Translater

08 جون 2023

کرپشن کا سیتو !

بہار میںبھاگلپور میں گنگا ندی پر 1710کروڑ کی لاگت سے بن رہے ابوانی گھاٹ -سلطان گنج سڑک پل کا بڑا حصہ تاش کے پتوں کی طرح ڈھہہ گیا اور یہ گنگا میں سما گیا۔پل کے چار پیلر کے ساتھ اس کے اوپر کا قریب 200میٹر ندی میں گر پڑا ۔ یہ حادثہ اتوار کی شام قریب 6بجے پیش آیا اس وقت تعمیر کا کام بند ہو چکا تھا۔اور مزدور پل سے جا چکے تھے ۔جس وجہ سے کوئی ناگہانی موت نہیں ہوئی ۔ حالاںکہ ایک گارڈ لاپتہ ہے ۔پل کے گرنے کی ویڈیو وائرل ہونے او ر اپوزیشن کی جانب سے کرپشن کے الزام لگائے جانے کے بعد بہار سرکار نے دعویٰ کیا کہ پل خود سے نہیں گرا بلکہ ڈیزائن میں خامی کے سبب اسے منظم طریقے سے گرایاگیا۔ وہیں بہار بھاجپا صدر سمراٹ چودھری نے کہا کہ پوری نتیش حکومت کرپشن میں ملوث ہے ۔اور ان کے پا س ریاست کی ڈیولپمنٹ کیلئے وقت نہیں ہے وہ گھومنے میں مصر وف ہیں۔ یہ دوسری بار ہے جب پل کا حصہ گرا ہے ۔اپریل 2022میں بھی پل کے ایک حصے کے 26اسپیم ڈھہہ گئے تھے۔ اس کے بنانے میں کرپشن کے سنگین الزام لگے تھے ۔ یہ کیبل پر جھولتا ہوا پل ہے جس کی لمبائی 3160کلو میٹر ہے ۔ کھگڑیا ضلع کے اوگووائینی گھاٹ میں بنائے جارہے اس پل سے نارتھ بہار سیدھا جھارکھنڈ سے جڑ جائے گا۔ یہ پل نتیش کمار کا ڈریم پروجیکٹ بتا یا جاتا ہے نتیش نے 2014میں اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ اور مئی 2015میں اس پر کام شروع ہوا تھا۔ پل کو نومبر 2019میں ہی تیار ہونا تھا۔لیکن اس کے بعد سے چھ بار اس کی مدت بڑھائی جا چکی ہے ۔نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو اور شاہراہ محکمہ کے علاوہ چیف سیکریٹری امرت نے دعویٰ کیا کہ پچھلے سال ایک حصہ گرنے کے بعد آئی آئی ٹی رڑکی سے اس کا معائنہ کرایا گیا تھااس کی رپورٹ ابھی آنی باقی ہے ۔پل کا ڈیزائن کی اسٹڈی کرنے والے ماہرین نے کہا کہ اس میں سنگین خامیاں ہیں ۔اس پر سرکار نے فیصلہ دیا کہ فائنل رپورٹ تک انتظار نہ کیا جائے اس لئے ان کے کچھ حصوں کو گرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔فائنل رپورٹ آنے پر کیس درج کرایس پی سنگلہ کنسٹرکشن کمپنی کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔ گنگا ندی میں اتنا ملبہ گرا دو سو میٹر کے دائرے میں پانی کی لہر بھی رک گئی ہے۔ندی میں کل 34پلرہیں ۔ (انل نریندر)

امت شاہ کی محنت رنگ لائی ؟

برج بھوشن شرن سنگھ کے خلا ف آندولن کررہے پہلوان ساکشی ملک اور ونیش پھوگاٹ ناردن ریلوے میں اپنی ڈیوٹی جوائن کرلی ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے احتجاجی پہلوانوں کو قانون کے مطابق انصاف دلانے کا بھروسہ دلا یا ہے ۔سنیچر کی رات 11بجے وزیر داخلہ امت شاہ نے ونیش پھوگاٹ ،ساکشی ملک اور بجرنگ پونیاسمیت کچھ اور پہلوانوں کے ساتھ ملاقات کی اوران کی شکایتوں کو سنا تھا۔ ذرائع کے مانے تو ریلوے نے ساکشی اورونیش کو ڈیوٹی جوائن کرنے کا الٹیمیٹم دے دیا تھا۔ اس کے بعد وزیر داخلہ نے ان سے کہا کہ وہ پہلے ڈیوٹی جوائن کریں اور پھر ان سے ملنے آئیں ان کے ساتھ انصاف ہوگا۔ وزیر داخلہ امت شاہ کی یقین دہانی کے بعد انہوںنے ڈیوٹی جوائن کرلی ۔ انہوںنے برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف لگائے گئے الزامات کے بارے میں تفصیل سے بتایا اس کے امت شاہ انہیں آندولن ختم کرنے کی درخواست کی تھی اور کہا کہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس جانچ کر رہی ہے اور ان کو انصاف ملے گا۔ اور قصوروار پائے جانے والے کو سزا ملے گی۔ بجرنگ پونیا کو سونی پت میں ہوئی کھاپ پنچایت کی میٹنگ میں شامل ہوئے اس میٹنگ میں ان کا لب و لہجہ نرم دکھائی دیا ۔ انہوںنے اتنا ہی کہا کہ آندولن کا اگلا مرحلہ پنچایت میں ہی طے ہوگا۔ کھاپ پنچایت میں 9جون تک برج بھوشن شرن سنگھ کو گرفتار کرنے کا الٹی میٹم دیا ہوا ہے اس کے بعدکھاپ پنچایت کی میٹنگ ہوگی ۔اتوار کی کھاپ پنچایت میٹنگ میں ونیش ،ساکشی ،ملک شامل نہیں ہوئے مانا جا رہا ہے کہ امت شاہ کی یقین دہانی کے بعد آندولن دھیما پڑ جائے گا۔ اور بجرنگ پونیا بھی اپنی ڈیوٹی جوائن کرلیںگے۔ سونی پت میں اتوار کو پہلوان جلد ہی اپنی خود مہا پنچایت کریںگے ۔ہریانہ سے سونی پت ضلع کے منڈلانہ میں پہلوانوں کی حمایت میں سرو سماج سمرتھن پنچایت کوخطاب کرتے ہوئے پونیا نے مقررین سے کسی بھی فیصلے کا اعلان نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگلے تین چار دنوںمیںپہلوان مہا پنچایت ملائیںگے۔ ہم ایک پنچایت کریںگے اس بارے میں جگہ طے ہوگی۔ ہم اس پنچایت کیلئے سب کو ساتھ لانا چاہتے ہیںکہ ہم نہیں چاہتے کہ ہم بٹیں۔ اس پنچایت میں جمو ں کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک اور راشٹریہ لوک دل کے چیف جینت چودھری بھی موجود تھے تو کہ یہ سمجھا جائے کہ پہلوانوں کا آندولن ختم ہو گیا ہے؟امت شاہ نے ایک جھکٹے میں مہینوں سے چلا آرہا آندولن منٹوںمیں ختم کردیا ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ امت شاہ اپنی یقینی دہانی پر کھرے اتریںگے ۔اور قصورواروں کو سزا ملے گی۔ بہت کچھ منحصر کرتا ہے کہ دہلی پولیس اپنی رپورٹ میں کیا کہتی ہے ؟ اگر اس نے برج بھوشن کے خلاف الزامات کی تصدیق کردی تو یقینی طور سے وہ گرفتار ہوںگے اور قانون اپنا کام کرےگا۔لیکن اگر پولیس کی جانچ رپورٹ میں برج بھوشن شرن سنگھ کو کلین چیٹ مل گئی تو معاملہ یہیں ختم ہو جائے گا۔ (انل نریندر)

06 جون 2023

راہل کے بیان پر اتنا ہنگامہ کیوں؟

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل پریس کلب میں پریس میٹ میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسلم لیگ پوری طرح سے سیکولر پارٹی ہے ۔ان سے پوچھا گیا کہ کیا کیرل میں انڈین یونین مسلم لیگ سے کانگریس کا اتحاد سیکولرزم کے خلاف نہیں ہے؟ اور اس میں کوئی سیکولرزم کے خلاف جیسا کوئی نظریہ نہیں ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ جس شخص نے یہ سوال بھیجا ہے اس نے مسلم لیگ کے بارے میں ٹھیک سے نہ جانا نہ پڑھا ہے ۔ واشنگٹن پریس کلب میں راہل گاندھی نے بھارت سے وابسطہ کئی سوالوں کے جواب دئے ۔پریس کانفرنس سب کے بس کی بات نہیں ہے وہاں اتنے تلخ سواب پوچھے جاتے ہیں کہ اچھے اچھوں کی ہوا نکل جاتی ہے ۔خیر ان کے یوکرین روس جنگ کے بارے میں بھارت کے موقف کے بارے میں سوال پوچھا گیا تھا۔ راہل نے مودی سرکار کی پالیسی کی حمایت کی انہوںنے مسلم لیگ اور کیرل کی سیاسی علاقائی سیاسی پارٹی ہے ۔ اس لئے کانگریس کی رہنمائی والے یوڈی ایف میں وہ شامل رہتی ہے ۔ راہل گاندھی نے امریکہ دورے میں جو کچھ بیان دیا ہے اسے لیکر بی جے پی خفا ہے اور ان پر سنگین الزام لگارہی ہے ۔بی جے پی نیتا امت مالیہ نے نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وائناڈ میں مقبول بنے رہنے کیلئے یہ راہل گاندھی کی مجبوری ہے کہ وہ مسلم لیگ کو سیکولر کہیں مالیہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جناح کی مسلم لیگ سیکولر مذہب کی بنیاد پر بھارت کی تقسیم کیلئے ذمہ دار ہے ۔اور راہل گاندھی اسے سیکولر کہہ رہے ہیں ۔راہل گاندھی بھلے ہی کم پڑھے لکھے ہیں یہاںتو چالاکی سے کام کر رہے ہیں۔امت مالیہ کے اس ٹویٹ کے جواب میں کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیٹ کے لکھا ہے ، ہیلو فرضی خبر کے سوداگر آپ کو آدھی رات تک جاگتے دیکھ اچھا لگا ۔پون کھیڑا نے بھی جواب دیا کہا ©،ان پڑھ ہو بھائی؟ کیرل کی مسلم لیگ اور جناح کی مسلم لیگ میں فرق معلوم نہیں جناح والی مسلم لیگ جس کے ساتھ تمہارے سابقہ لیڈروں نے اتحاد کیا دوسری والی مسلم لیگ جس کے ساتھ بھاجپا نے اتحاد کیا تھا۔2012میں ناگپور نگر نیگم چناو¿ میں میئرکا عہدہ حاصل کرنے کیلئے بی جے پی کے ذریعے انڈین یونین مسلم لیگ کی حمایت لینے کا بھی حوالہ دیا ہے۔ کارپوریشن میں بی جے پی 62سیٹیں جیتی تھی 185والے ہاو¿س میں اکثریت لینے 73ممبران کی کی ضرورت بی جے پی نے مسلم لیگ کے دو ممبروں اور دس آزاد ممبروں کی بدولت اکثریتی نمبر حاصل کیا تھا۔ بھارت کی تقسیم کے بعد پاکستان کا گٹھ بندھن چلانے والی آل انڈیا مسلم لیگ کو بھنگ کر دیا تھا۔پاکستان کے قیام کے بعد محمد علی جناح دیش کے گورنر جنرل بنے تھے مسلم لیگ نے پاکستان کو 6وزیر اعظم دئے ۔کیرل کی انڈین یونین مسلم لیگ لمبے عرصے تک کانگریس اتحاد کی ساجھیدار ہے اور کیرل میں اپوزیشن یودی ایف اتحاد کا حصہ ہے اس وقت کیرل اسمبلی میں مسلم لیگ کے 18ممبرا سمبلی ہیں۔ (انل نریندر)

ایف آئی آر میں لگے برج بھوشن پر سنگین الزام !

جب ایک مہینے تک پہلوان ونیش پھوگاٹ ،ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا دہلی کے جنتر منتر پر دھرنا مظاہرے پر بیٹھے تو کبھی روتے ہوئے کسی سبکتے ہوئے بار بار ڈر کا ذکر کیا جنسی اذیت کے خلاف آواز اٹھانے کی قیمت کا اپنے کریئر کے ختم ہونے کا اور یہاں تک کہ اپنی جان جانے کا ڈر ،اب جب مہیلا پہلوانوں کے ذریعے اپریل میں درج کرائی گئی جنسی اذیت پر ایف آئی آر میں معلومات سامنے آئیں ہیں تو اس میں بھی ہر صفحے پر ڈ ر کا ذکر ہے۔اینڈین ایکسپریس نے مسلسل دو دن پہلے صفحے پر ایف آئی آر کی تفصیل شائع کی ہے۔ عورتوں کے خلاف تشدد کے کئی معاملوں پر کام کرچکی سپریم کورٹ کی سینئر وکیل وریندا گروور نے کہا کہ نابالغ سمیت سبھی عورتوں کی تفصیلا ت میں ان کی اذیت رسانی کیلئے بار بار طاقت اور اقتدار کے غلط استعمال کا تذکرہ ہے جو آئی پی سی اور پوکسو دونوں کے تحت جرائم کی کٹیگری میں آتا ہے ۔ کشتی فیڈریشن کے چیئر مین اور بی جے پی کی ایم پی برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف ایک نابالغ سمیت 7خواتین پہلوانوں نے دو ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ جس میں برج بھوشن کے علاوہ کشتی فیڈریش کے کئی پہلوانوں نے ان کے ساتھ کا م کر رہے ایک سینئر ممبر کے خلاف اذیت میں وابستگی یعنی ساتھ دینے کا الزام لگایا ہے۔ برن بھوشن شرن سنگھ اور کچھ ممبر نے سبھی الزاموں سے انکار کیا ہے ۔ سپریم کورٹ میں سینئر سکیل اندرا جیسن کے مطابق ایک شخص کے خلاف کئی عورتوں کی شکایتیں اور ان میں ایک طرح کا پیٹرن سامنے آنا اس شخص کے کردار کے بارے میں بتاتا ہے ۔ساتھ ہی شکایت کنندگان کے الزامات کو بھی پختگی دیتا ہے یہ دو ایف آئی آر خواتین پہلوانوں کے تھانے جانے پرنہیں بلکہ ان کی سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرنے پر سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کو نوٹس دئے جانے کے جواب میں دائر ہوئی ہے ۔ ایف آئی آر میں جنسی اذیت رسانی سے متعلق دفعات 354،354A،354B، 354Dکے علاوہ پوکسو قانون کے دفعہ (10) اگریویٹیڈ سے سیکسول اسالٹ (یعنی سنگین جنسی زبردستی ) ہے ۔ ان دفعات میں عورت کی رضامند ی کے بغیر جنسی ارادے سے اسے چھونے کی کوشش کرنا ،اس سے جنسی تعلق بنانے کی مانگ کرنا ،فحشی باتیں کرنا،باربار پیچھا کرنا وغیر شامل ہے ۔ایف آئی آر سال 2012سے 2022کے درمیان ہوئی جن الگ الگ جنسی چھیڑ چھاڑ کے واقعات کی تفصیل ہے ان میں کئی ایک جیسی باتیں دکھائی دیتیں ہیں۔ اندراجیسن کے مطابق شکایتوں میں یکسانیت بھر ان کی سچائی کاثبوت نہیں مانا جا سکتا لیکن واردات کی تصدیق کیلئے تہہ تک جانا ضروری ہے ۔اور ثبوتوں اور حقائق کے بغیر کسی معاملے میں جرم ثابت کرنا آسان نہیں ہوگا۔وریندا گروور کے مطابق اس تحقیقات کیلئے برج بھوشن کا بیان لیناکافی نہیں ہے بلکہ ان کی حراست ضروری ہے وہ کہتی ہیں کہ ایف آئی آرمیں جو تفصیل ہے اس کی تصدیق کیلئے پولیس حراست میں پوچھتاچھ کرنا کال ریکارڈ نکالنا گواہوں کے بیان لینے ،فون ضبط کرنے جیسے قدم اٹھانے کی سخت ضرورت ہے جسے کرنے کیلئے دہلی پولیس دلچسپی نہیں رکھتی ۔ تفصیل میں کشتی فیڈریشن کے انتظامیہ میں 12سال سے چیئر مین ہونے کی وجہ سے ان کی بالا دستی اور طاقت کا بار بار ذکر ہے ۔۔ (انل نریندر)

ٹرمپ کے ڈاکیہ عاصم منیر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آج کل آنکھ اور کان پاکستانی فوج کے چیف عاصم منیر پر لگے ہوئے ہیں ۔یا یوں کہیں کہ ٹرمپ کی ناک کے بال بنے ہوئے ہیں ...