اشاعتیں

اپریل 1, 2018 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کیجریوال ٹرن ناٹ الاؤڈ کے سائن بورڈ

کل میں جب اپنی رہائش گاہ سندر نگر سے دفتر (بہادرشاہ ظفر مارگ) جا رہا تھا تو پرگتی میدان کے سامنے ایک بجلی کے کھمبے پر ایک پوسٹر ٹنگا تھا اس پر لکھا تھا ’یو ٹرن پروہیبیٹڈ‘‘ اور اس کے نیچے کیجریوال کی فوٹو پر کانٹا لگا ہوا تھا اور لکھا تھا کے کیجریوال’’ ٹرن ناٹ الاؤڈ‘‘۔ عزت ہتک کیس میں سزا سے بچنے کے لئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال ایک کے بعد ایک سیاستدانوں سے معافی مانگ رہے ہیں اس سے ان کی خوب فضیحت ہورہی ہے۔ سیاسی لوگ ان پر طنز کس رہے ہیں۔ اسی کڑی میں اکالی ۔بھاجپا اتحاد کے ممبر اسمبلی منجندر سنگھ سرسہ دہلی کے چوراہوں پر کیجریوال ٹرن ناٹ الاؤڈ کے بورڈ لگوا رہے ہیں۔ معافی مانگنے کا سلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے اب شری کیجریوال نے وزیر خزانہ جیٹلی سے بھی معافی مانگ لی ہے ۔ یہ کیجریوال کی اب تک کی سب سے بڑی معافی مانگی جارہی ہے۔ ان کے ساتھ عام آدمی پارٹی کے نیتاسنجے سنگھ ، آشوتوش ، دیپک باجپئی اور راگھو چڈھا نے بھی معافی مانگی ہے۔ جیٹلی نے ان سبھی کو معاف بھی کردیا ہے اس کے بعد دونوں فریقین نے دہلی ہئی کور اور پٹیالہ ہائی کورٹ میں ہتک عزت کا کیس واپس لے لیا ہے وہیں کمار وشواس نے معافی ما

اور اب اقوام متحدہ کی فہرست میں پاکستان کے 139 آتنک وادی

ایک بار پھر دنیا کے سامنے پاکستان کا آتنکی چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔ اس پر اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل نے دنیا بھر کے آتنک وادیوں کی نئی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں پاکستان کے 139 لوگوں،انجمنوں کا نام شامل ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں ممبئی حملہ کے سرغنہ لشکر طیبہ کا بھی نام ہے۔ پاکستانی اخبار ’ڈان‘ کے مطابق فہرست میں سب سے اوپر اسامہ بن لادن کے جانشین ایمن الظواہری کا نام ہے۔ اس فہرست میں سبھی کی نشاندہی کی گئی ہے جو پاکستان میں رہ چکے ہیں،وہاں سے اپنی سرگرمیاں چلائی ہیں یا پھر سرگرمیاں چلانے کے لئے پاکستانی سرزمین کا استعمال کرنے والی انجمنوں سے جڑے رہے ہیں۔ لشکرطیبہ چیف حافظ سعید کو ایک ایسے شخص کی شکل میں شامل کیا گیا ہے جو انٹر پول کا مطلوب ہے اور کئی آتنکی سرگرمیوں میں شامل ہے۔ لشکر طیبہ نے چنئی میں کئی جگہوں پر آتنکی حملہ کرائے تھے اور ان میں چھ امریکی شہری سمیت166 لوگ مارے گئے تھے۔ خبر کے مطابق اقوام متحدہ اس فہرست میں ہندوستانی شہری داؤد ابراہیم کاسکر کا بھی نام شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس کے پاس کئی پاسپورٹ ہیں جو راولپنڈی اور کراچی سے جاری ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کا دع

محض16 گھنٹے میں پی ایم نے پلٹا اسمرتی ایرانی کا فیصلہ

شکر ہے وزیر اعظم کے دفتر نے وقت رہتے دخل دیااور فرضی خبروں پر روک لگانے کے مبینہ مقصد سے ایک دن پہلے ہی جاری کی گئی سرکار کی گائڈ لائنس واپس لے لی گئیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مداخلت کر سرکار کے خلاف ہونے والے بونڈر سے بچا لیا۔ اسمرتی ایرانی سربراہی میں چلنے والی وزارت اطلاعات و نشریات نے جاری کردہ پریس نوٹ میں کہا تھا کہ صحافیوں کی مانیتا سے متعلق گائڈ لائنس کے مطابق اگر فرضی خبر کی اشاعت یا ٹیلی کاسٹ کی تصدیق ہوتی ہے تو پہلی بار ایسا کرتے پائے جانے پر پترکار کی مانیتا چھ مہینے کے لئے معطل کی جائے گی اور دوسری بار ایسا کرتے پائے جانے پر اس کی منظوری ایک سال کے لئے معطل ہوجائے گی۔ اس کے مطابق تیسری بار خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے جانے پر پتر کار (خاتون ؍مرد) کا مستقل ایگریڈیشن منسوخ کردیا جائے گا۔وزارت نے کہا تھا کہ اگر فرضی خبر کے معاملہ پرنٹ میڈیا سے متعلق ہیں تو اس کی کوئی شکایت بھارتیہ پریس کونسل کو بھیجی جائے گی اگر یہ الیکٹرانک میڈیا سے متعلق پائی جاتی ہے تو شکایت نیوز براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن کو بھیجی جائے گی تاکہ یہ مقرر ہوسکے کہ خبر فرضی ہے یا نہیں۔ وزارت نے کہا تھا کہ ان ایج

سچن تندولکر صحیح معنوں میں ایک لیجینڈ ہیں

راجیہ سبھا سے ریٹائرڈ ہورہے 40 ممبران پارلیمنٹ میں سے تین نے اپنے چھ سال کی میعاد میں ایک بھی سوال نہیں پوچھا۔ وہیں این سی پی کے ایم پی اور سچن تندولکر نے قابل قدر کام کیا۔ این سی پی ایم ڈی پی ترپاٹھی ایوان میں حاضری کو لیکر ٹاپ پر رہے۔ راجیہ سبھا کے ریکارڈ کے مطابق وہ99 فیصدی میٹنگوں میں شامل رہے۔ ایوان میں60 ایم پی ریٹائرڈ ہوئے لیکن ان میں سے20 دوبارہ چن کر واپس آئے۔ ایوان میں اپنی میعاد میں ایک سوال نہیں پوچھنے والے ایم پی پرسنا کے چرنجیو اور فلم اداکارہ ریکھا ہیں۔ دونوں کو اس وقت کی یوپی اے سرکار نے نامزد کیا تھا جبکہ ساؤتھ انڈین سنیما کے سپر اسٹار چرنجیو کانگریس کے ٹکٹ پر آندھرا پردیش سے راجیہ سبھا میںآئے تھے۔ کرکٹ کے میدان پر بلے سے اپوزیشن ٹیموں کو جواب دینے کے لئے مشہور سچن تندولکر نے پارلیمنٹ کی پچ پر بھی نکتہ چینی کرنے والوں کو اپنے ہی انداز میں جواب دیا۔ انہوں نے پچھلے چھ سال میں راجیہ سبھا ایم پی کے طور پر تنخواہ اور بھتہ کے ملے قریب90 لاکھ روپے وزیر اعظم راحت فنڈ میں دان دے کر یہ جتادیا کہ انہیں آخر کیو ں لیجینڈ کہا جاتا ہے۔ سچن کی میعاد 26 اپریل کو ختم ہورہی ہے۔ حال ہ

جمہوری سماج میں تشدد حل نہیں

دلتوں اور قبائلیوں کی اذیت ایک سماجی سچائی ہے جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا اور اسے دور کرنے کی بھی سخت ضروری ہے۔ لیکن جو طریقہ اس کو کرنے میں اپنایا گیا ہے وہ صحیح نہیں مانا جاسکتا۔تشدد کی نہ تو گنجائش ہے اور نہ ہی یہ کام ہوسکتا ہے۔ بھارت بند بھلے ہی نہ ہوا ہو لیکن بھارت ہل ضرور گیا ہے۔ درج فہرست ذاتوں و قبائلی ایکٹ کے بارے میں سپریم کورٹ کا جو فیصلہ پچھلے دنوں آیا اسے لیکر دلت فرقہ میں کافی ناراضگی پائی جاتی ہے عدالت نے یہ فیصلہ دیا تھا کہ اس قانون میں صرف ابتدائی بنیاد پر گرفتاری ہوتی ہے وہ غلط ہے اور ماڈل پوزیشن تو شاید یہ ہوتی ہے کہ سپریم کورٹ اگر کسی مسئلہ پر کوئی فیصلہ دے دے تو یا تو اسے مان لیا جائے نہیں تو اس کے خلاف نظرثانی عرضی ڈالی جائے۔ یا پھر ڈال دی گئی ہے اور اس پر بھی سپریم کورٹ نے وضاحت کردی ہے یہ الگ اشو ہے۔ ایسا نہیں کہ سپریم کورٹ کے کسی فیصلہ کے خلاف جنتا پہلی بار سڑکوں پر اتری ہو۔ جمہوریت میں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے کیونکہ یہ نہ تو لاٹھی اور طاقت سے چلتی ہے اور نہ ہی غیراخلاقی کاموں سے۔ جمہوریت کو چلانے کی طاقت سماجی اور اقتصادی انصاف ہے اور اسے عدالتی سطح

کلر یمنا ایکسپریس وے، کب ہوگا سدھار

گریٹر نوئیڈا سے آگرہ تک بنے یمنا ایکسپریس وے کو اگر کلر روڈ کہا جائے تو شاید غلط نہ ہوگا۔165 کلو میٹر لمبے یمنا ایکسپریس وے پر یقینی سفر کے لئے ذمہ دار آخر کون ہے؟ رکھ رکھاؤ کرنے والی کمپنی جے پی انفراٹیکس یا پھر ٹریفک پولیس ؟ ہمیں تو دونوں میں سے کوئی ذمہ دار نہیں لگتا۔ یمنا ایکسپریس وے اتھارٹی، انتظامیہ، پولیس بی جے پی کی ٹال مٹولی سے ایکسپریس وے پر لگاتار حادثات ہورہے ہیں۔ پولیس کے لچر رویئے کے چلتے کرائم کے واقعات بھی بڑھے ہیں۔حالانکہ یہ ایکسپریس وے پانچ ضلعوں سے ہوکر گزرتا ہے لیکن ان اضلاع کی پولیس میں تال میل نہ ہونے کا فائدہ اٹھا کر بدمعاش لوٹ مار کے واقعات کو انجام دیتے ہیں۔ پولیس سرحدی تنازع میں الجھتی رہتی ہے اور بدمعاش فرار ہوجاتے ہیں۔ چھ سال پہلے شروع ہوئے یمنا ایکسپریس وے پر حادثوں و کرائم کے واقعات کے پیش نظر محفوظ سفر کا وعدہ اس وقت کی سپا سرکار نے کیا تھا لیکن چھ سال کے بعد بھی صورتحال جوں کی توں ہے۔ یمنا ایکسپریس وے پر آئے دن کوئی نہ کوئی حادثہ ہوتا رہتا ہے۔ تازہ مثال ہے اس کلر ایکسپریس وے پر ایم کے تین ڈاکٹروں کی حادثے میں موت ۔ حادثوں اور کرائم دونوں ہی معاملوں م

آتنکیوں کے خلاف 7 سال میں سب سے بڑی کارروائی

کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے ایتوار کو آتنک وادیوں کے خلاف پچھلے سات سال میں سب سے بڑی کارروائی کی۔ ایتوار کے دن تین مڈ بھیڑیں ہوئیں ان میں13 آتنکی مارے گئے اور ایک کو زندہ پکڑ لیا گیا۔ 12 آتنکی شوپیاں علاقہ میں مارے گئے جبکہ ایک اننت ناگ میں ڈھیر ہوا۔ مارے گئے آتنک وادیوں میں تقریباً 10 مہینے پہلے شہید ہوئے لیفٹیننٹ عمر فیاض کے دو قاتل بھی شامل تھے۔ اس دوران تین فوجی ملازم بھی شہید ہوگئے۔ کشمیر کے کچگھوٹا اور پیٹ ڈیمل گاؤں میں مڈ بھیڑ کے دوران لوگوں نے سکیورٹی فورس پر پتھراؤ کیا۔ اس دوران کراس فائرننگ میں پھنس کر چار لوگوں کی موت ہوگئی۔ شوپیاں ۔اننت ناگ اور پلوامہ میں لوگ سڑکوں پر اتر آئے۔ انہیں بھگانے کے لئے آنسو گیس کے گولے اور پیلٹ گن چلانی پڑی۔ جھڑپوں میں جوانوں سمیت 90 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی فورس کو اطلاع ملی تھی کہ شوپیاں دراگڑ اور کچھگھوٹا گاؤں اور اننت ناگ کے پیٹ ڈیمل گام میں بڑی تعداد میں آتنکی موجود ہیں۔ انہیں امرناتھ یاترا سکیورٹی فورسز اور سیاستدانوں پر حملوں کی سازش رچنے کے لئے میٹنگ کرنی تھی۔ اس میں حزب المجاہدین اور لشکر کے ہی آتنکی تھے۔ سکیورٹی فورس نے سنیچ

جلانے والی پیٹرول ۔ڈیزل کی قیمتیں

ساؤتھ ایشیائی ممالک میں بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمت سب سے زیادہ ہے۔قومی راجدھانی میں پیٹرول کی قیمتیں ایتوار کو 73.73 پیسے فی لیٹر پہنچ گئی ہیں جو چار سال میں سب سے اونچی سطح پر ہے۔ وہیں ڈیزل64.58 روپح فی لیٹر ہوگیا ہے جو آج تک کا سب سے اونچا دام ہیں۔ڈیزل کے دام بڑھنے سے غذائی چیزوں کے دام بڑھتے ہیں ،مہنگائی بڑھتی ہے۔ پبلک سیکٹر کی پیٹرولیم کمپنیاں پچھلے سال جون سے یومیہ بنیاد پر ایندھن کے دام میں ترمیم کررہی ہیں۔ قیمت انڈکس کے مطابق دہلی میں ایتوار سے پیٹرول اورڈیزل کے داموں میں 18 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ دہلی میں اب پیٹرول 73.73 روپے فی لیٹر ہے اس سے پہلے 14 ستمبر 2014 کو پیٹرول کے دام 76 روپے فی لیٹر اونچی سطح پر پہنچ گئے تھے۔ ڈیزل کے دام 64.58 روپے فی لیٹر سب سے اونچے دام پرپہنچ چکے ہیں۔ اس سے پہلے 7 فروری 2018 کو ڈیزل نے 64.22 روپے فی لیٹر کی اونچی سطح کو چھوا تھا۔وزارت پیٹرولیم نے بین الاقوامی سطح پر بڑھتے کچے تیل کے داموں کے پیش نظر پیٹرول اور ڈیزل کے دام پر ایکسائز ٹیکس کٹوتی کی مانگ کی تھی لیکن وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے 1 فروری کو بجٹ میں اس مانگ کو نظ

فائرننگ لائن میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس

بھارت کے چیف جسٹس شری دیپک مشرا کے خلاف تحریک ملامت کی آہٹ کے درمیان عدلیہ میں غیر ضروری غیر آئینی سرکاری مداخلت کے سنگین الزام کے بھی سامنے آنے سے اس الزام کی پھر سے تصدیق ہوگئی ہے کہ ہماری عدلیہ میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے۔سپریم کورٹ کے دوسرے نمبر کے سینئر جج جسٹس چلمیشور نے چیف جسٹس دیپک مشرا کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ مختلف عدالتوں میں ججوں کی تقرری میں سرکار کی سیدھی مداخلت پر سپریم کورٹ کی پوری کورٹ سماعت کرے۔ 21 مارچ کو لکھے اپنے خط کی کاپی جسٹس چلمیشور نے سپریم کورٹ کے دیگر 22 جج صاحبان کو بھی بھیجی۔ اس بار جسٹس چلمیشور نے سرکار اور عدلیہ کے درمیان مبینہ دوستی پر اعتراض جتاتے ہوئے اسے جمہوریت کے لئے خطرناک بتایا ہے۔ ڈھائی مہینے بھی چیف جسٹس دیپک مشرا کے طریقہ کار پر سوال اٹھانے والے جسٹس چلمیشور نے الزام لگایا ہے کہ ججوں کی تقرری سے متعلق سپریم کورٹ کالے قواعد کی تعمیلات کو مرکزی سرکار اپنی پسند ناپسند کی بنیاد پر منظوری یا اس کو آتھرائزڈ کرتی آرہی ہے۔ ایسے میں گمراہی ہی کے جب کالے قواعد کے ذریعے دوبارہ ویریفائی کے نام پر بھی سرکار نے اسے نامنظور کردیا جبکہ آئینی تقاضوں

3550 کروڑ کا قرض، چندہ کوچر کے شوہر کے خلاف جانچ

آئی سی آئی سی آئی بینک کی ایم ی و سی ای او چندہ کوچر و ان کے شوہر دیپک کوچر کی مشکلیں بڑھتی جارہی ہیں۔ سی بی آئی نے دیپک کوچر ویڈیو کان گروپ کے چیئرمین وینو گوپال دھت اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ اس میں فی الحال چندہ کوچر کا نام نہیں ہے۔ دسمبر 2008 میں وینیو گوپال دھت نے دیپک کوچر اور ان کے دو رشتے داروں کے ساتھ مل کر ایک کمپنی بنائی تھی اس کے بعد کمپنی کو64 کروڑ روپے کا لون دیا گیاتھا۔ لون دینے والی کمپنی وینیو گوپال دھت کی تھی بعد میں اس کمپنی کا مالکانہ حق محض 9 لاکھ روپے کے اس ٹرسٹ کو سونپ دیا گیا جس کی کمان دیپک کوچر کے ہاتھ میں تھی۔ دیپک کوچر کو اس کمپنی کا ٹرانسفر وینیو گوپال کے ذریعے آئی سی آئی سی آئی بینک کی طرف سے 2012 میں ویڈیو کون گروپ کو 3250 کروڑ روپے کا قرض ملنے کے چھ مہینے بعد کیاگیا۔ اس قرض کا قریب 86 فیصد (2810 کروڑ روپے) چکایا نہیں گیا۔ 2017 میں ریڈیو کان گروپ کے قرض کو بینک نے ایم پی اے قرار دے دیا۔ اب جانچ ایجنسی دھت کوچر آئی سی آئی سی آئی بینک کے درمیان لین دین کی جانچ کررہی ہے۔ ویڈیو کان کو آئی سی آئی سی آئی بینک یا یہ قرض کل 40 ہزار کروڑ روپے کے قر

کم جونگ ان کی خفیہ ٹرین

نارتھ کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ چوٹی ملاقات سے پہلے انتہائی خفیہ طریقے سے چینی صدر شی جنگ پنگ سے ملنے پیچنگ پہنچ گئے۔ چین کی سرکاری نیوز ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کم جونگ ان اور ان کی بیوی تین دن کے لئے چین کے دورہ پر آئے تھے۔ ایجنسی کے مطابق کم نے وہاں نیوکلیائی پھیلاؤ کو روکنے کا عزم کیا۔ بدلنے میں چین نے نارتھ کوریا کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ کم جونگ ان اپنی بیوی سمیت پیچنگ کی ایک خفیہ ٹرین کے ذریعے پہنچے۔ حالانکہ اس بات پر حیرانی ہو سکتی ہے کہ وقت بچانے کے لئے دنیا کے زیادہ تر بڑے لیڈر جب ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر سے سفر کرتے ہیں تو پھر نارتھ کوریا میں الٹی گنگا کیوں بہی؟ کم جونگ کے والد کم جونگ ال کو بھی ہوائی جہاز میں سفر کرنے سے نفرت تھی۔ جب وہ سال2002 میں تین ہفتے کے روسی دورہ پر گئے تھے تو ان کے ساتھ سفر کرنے والی ایک روسی افسر نے بتایاتھا کہ وہ بھی ٹرین سے آئے تھے لیکن جس ٹرین میں کم جونگ سوار تھے وہ کوئی عام ٹرین نہیں تھی۔ نیویارک ٹائمس کے مطابق بیجنگ میں نظر آئی اس ریلی گاڑی میں 21 کوچ تھے اور ان سبھی کے رنگ ہرے تھے۔ ان کی ک

قلم کے سپاہیوں پر قاتلانہ حملہ

ایک بار پھر قلم کے سپاہیوں پر قاتلانہ حملے ہورہے ہیں۔ ایک ہی دن پیر کو دو صحافیوں کو مار ڈالا گیا۔ ایک بہار میں تو دوسرا مدھیہ پردیش میں۔ ان وارداتوں سے پتہ چلتا ہے کہ آج کے ماحول میں صحافیوں کا کام کتنا خطرہ بھرا ہوگیا ہے۔ مدھیہ پردیش کی واردات میں بھنڈ کے ایک ٹی وی جرنلسٹ کو ریت ڈھونے والے ٹرک سے کچل کر مار ڈالا گیا۔ ادھر بہار کے آرا میں معمولی جھگڑے کے بعد ایک صحافی اور ان کے ساتھی پر اسکارپیو گاڑی چڑھا دی گئی۔ مدھیہ پردیش کی واردات میں صحافی نے پولیس ڈائریکٹرجنرل اور پولیس کے اس پی بھنڈ اور انسانی حقوق کمیشن کو کئی بار درخواستیں دے کر ریت مافیہ سے اپنی جان کو خطرہ بتایا تھا اور سکیورٹی کی مانگ کی تھی۔ بھنڈ پولیس کے ایس پی پرشانت کھرے نے بتایا کہ پولیس نے سندیپ کو کچلنے والے ٹرک ڈرائیور رنویر یادو عرف گیندا کو گرفتار کرلیا ہے۔ سندیپ شرما کو ریت لے جانے والے خالی ٹرک میں بھنڈ کے سٹی کوتوالی پولیس تھانہ کے سامنے سڑک پر پیر کو مبینہ طور سے کچل دیاتھا جس سے اس کی موقعہ پر موت ہوگئی۔ اس معاملہ کو سنگین بتاتے ہوئے لوک سبھا میں کانگریس کے چیف و پارٹی کے سینئر لیڈر جوترآدتیہ سندھیا نے ا