اشاعتیں

ستمبر 8, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

رام رحیم کو چھ بار جیل سے نکالنے والا!

ہریانہ اسمبلی چناو¿ کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے سابق جیلر سنیل سانگوان کو چرخی دادر ی سے ٹکٹ دیا ہے ۔سنیل سانگوان اس وقت سرخیوں میں ہیں کیوں کہ ان کے جیل سپرنٹنڈنٹ کے عہد میں گرمیت رام رحیم ڈیرا سچا سودہ کو چھ بار پیرول ملی تھی۔گرمیت رام رحیم ریپ اور قتل کے قصوروار ہیں او رروہتک کی سناریہ جیل میں قید ہیں ۔جیل سپرنٹنڈنٹ عہدے سے وی آر ایس یعنی مرضی سے ریٹائرمنٹ لینے والے سنیل سانگوان گزشتہ دنوں بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں ۔بی جے پی نے انہیں چرخی دادری سے چناو¿ میدان میںاتارا ہے ۔وی آر ایس سے پہلے سنیل سانگوان گروگرام کے بھونڈسی جیل میں بطور جیلر کام کررہے تھے اس سے پہلے سنیل پانچ سال تک روہتک جیل کے سپرنٹنڈنٹ رہ چکے ہیں ۔سال 2017 میں ڈیرا سچا سودہ چیف گرمیت رام رحیم کو آبروریزی اور قتل کے معاملے میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔سزا کاٹنے کے لئے روہتک کی سناریہ جیل بھیجا گیا تھا ۔اس وقت سنیل سانگوان روہتک جیل کے جیلر تھے ۔اس کے بعد ان کا ٹرانسفر گروگرام کی بھونڈسی جیل میں ہوگیا ہے ۔سنیل سانگوان کو بی جے پی میں شامل کرانے میں اتنی جلدی دکھائی گئی کہ ہریانہ سرکار نے اتوار یعنی ستمبر کو ہی گروگ

دہلی میں صدر راج !

بھاجپا کیا چور دروازے سے دہلی کی چنی ہوئی سرکار کو برخواست کرنا چاہتی ہے یہ بات عآپ کی سینئر لیڈراور دہلی کی کیبنٹ وزیر آتشی نے منگلوارکو دہلی میں صدرراج نفاذ کی خبروں پر تنقید کرتے ہوئے کہی ہے ۔آتشی کا کہنا ہے بھاجپا کا ایک واحد کام چنی ہوئی اپوزیشن حکومتوں کو گرانا ہے اور بھاجپا دہلی میں عام آدمی پارٹی کے ودھائک نہیں خرید سکی اس لئے اب و ہ دہلی کی چنی ہوئی دو تہائی اکثریت پانے والی سرکار کو گرانے کے لئے سازش شروع کردی ہے ان کا کہنا ہے کہ اگر بھاجپا سازش رچ کر اروند کیجریوال کی سرکار گرائے گی تو آنے والے چناو¿ میں دہلی کی جنتا بھاجپا کو منھ توڑ جواب دے گی ۔وہیں بی جے پی نے صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کر کیجریوال سرکار کو برخواست کرنے کی مانگ کی ہے ۔بی جے پی کا کہنا ہے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل جانے سے دہلی میں آئینی بحران پیدا ہو گیا ہے اب سپریم کورٹ سے وہ رہا ہو گئے ہیں ۔30 اگست کو دہلی کے بی جے پی کے ممبر اسمبلی وجندر گپتا کی قیادت میں وفد راشٹر پتی سے ملا اور انہیں میمورنڈم دیا تھا ۔راشٹرپتی سچیوالے نے بھاجپا کے میمورنڈم کو داخلہ سکریٹری کے پاس بھیج دیا ہے سچیوالے کا کہنا ہے د

ونیش کے داو ¿سے ہریانہ کی سیاست گرمائی

ہریانہ میں چناو¿ سے عین پہلے پہلوانوں کے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد سیاست گرما گئی ہے ۔سب سے زیادہ تکلیف بھاجپا کے سابق ایم پی اور کشتی فیڈریسن کے سابق صدر برج بھوشن شرن کو ہوئی ہے ۔انہوں نے ونیش اور بجرنگ پونیا پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ونیش نے ٹرائلز کو ہائی جیک کرکے، فیڈریشن کے قواعد کو نظرانداز کرتے ہوئے اور ایک ہی دن دو مختلف وزن کے زمروں میں ان کا وزن ناپ کر جونیئر ریسلرز کے حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔قواعدکی اس خلاف ورزی کا نتیجہ اولمپک میں پورے دیش دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ جب جتنار منتر پر خواتین پہلوانوں کی تحریک شروع ہوئی تو ہم نے واضح کر دیا تھا کہ دیپیندر اور بھوپیندر ہڈا کے علاوہ کانگریس بھی اس احتجاج کے پیچھے ہے۔ برج بھوشن سنگھ کے اس بیان سے پوری جاٹ برادری ناراض ہوگئی۔ وہ کہنے لگا کہ ہم اپنی بیٹی کی اس قسم کی توہین برداشت نہیں کر سکتے۔ یہاں تک کہا گیا کہ اگر برج بھوشن میں ہمت ہے تو وہ ہریانہ آئیں اور ونیش کے خلاف مہم چلائیں۔ نہ صرف ہریانہ کانگریس بلکہ این ڈی اے کے اتحادی آر ایل ڈی نے بھی تشویش ظاہر کی۔ ریاست کی جولانہ سیٹ سے انتخاب لڑ رہی ونیش کے خلاف برج بھوشن شرن

ہار نہ ماننے کا جذبہ

ہندوستانی پیرا کھلاڑیوں کا غیر معمولی جذبہ پیرس پیرا اولمپکس میں بہترین کارکردگی کے طور پر سامنے آیا ہے۔ جہاں ان گیمز میں قائم نام توقعات پر پورا اترے وہیں کئی نئے باصلاحیت کھلاڑیوں نے اپنے ہی ریکارڈ توڑ کر بڑے اسٹیج پر اپنی جگہ بنائی۔ ہندوستان نے سات سونے سمیت 29 تمغے جیتے۔ ہندوستان نے 2016 کے ریو پیرالمپکس میں صرف 4 تمغے جیتے تھے۔ ٹوکیو میں 19 تمغے جیتے۔ اس بار بھی ٹوکیو پیچھے رہ گیا۔ صرف ٹریک اینڈ فیلڈ میں 17 تمغے جیتے تھے۔ اس کارکردگی نے پیرا اولمپکس میں ہندوستان کو ایک نئی طاقت بنا دیا ہے۔ اتر پردیش کی پریتی پال، جو بھارت کی 84 پارلیمانی پارٹی کا حصہ ہیں، نے ٹریک ایونٹ میں اپنا پہلا تمغہ جیتا۔ ہرویندر سنگھ نے تیر اندازی میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ خواتین کی اسی T35، 200 اور 200 میٹر میں پریتی پال نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ پیرا اولمپک گیمز میں یہ ملک کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔ یہ ہر ہندوستانی کھیل کے شائقین کے لیے خوشی اور فخر کی بات ہے، لیکن ساتھ ہی اس کامیابی سے بہت سے لوگ حیران بھی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پیرا اولمپک گیمز سے چند روز قبل منعقدہ اولمپک گیمز میں ہندوستان کی کارکردگی

ریپ کے 10 میں سے 7 کیس میں نہیں ملتی ہے سزا

مغربی بنگال کے آرجیکر میڈیکل کالج ہسپتال میں ایک ٹرینی ڈاکٹر لیڈی کیساتھ آبروریزی اور ہلکے معاملے میں ایک ماہ کے اندر ترنمول کانگریس کی ممتا سرکار نیا بل لے آئیں ہیں اسمبلی میں اتفاق رائے سے اپراجیتا مہلا اور اطفال مغربی بنگال جرائم قانون ترمیم بل 2024 بھی پاس کر دیا گیا ہے ۔اس بل میں عورتوں پر ہونے والے جرائم کو لے کر آئی پی سی انصاف ایکٹ 2023 (بی این ایس ) انڈین سول سیکورٹی دفعہ 2020 اور بچوں میں جنسی جرائم سے ب چانے کے لئے بنے پاسکو قانون 2012 میں ترمیم کیا گیا ۔ریاستی سرکار کا کہنا ہے کہ مزوجہ قانون ایک تاریخی ایکٹ ہے جس سے جلد سے جلد انصاف ملے گا ۔حالانکہ قانون کے ماہرین کا کہناہے یہ جلد بازی میں لایاگیا بل ہے جس میں انصاف ہونے کے ساتھ ساتھ نا انصافی بھی ہونے کا ڈر ہے ۔بل میں ایف آئی آر کے 21 دن میں جانچ پوری کرنے ،قصوروار ثابت ہونے پر دس دن میں پھانسی دئیے جانے کی سہولت ہے ۔ابھی جانچ کی رائج وقت میعاد دو مہینے ہے ۔ممتا کے مطابق وہ چاہتی تھیں کہ مرکزی سرکار بڑا قانون لائیں جو نہیں کیا گیا ۔بھاجپا نیتا اور اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے بل میں ترمیم کی تجویز رکھی جسے قبول نہیں کی

آئی سی 814: قندھار اغوا

قندھار اغوا کی خوفناک واردات 24 سال پہلے ہوئی تھی لیکن ا یک بار پھریہ واقعہ سرخیوں میں آگیا ہے وجہ ہے نیٹ فلکس کی ویب سریزآئی سی 814 ،فلم میکر ا نوبھوسنہا کے ذریعے بنائی گئی ہے اس فلم ویب سریزحال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی یہ قندھار پلین ہائی جیک پر بنی ہے ۔شوشل میڈیا پر یوزرس خاص کر بھاجپا میڈیا سیل کا الزام ہے کہ انوبھوسنہا نے جان بوجھ کر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ سریز کا استعمال ایک پروپیگنڈہ کے طور پر کیا گیا ہے ۔چونکہ اس سریز میں ہائی جیکرس کے نام چیف ،ڈاکٹر ، برگر بھولا اور شنکر لئے گئے ہیں۔الزام لگایا گیا ہے کہ ویب سریز میں چاروں ہائی جیکرس کے نام جان بوجھ کر بدلے گئے ہیں ۔اس تنازعہ کو زیادہ ہوا بی جے پی کے شوشل میڈیا ہیڈ امت مالویہ نے دی ہے ۔انہوں نے فلم پروڈیوسروں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی 814 کے اغواکار دہشت گرد تھے انہوں نے اپنی مسلم پہچان کو چھپایا تھا ۔انوبھو سنہا نے ان کوغیر مسلم نام دے کر ان کے جرم کو چھپانے کی کوشش کی ہے اس کا نتیجہ کیا ہوگا۔ دہائیوں بعد لوگ سوچیں گے کہ آئی سی 814 کو ہندوو¿ں نے اغوا کیا تھا اس