اشاعتیں

فروری 26, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اڈانی کی گرتی ساکھ!

صر ف 1مہینے پہلے گوتم اڈانی کا شمار دنیا کے تیسرے نمبر کے سب سے امیروں میں ہوا کرتا تھا۔لیکن امریکی ریسرچ فورم ہنڈن برگ کی منفی رپورٹ آنے کے بعد اڈانی گروپ کے شیئر وں میں اس قدر گراوٹ آئی کہ وہ اب سب سے امیر لوگوں کی فہرست میں 30ویں مقام پر آ گئے۔ اڈانی کے اثاثے میں گراوٹ آنے کے ساتھ ہی ریلائنس انڈسٹریز کے چیرمین مکیش امبانی پھر سے دیش کے سب سے امیر آدمی بن گئے ہیں ۔ امبانی 81.7ارب ڈالر کے اثاثے کے ساتھ دنیا کے 10ویں سب سے امیر ترین شخص ہیں ۔بندر گاہ ،ہوائی اڈا ،غذائی تیل ،بجلی ،سیمنٹ اور ڈیٹا سینٹر جیسے تما م سیکٹروں میں کاروبار رکھنے والے اڈانی گروپ کے شیئر میں گزشتہ ایک مہینے میں بھاری بکوالی ہوئی ۔اعداد و شمار کے مطابق اڈانی گروپ کی 10کمپنیوں کی مجموعی مارکیٹ ویلیو میں اس دوران 12.06لاکھ کروڑ کی بڑی گراوٹ آئی ہے ۔ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ 25جنوری کو جاری کی گئی تھی ۔ جس میں اڈانی گروپوں پر شیئر کے دام بڑھانے میں دھاندھلی اور فرضی غیر ملکی کمپنیو ں کا استعمال کرنے کے سنگین الزام لگائے گئے تھے حالاںکہ اڈانی گروپ نے ان الزامات کو جھوٹا ،بے بنیاد بتاتے ہوئے مسترد کردیا تھا ۔ اڈانی گروپ ک

512کلو پیاز محض 2روپے میں !

مہاراشٹر سمیت پورے دیش میں گزشتہ تین دنوں سے سوشل میڈیا پر شولہ پور کے کسان راجیندر چوہان کا تذکرہ ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ منڈی میں 512کلو پیاز بیچنے کے بعد بھی انہیں صرف دو روپے کا چیک ملا اور اسے کیش کروانے کیلئے بھی انہیں کچھ دنوں بعد منڈی میں آنا ہوگا۔ مہاراشٹر کے بجٹ سیشن کے موقع پر اپوزیشن کے لیڈر اجیت پوار نے بھی اس کا ذکر کیا ۔ وہیں دوسری جانب ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ راجیندر چوہان کو دو روپے کے چیک دینے والے سریہ ٹریڈر س کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اخبار نویسوں سے بات چیت میں فڑنویس کا کہنا تھا کہ 512کلو پیاز بفر قیمت کے اندر نیچے جاتی ہے ۔لیکن انہیں دو روپے ہی ملے ہیں۔ٹرانسپورٹ لاگت کاٹ لی گئی ایسا نہیں ہونا چاہئے ۔دراصل مہاراشٹر میں ان دنوں تھوک بازار میں پیاز 6سے 7روپے کلو اور خوردہ بازار میں 20سے 30روپے کلو کے حساب سے مل رہی ہے۔ لیکن فروری کے آخر تک مانسونی پیاز کی آمد ہو جاتی ہے۔ نمی کے سبب پیاز کو اسٹور کرکے نہیں رکھا جاسکتاہے۔ گھریلو استعما ل کیلئے اسٹور کرنے کیلئے صرف سوکھی پیاز کی ضرورت ہوتی ہے۔مانسونی پیاز کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ د

نیا ٹرینڈ :دو سال کی حکومتیں!

لوگوں میں اختیارات کو لیکر بڑھتی بیداری اور ریفرنڈم کا دباو¿ کا نتیجہ ہے کہ دنیا میں جمہوری سرکاریں اور ان کے نیتا اب تیزی سے بدل رہے ہیں ۔ یوروپ کے زیادہ تر ملکوںمیں ہر دو سال میں حکومتیں بدل رہیںہیں اس کی وجہ ہے لوگ دو سال سے زیادہ میعاد کی ایک سرکار نہیں چاہتے ۔ برطانیہ میں 2022تین وزیر اعظم بنے ۔ جفرافیائی ریسر چ سینٹر کی اسٹڈی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس میں دوسری جنگ عظیم کے بعد سے 2022تک برطانیہ کے ساتھ یورپین یونین کے 22ملکوںمیں حکومت کا اوسط میعاد کا حساب لگایا گیا جس میں سامنے آیا کہ زیادہ تر یوروپی ممالک میں دو سال میں ایک مرتبہ سرکار بدل گئے جیسے بیلجیم ،فن لینڈ اور اٹلی میں سب سے کم میعاد والی حکومتیں رہیں۔ان ملکوںمیں اوسطً سرکاریں ایک سالب بھی نہیں چلیں ۔ آئین میں طے میعا د سے بہت کم وقت تک سرکار چل سکیں ۔ وہیں لگزم برگ میں سرکار کی اوسط میعاد سب سے زیادہ ساڑے چار سال رہی یہاں حالاںکہ یہ بھی پانچ سال تک کی میعاد سے کم رہی ۔ ریسرچ سینٹر کی اسٹڈی کے مطابق ضروری نہیں کہ بدلاو¿ چناو¿ سے ہی ہو ۔پارٹیوں کے درمیان محاذ سے پارلیمنٹ سے اکثریت سے جیت کر سرکار میںتبدیلی ہوئی اس

خبروں پر نہیں لگائیںگے روک!

سپریم کورٹ نے اڈانی ہنڈن برگ معاملے پر دی جا رہی خبروں کیلئے میڈیا پر روک لگانے کی عرضی کو سرے سے خارج کردیا ۔ یہ عرضی وکیل ایم ایل شرما نے دائر کی تھی چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی بنچ نے کہا کہ ہم میڈیا کے خلاف کبھی کوئی پابندی لگانے کا حکم نہیں جاری کر رہے ہیں۔ اب شرما نے یہ کہتے ہوئے اپنی درخواست کو دوہرایا کہ میڈیا سنسنی پیدا کر رہی ہے تو اس پر چیف جسٹس نے دوہرایا کہ واجب بات کیجئے میڈیا رپورٹینگ پر روک لگانے کی بات مت کیجئے منا سب دلیل دیں ۔ میڈیا رپورٹنگ پر روک نہیں لگائی جا سکتی۔ چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ بنچ اس جھگڑے میں جلد ہی کوئی حکم پاس کرے گی۔ پچھلے ہفتے بنچ نے اڈانی ہنڈن برگ معاملے میںہندوستانی سرمایہ کاروں کی گارنٹی کیلئے ریگولیٹری مشینر کا جائزہ کیلئے ایک خصوسی کمیٹی بنائی لیکن سماعت پوری کر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ بنچ نے مجوزہ کمیٹی میں شامل کرنے کیلئے سیل بند موہر لفافے میں دئے گئے ناموں کو منظور کرنے سے بھی انکار کردیا تھا۔ چیف جسٹس اڈانی معاملے کئی عرضیوںپر سماعت کر رہے ہیں جس میں دو عرضیوںمیں ہنڈن برگ کے خلاف جانچ کے حکم کی مانگ کی گئی ۔دونوں عرضیوںمیں یہ بھی

بھنڈرا نوالے حمایتی امرت پال کا ابھر نا خطرناک!

ایک خالصتانی حمایتی تنظیم وارث پنجاب دے ،کے حمایتیوںکی مسلح جنگجوو¿ں نے اپنے چیف اور مبلغ امرت پال سنگھ کے قریبی کی گرفتاری کے احتجاج میں امرتسر کے اجنتلا تھانے پر قبضہ کرلیااور اس طرح سے اس نے پولیس انتظامیہ کو جھکنے پر مجبور کر دیا ۔ وہ پنجاب جیسے حساس ترین ریاست کیلئے بیحد خطرناک ہے وہ پنجاب کیلئے ہی نہیں بلکہ پورے دیش کیلئے ایک خطرناک اشارہ ہے۔جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے کو اپنا آئیڈیل ماننے والے خالصتانی حمایتی تنظیم وارث دے پنجاب کے چیف امرت پال سنگھ کے حمایتیوں نے تلوار اور بندوقوں کے ساتھ جو مظاہرہ کیا اس نے پنجاب میںدہشت گردی کے دور کی یاد دلا دی ۔ مشتعل بھیڑ نے ناکے بندی توڑ دی اور کئی پولیس والوں کو زخمی کردیا ۔ اتنا ہی نہیں پولیس پر دباو¿ بنایا اور طوفان کی رہائی کے احکامات لئے۔ خالصتانی حمایتی 29سالہ امرت پال سنگھ کا اچانک عروج ہونا پنجاب میں عام آدمی پارٹی سرکار کیلئے در د سر بن سکتاہے ۔ حمایتی اسے جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے کا ہی شکل ماننے لگے ہیں ۔یہ ٹھیک اسی طرح کپڑے پہنتا ہے اور دستار سجاتا ہے جیسے جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے کر تا رہا ہے۔ وہ اسی کی طرح اپنے ساتھ مسلح لوگوں کا جت