بہار میں کانٹے کی ٹکر نظر آتی ہے!
بہار میں اسمبلی چناو¿ کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں ۔پارٹیوں کے درمیان سیٹوں کے تجزیہ جاری ہیں ۔اس درمیان الیکشن کمیشن نے ایس آئی آر یعنی انسینٹو رویژن لسٹ کا ڈرافٹ بھی جاری کر دیا ہے اس کے مطابق بہار میںاب 7.42 کروڑ ووٹر ہیں اب۔ اب چناو¿ کا اعلان ہو گیا ہے بہار میں 6 اور 11 نومبر کو اسمبلی چناو¿ ہوں گے ۔نتیجے 14 نومبر کو آئیں گے ۔بہار اسمبلی کی موجودہ میعاد 22 نومبر 2025 کو ختم ہور ہی ہے ایسے میں ریاست میں چناو¿ میعاد ختم ہونے سے پہلے تک کرائے جارہے ہیں ۔قارئین کی جانکاری کے لئے بہار میں اسمبلی کی 243 سیٹیں ہیں اور سرکار بنانے کے لئے کسی بھی پارٹی یا اتحاد کے پاس 122 سیٹیں ہونا ضروری ہے ۔بہارمیں فی الحال جے ڈی یو اور بھارتیہ جنتا پارٹی اتحادی این ڈی اے کی سرکار ہے اور آر جے ڈی کے تیجسوی یادو بہار اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر ہیں ۔اسمبلی میں ابھی بی جے پی کے 80 ممبران ہیں اور آر جے ڈی کے 77 جے ڈی یو کے 45 اور کانگریس کے 19 کمیونسٹ پارٹی کے 11 ہندوستانی عوام مورچہ (سیکولر ) کے 4 کمیونسٹ پارٹی ماسک وادی کے دو کمیونسٹ پارٹی کے دو اویسی کی پارٹی کا ایک دو آزاد ممبر اسمبلی ہیں ۔سبھی پارٹیاں ...