ایران کا موساد سے بدلہ!
اسرائیل کے ایران پر حملے کی شروعات کے بعد سامنے آئی رپورٹوں سے صاف اشارہ ملتا ہے کہ جنگ کا مورچہ آسمان نہیں ،بلکہ زمین میں بھی پہلے سے ہی کھل چکا تھا۔کافی ثبوت سے ایران نے گہری خفیہ اور آپریشنل گھس پیٹھ کے ذریعے اسرائیل میں تیاری کررہا تھا ۔حالانکہ ایرانی حکام پہلے بھی یہ اندیشہ جتا چکے ہیں کہ اسرائیل ایرانی سیکورٹی فورسز میں دراندازی کر سکتا ہے ۔لیکن اس پورے واقعہ میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا رول اہم ترین رہا ۔اسرائیل عام طور پر موساد کے کام کاج پر رائے زنی نہیں کرتا اور ایران میں کررہی کاروائیوں میں دوسری خفیہ ایجنسی بھی شامل ہوسکتی ہیں ۔پھر بھی ایسا ماناجاتا ہے کہ موساد نے ایرانی زمین پر حقاق کی پہچان اور کاروائیوں کو انجام دینے میں اہم رول نبھایا ۔کئی میڈیا رپورٹوں اور کچھ اسرائیلی حکام کی رائے زنیوں سے صاف ہوتاہے کہ ایران کے اندر اینٹی - سب مرین سسٹم میزائل گودام ،کمانڈ سنٹرس اور چنندہ ٹاپ ملیٹری اور سائٹس کو نشانہ بنا کر ایک ساتھ اور بے حد ٹھیک حملے کئے گئے۔یہ حملے ان خفیہ سرگرمیوں کے ذریعے ممکن ہو پائے جو لمبے عرصے سے ایران کے اندر سرگرم تھیں ۔اسرائیلی حملوں میں نہ صرف ایرا...