہا تھا اچانک اس وزیر اعلی اروند کیجریوال کا پیغام آ گیا. کیجریوال نے جب یہ کہا کہ ہم مرکز اور میونسپل کے ساتھ مل کر دہلی کو صاف کریں گے تو میں تھوڑا سا حیرت میں ضرور پڑا. شاید یہ پہلا موقع تھا جب کیجریوال اور ان کی پارٹی کی حکومت نے مرکزی حکومت اور دہلی میونسپل کارپوریشن سے کسی مشترکہ مہم کی بات کی ہو. چاہے اس کے پیچھے اروند کجریوال کا جو بھی پوشیدہ مقصد ہو پر اس فیصلے کا خیر مقدم ہونا چاہئے. دہلی کی ترقی اس لڑائی اور ضد کی وجہ سے ٹھپ پڑا ہوا ہے. اروند کیجریوال کو اب یہ بات سمجھ آنے لگی ہے کہ مرکز سے بگاڑ کر، جھگڑا اور ضد کرنے سے ان کی دال گلنے والی نہیں. اس جنگ کا خمیازہ نہ تو مرکزی حکومت بھگت رہی ہے اور نہ ہی کیجریوال حکومت. خمیازہ تو دہلی کے عوام بھگت رہی ہے. گزشتہ نو ماہ کی مدت میں یہ پہلا موقع ہے جب صفائی کے مسئلے پر دہلی حکومت اور تینوں میونسپل ایک پلیٹ

پیر س میں حملے کابدلہ لینے کی کارروائی شروع

پیرس حملے سے پہلے تو فرانس آئی ایس پر فوجی کارروائی تو کر رہا تھا پر حملے کے بعد تو فرانس نے زبردست جوابی کارروائی شروع کر دی ہے. حملے کے چند گھنٹوں کے بعد ہی فرانسیسی جیٹ طیاروں نے آئی ایس کے ٹھکانوں میں زبردست بمباری کرنی شروع کر دی. فرانس نے آئی ایس کو نیست و نابود کرنے کے مشن پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے. فرانسیسی وزارت دفاع نے بتایا کہ اتوار کی رات اس لڑاکا طیاروں نے شام میں آئی ایس کے گڑھ رقہ کے کئی ٹھکانوں پر حملے کر کے انہیں تباہ کر دیا. دہشت گردانہ حملے کو انجام دینے والے آٹھ دہشت گردوں میں سے اتوار کو ایک کی شناخت عجیب و غریب طریقے سے ہوئی. ادھر اسماعیل مستعفی کی دھماکے کی جگہ کٹی ہوئی انگلی سے اس کی شناخت ہوئی. پیر کے ڈی این اے ٹیسٹ سے اس کی شناخت کی گئی. دہشت گردانہ حملے کی گتھی سلجھانے میں لگی پولیس نے تین حملہ آوروں کی شناخت کر لی ہے. جمعہ کی رات پیرس میں قتل عام کو انجام دینے والے یہ تینوں خود کش حملہ آور فرانس کے ہی شہری تھے. بیتاکلا تھیٹر کے کنسرٹ میں درجنوں افراد کو موت کی نیند سلانے والے حملہ آور کی شناخت عمر اسماعیل مستتفی کی شکل میں کی گئی یہ وہی ہے جس کی انگلی کٹی

It's war -Francois Hollande

-         Anil Narendra The fashion and glamour capital of the world, Paris was ensanguined by a terrorist strike on Friday evening (for us on Saturday early morning).  Armed with AK-47’s and suicide belts eight terrorists of the world’s most dreaded terrorist setup Islamic State (IS) attacked at six places in which 129 people were killed and more than 200 people injured. We remind you that this is being termed as the second biggest attack on Paris after the world war. The attack on 13 th November 2015 was similar to the terrorist attack on Mumbai on 26 th November 2008. The terrorists attacked people eating in the restaurant, enjoying in the bar and outside the stadium. Emergency has been promulgated in France after the incident. An eye witness said that an attacker was talking about the French army attacks against the terrorists of Islamic State in Syria. The spot is just 200 meters away from the office of Charlie Hebdo magazine, where the jihadist had attacked in January this year

دہشت گردی کی تشریح طے ہو مودی کی اقوام متحدہ میں اپیل!

دنیا کواچھی اور بری دہشت گردی میں کوئی فرق نہ کرنے کی ہندوستانی کی مسلسل آگاہی پر اب تک کن آنکھیوں سے دیکھ رہے بڑے ملکوں کو پیرس پر حملوں نے ضرور جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تمام بین الاقوامی اسٹیجز پر دہشت گردی کی عالمی تشریح طے کرکے اس کے خلاف ایک آواز اور طاقت کے ساتھ لڑنے کی بات مسلسل اٹھاتے رہے ہیں۔ اپنے دورۂ برطانیہ کے دوران وہاں کے ممبران پارلیمنٹ کو خطاب کرتے ہوئے بھی صاف طور پر کہا کہ دنیا کے سامنے اس وقت دو بڑے مسائل ہیں دہشت گردی اور گلوبل وارمنگ۔ اس وارننگ کے 24 گھنٹے کے بعد ہی پیرس پر دہشت گردانہ حملہ ہوگیا۔وزیر اعظم نے سنیچر کو اقوام متحدہ سے بھی اپیل کی تھی کہ وہ دہشت گردی کی تشریح جلد طے کرے، ورنہ بہت دیر ہوجائے گی۔ پاکستان کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا دہشت گردی کی تشریح طے کرنے سے دنیا کو یہ پتہ چل جائے گا کہ کون دہشت گردی کی حمایت کررہا ہے اور کون اس کے خلاف ہے۔ ممبئی حملے کے طرز پر فرانس میں ہوئے آتنکی حملوں کے بعد دنیا کے لئے مودی اور بھارت کی آواز کو اب لمبے وقت تک نظرانداز کرنا مشکل ہوگا۔ دہشت گردی کی خونخوار شکل نے دیش ہی نہیں بلکہ برصغیر کی

کیا بہا ر کی طرز پر یوپی میں مہاگٹھ بندھن بنے گا؟

بہار کے کامیاب مہا گٹھ بندھن کا فارمولہ اب دوسری ریاستوں میں بھی آزمایا جاسکتا ہے۔ یہ امکان میں نے پہلے بھی ظاہرکیا تھا۔ اب خبر ہے کہ بہار کی طرز پر اترپردیش میں بھی بھاجپا کو حاشیے پر لانے کے لئے غیر بھاجپائی پارٹیوں کے متحد ہونے کے امکان نے زور پکڑ لیا ہے۔ سپا حکومت کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے سنت کبیر نگر میں یہ کہہ کر کہ سال2017ء میں ہونے والے چناؤ میں بھاجپا کے خلاف مہا گٹھ بندھن کی تشکیل سے انکار نہیں کیا جاسکتا، اس بحث کو ہوا دے دی ہے۔ وہیں آر جے ڈی چیف اور ملائم سنگھ کے سمدھی لالو پرساد یادو سے اس سلسلے میں جلد ملائم سنگھ سے ملاقات کرنے کیلئے اترپردیش آنے کی بھی خبر ہے۔حالانکہ سپا سرکار میں وزیر شیو پال یادو نے پارٹی کو اپنے بوتے پر چناؤ لڑنے کی بات کہہ کر بھاجپا کو آنے والے چناؤ میں مات دینے کا دعوی کیا ہے۔ جہاں تک سوال کانگریس کا ہے بہار اسمبلی چناؤمیں اس کی کامیابی سے حوصلہ بڑھا ہے وہ ایسے اتحاد میں شامل ہونا چاہے گی یا نہیں یہ کہنا مشکل ہے۔ وہ اب چاہے گی کہ اپنے بوتے پر چناؤ لڑے اور اپنا کھویا ہوا جن آدھار واپس لانے کی کوشش کرے۔ پھر بہوجن سماج پارٹی کا حوصلہ بھی بڑھا ہوا

Adcenter Coupon Worth 200 USD

Choicedelhi.in  is offering holiday Bing promotional cpdes its Bing ads customers. Bing is the fastest growing ad network and it shows ads on Bing and yahoo networks both. It is providing $200 Worth   Bing Ads Coupon Worth 200 USD to new Bing ads Customers. Price of Coupon is 15$ or 1000 Rupees.   You can save $200 in your bing ad accounts, you can use it in new ad account or less than 30 days old ad accounts.   bing coupon 200 Bing Coupon $200 For New Ads.   This coupon works worldwide in any country.   Terms and conditions to use Bing Ads Coupon $200 :-   1- it works in New Accounts and less than 30 days old. 2-It works in postpaid bing ad accounts. 3-You need to add a valid payment method to use these bing coupons. 4-Only one coupon works per accounts. 5-Expiry of Coupon is in 30th November 2015. (new coupons will come after 30 November again so same offer will be available later also) 6-You can not mix this co

اس مرتبہ یہ جنگ ہے: فرانسیسی صدر فرانسیوااولاندو!

دنیا کی فیشن و گلیمر کی راجدھانی پیرس کی شام جمعہ( ہمارے لئے سنیچرصبح سویرے) آتنکی حملے سے لہو لہان ہوگئی۔ اے۔کے 47 اور فدائی بیلٹ کا سہارا لے کر دنیا کی سب سے خونخوار دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے 18 دہشت گردوں نے 6 مقامات پر حملہ بول کر129 لوگوں کو مار دیا۔ 300 سے زائد کو زخمی کردیا۔ بتادیں کہ اسے عالمی جنگ کے بعد پیرس پر سب سے بڑا حملہ بتایا جارہا ہے۔ 13 نومبر 2015 ء کو ہوا یہ حملہ ممبئی کے 26 نومبر 2008ء کے آتنکی حملے سے ملتا جلتا تھا۔دہشت گردوں نے ریستوراں میں کھانا کھا رہے لوگوں کو، بار میں شوق فرما رہے لوگوں اور اسٹیڈیم کے باہر تابڑ توڑ حملے کئے۔ واردات کے بعد سے فرانس میں ایمرجنسی لگادی گئی ہے۔ واردات کے ایک چشم دید گواہ نے بتایا کہ وہاں ایک حملہ آور شام میں اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گردوں کے خلاف فرانسیسی فوج کے حملوں کا ذکرکررہا تھا۔ واردات کی جگہ شارلی ایبدو میگزین کے دفتر سے محض200 میٹر کی دوری پر ہے، جہاں اسی سال ماہ جنوری میں جہادیوں نے حملہ کیا تھا۔ بم دھماکے کے وقت فرانس کے صدر فرانسیوا اولاندو بھی اسٹیڈیم میں فرانس بنام جرمنی فٹبال میچ دیکھ رہے تھے۔ چشم دید گوا

What if Pakistan's nuclear arsenal falls into wrong hands?

ANIL NARENDRA Pakistan is probably the most dangerous country for the world as it is a failed state, a failing economy with the faster growing nuclear arsenal. A day after Pakistan’s Foreign Secretary Aizaz Chaudhry acknowledged that the country is developing, “battlefield nukes”,  the latest Nuclear Notebook report by Bulletin of Atomic Scientists reported that Pakistan has now a stock pile of 110-130 war heads against 90-110 in 2011. At this rate Pakistan could be the fifth largest nuclear power by 2025. The Nuclear Notebook, one of the most authoritative source of information on Pakistan’s N-Capabilities says it is rapidly expanding its stock pile and also confirms India’s fears that it is also developing mini missiles to use against Indian troops if required. This has also been confirmed by acclaimed nuclear expert Hans Kristensen and Robert Norris. They say that Pakistan is developing short range nuclear capable missiles to repel any invasion by Indian troops. These bombs could be

بہار نتائج کانگریس کیلئے آب حیات بنا!

لمبے عرصے کے بعد بہار اسمبلی چناؤ میں کانگریس کی جیت نے پارٹی کیلئے آب حیات کا کام کیا ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری و پارٹی کا پرچار سنبھال رہے سی پی جوشی نے کہا کہ پردھان منتری نریندر مودی کی لیڈر شپ والے این ڈی اے کے خلاف مہا گٹھ بندھن کی جیت کا اثرراشٹریہ اور انترراشٹریہ سطح پر بھی ہوگا۔ جوشی نے جیت کا سہرہ پارٹی نائب صدر راہل گاندھی کو باندھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ورکر مانتے ہیں کہ اب راہل کو پارٹی صدر بنا دینا چاہئے۔ انہوں نے جیت کا پورا سہرہ راہل گاندھی کو دیتے ہوئے انہیں مہا گٹھ بندھن کا سوتر دھار بتایا۔ جوشی نے کہا کہ اس اہم چناؤ میں گٹھ بندھن کو لیکر راہل نے اہم کردار ادا کیا تھا لہٰذا اب کانگریس ورکروں کی مانگ ہے کہ راہل کو صدر بنانے کا وقت آگیا ہے۔ ایک دوسرے کانگریس کے جنرل سکریٹری شکیل احمد نے بھی کہا کہ راہل کے پراثر کردار کے بغیر مہا گٹھ بندھن ممکن ہی نہیں ہوتا۔ نتیش اور لالو کو ساتھ لانے میں راہل کا اہم کردار تھا۔ خاص طور سے جب لالو پرساد یادو کو اس گٹھ بندھن کے ساتھ آنے میں کچھ اعتراضات تھے۔گزشتہ بہار چناؤ میں کانگریس نے سبھی 243 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے تھے حال

ہوا میں زہر تو گھلا لیکن پچھلے سال سے کم!

راجدھانی دہلی میں دیوالی کے موقع پر لگتا ہے کہ لوگوں میں بیداری آئی ہے اور ان کو یہ سمجھ آئی کہ زیادہ پٹاخے چلانے سے آب و ہوا آلودہ ہوتی ہے جس سے سبھی کو نقصان ہوتا ہے۔بیشک اس بار بھی دیوالی کے موقع پر آتش بازی سے راجدھانی کی ہوا میں خوب زہر گھلا ۔ عالم یہ تھا کہ جمعرات صبح آسمان میں فضائی آلودگی کے چلتے ذرات کی ہلکی چادر دیکھنے کو ملی۔ اس کے باوجود سکون دینے والی بات یہ رہی کہ پچھلے سال کی دیوالی کے مقابلے آلودگی کی سطح کم رہی اور سطح اس بار نیچے رہی۔ اس سال دیوالی پر ہوا کی رفتار پچھلے سالوں کے مقابلے میں کچھ تیز تھی جس کے نتیجے میں حالات کچھ بہتر نظر آئے۔ دہلی سرکار بھی دعوی کررہی ہے کہ پٹاخوں کے خلاف چلائی گئی ہم کی وجہ سے آلودگی میں کمی آئی۔ حالانکہ دہلی سرکار کے اس دعوے کو لیکر مرکزی اور دہلی سرکار کے دعوؤں میں اختلاف بھی دیکھنے کو ملا۔ مرکزی زمینی سائنس وزارت کے ادارے صفرکی رپورٹ کے مطابق دہلی یونیورسٹی کے آس پاس کے علاقے میں دیوالی کی رات آلودگی میں 20 گنا تک اضافہ درج کیا گیا جبکہ دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی نے گزشتہ چھ سالوں میں دیوالی کے موقع پر راجدھانی میں آلودگی کم ہونے کا