اشاعتیں

ستمبر 8, 2019 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

جج صاحب ہی نہیں مان رہے عدالت کا حکم

ہندی اخبار امر اجالا میں دھیرج بینی وال کی ایک سنسنی خیز خبر شائع ہوئی ہے پیش ہے یہ رپورٹ اگر آپ اپنی عدالت کے حکم کو نہیں مانے تو اسے جیل بھیجا جا سکتا ہے لیکن جب ایک جج خود عدالت کا حکم نہ مانے تو اسے کیا کہیں گے؟اتر پردیش میں تعینات ایک جج صاحب عدالتی حکم کے بعد بھی بیوی اور نابالغ بچی کو گزارا بھتہ اور اس کی بقایا رقم کی ادائیگی نہیں کر رہے ہیں خاص بات یہ ہے کہ جج صاحب کی بیوی جج ہیں اور اترپردیش میں ہی تعینات ہیں ۔میاں ،بیوی کے درمیان قانونی جھگڑا چل رہا ہے دونوں 2013سے الگ رہ رہے ہیں ۔میاں بیوی کے درمیان طلاق کا مقدمہ بھی چل رہا ہے ۔روہنی ضلع عدالت کے سامنے میرٹھ میں تعینات جج صاحب نے 4.80لاکھ روپئے کی بقایا رقم میں سے صرف ایک لاکھ روپئے اپنی بیوی کو دیئے اور ماہ اگست کے آخر تک باقی رقم دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس کے بعد اب تک باقی رقم نہیں دی گئی ۔خاتون جج کی طرف سے وکیل پنیہ کمار سنگھ و ترون نارن نے کورٹ کو بتایا کہ عدالتی حکم کے بعد بھی جج صاحب اپنی بیوی بچوں کو گزارابھتے کی رقم نہیں دے رہے ہیں ۔معاملے کی سماعت 25ستمبر طے ہوئی ہے ۔عدالت نے خاتون جج کی عرضی پر سماعت کے بعد ج

گزررہا ہے لینڈر وکرم سے رابطہ قائم ہونے کا وقت

انڈین اسیپیس رسرچ سینٹر (اسرو)کا کہنا ہے کہ ایجنسی چندریان ٹو کے وکرم لینڈر سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اس نے چندریان کے آربی ٹیٹر اس کی صحیح لوکیشن کا پتہ بھی لگا لیا ہے ۔اسرو کی ٹیم مسلسل سگنل لینڈر سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کر ہی ہے حالانکہ یہ بھی کہنا ہوگا کہ رابطہ کرنے کا وقت تیزی سے گزر رہا ہے ۔چھ سات ستمبرکی درمیانی رات کو چاند کی سطح سے دو کلو میٹر دوری پر ہی لینڈر سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا سنیچر کو چاند کی سطح پر وکرم کی موجودگی کا پتہ لگا تھا اس کے بعد اسرو چیف کے سیون نے چودہ دن تک لینڈر سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کئے جانے کی بات کہی تھی دراصل چندریان کے لینڈر رور کا مشن صرف چودہ دن کے لئے ہی طے کیا گیا تھا جو چاند کے ایک دن کے برابر ہے جیسے جیسے مشن کی تاریخ طے کی گئی وہ آہستہ آہستہ گزر رہی ہے ۔رابطہ قائم کرنے کا امکان بھی کم ہوتا جا رہا ہے اسرو کے کچھ افسران کے مطابق وکرم چاند کی سطح پر پہلے سے طے جگہ سے پانچ سو میٹر کی دوری پر پڑا ہوا ہے وہ ٹوٹا نہیں ہے بلکہ وہ ترچھا ہو گیا ہے ۔سائنس داں رابطہ قائم کرنے کی کوشش کے لئے لینڈر کے اینٹینا کو صحیح سمت میں لانے کی کوشش ک

ٹرمپ نے طالبان امن سمجھوتہ منسوخ کیا

کابل میں ہوئے طالبان حملے میں ایک امریکی فوجی کی موت کے بعد امریکہ کے صدر ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ امن سمجھوتے سے پیچھے ہٹنے کا اعلان کیا ہے ۔امریکہ اور طالبان اب تک نو مرحلوں میں امن بات چیت کر چکے ہیں ۔حالیہ اعلان کے بعد بے نتیجہ رہی بات چیت پر ٹرمپ نے کہا کہ طالبان کے نیتاﺅں اور افغانی صدر اشرف غنی کے ساتھ کیمپ ڈیوٹ میں ہونے والی خفیہ میٹنگ کو کابل میں ہوئی بمباری کے پیش نظر منسوخ کردیا گیا اس دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے لی تھی ۔جس میں ایک امریکی فوجی سمیت بارہ لوگوں کی موت ہوئی تھی ۔امن مذاکرات ٹوٹنے پر ملا جلا رد عمل دیکھنے کو مل رہا ہے ۔طالبان اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات کا ٹوٹنا افغانستان کے لئے ایک بار پھر برے دور کی واپسی کے اشارے ہیں ۔اب تک یہ امید بنی تھی آنے والے وقت میں افغان لوگوں کے لئے جلد ہی کوئی اچھی خبر آئے گی ۔لیکن اب امیدوں پر پانی پھر گیا ہے ۔تلخ حقیقت یہ ہے کہ طالبان جس تشدد کے راستے پر بڑھ چکا ہے اس میں اب امن کی امید ضائع لگتی ہے ۔ٹرمپ نے جو اچانک بات چیت سے ہٹنے کا فیصلہ کیا وہ طالبان کے لئے ایک سندیش ہے ۔اس سے یہ بھی صاف ہو گیا ہے کہ امریکہ طالبان کے تش

سابق بھاجپا ایم پی نے میرا1 سال تک ریپ کیا

بھاجپا کے سابق ایم پی اور سابق مرکزی وزیر سوامی چنمیا آنند کی مصوبتیںبڑھتی جا رہی ہیں ۔ان پر جان سے مارنے کی دھمکی کا بھی الزام لگانے والی طالبہ پیر کے روز دو پہر ڈھائی بجے اپنے گھر سے پہلی بار میڈیا کے سامنے آئی طالبہ نے الزام لگایا کہ چنمیا آنند نے ایک سال تک اس کا ریپ کیا اور جنسی استحصال کیا ۔طالبہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ شاہجہاں پور پولس ایف آئی آر درج نہیں کر رہی ہے اس لئے اس نے دہلی میں آکر 0ایف آئی آر درج کراوئی ہے ۔طالبہ نے بتایا کہ وہ معاملے کی جانچ کر رہی ایس آئی ٹی کو یہ بھی بات بتا چکی ہے ۔ایس آئی ٹی نے سنیچر وار کو اس سے تقریبا 11گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی تھی لڑکی کے مطابق اس نے ایس آئی ٹی کو بتایا کہ سوامی نے اس کے ساتھ آبروریزی اور جنسی ازیت بھی پہنچائی ۔اس نے دعوی کیا کہ رپورٹ دہلی کے لودہی روڈ تھانے میں 0کرائم نمبر پر درج کر کے شاہ جہاں پور پولس کو بھیج دی گئی ہے ۔مگر مقامی پولس آبروریزی اور جنسی استحصال کی رپورٹ درج نہیں کر رہی ہے اور ابھی تک سوامی چنمیا آنند کو گرفتار نہیں گیا ۔لڑکی کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کی تحریری شکایت کی گئی تھی تب اس پر مقدمہ درج

ڈاکٹروں پر بڑھتے حملوں کو کیسے روکا جائے؟

اگر کوئی علاج یا کسی دوسرے معاملے نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کرتا ہے تو اسے بڑی سخت سزا مل سکتی ہے ۔جس میں دس سال جیل سے لے کر دس لاکھ روپئے تک کا معاوضہ دینا پڑ سکتا ہے اس شخص کے گھر یا اثاثے کی قرقی ہو سکتی ہے مرکزی حکومت نے میڈیکل ملازمین ،ڈاکٹروں کی حفاظت سے متعلق ایک بل کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے اسے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں پیش کیا جائے گا حکومت نے اس بل پر عام لوگوں سے بھی رائے دینے کو کہا ہے اگلے تیس دنوں تک لوگ اس پر اپنی بات رکھ سکتے ہیں بتا دیں کہ حالیہ دنوں میں ڈاکٹروں پر مسلسل حملوں کے واقعات سامنے آئے ہیں ۔جس کے احتجاج میں ڈاکٹروں نے ہڑتال بھی کی تھی۔پچھلے دنوں مغربی بنگال میں ایک اسپتال میں مار پیٹ کو لے کر پورے دیش کے ڈاکٹروں نے ہڑتال کر دی تھی ۔اس کے بعد حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ڈاکٹروں کی حفاظت سے متعلق جلد قانون لایا جاے گا اُدھر سپریم کورٹ نے پچھلے جمعہ کو مرکزی حکومت نے اس عرضی کا جواب مانگا جس میں ڈاکڑوں اور کلینکل اداروں پر حملوں میں شامل لوگوں کے خلاف فوری اور ضروری کارروائی کئے جانے کی ہدایت دئے جانے کی درخواست کی گئی ہے ۔جسٹس این وی رمنہ اور جسٹس اجے رستوگی

کانگریس میں تیزی سے بڑھتی ناراضگی

آنےوالے چند دن کانگریس پارٹی کے لئے کافی اہم ترین ہیں عام چناﺅ میں کراری ہار کے بعد کئی محاز پر بحران کا سامنا کر رہی پارٹی کی انترم صدر سونیا گاندھی سخت فیصلے لے سکتی ہیں ۔کانگریس میں دراصل بحران تیزی سے بڑھا ہے ۔کم سے کم کانگریس کے چھ اہم ترین لیڈروں نے پارٹی کی بڑی قیادت کو اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری کارروائی کرنے کی چیتاونی دی ہے ۔ان کاکہنا ہے کہ پارٹی میں ابھی نہیں تو کبھی نہیں جیسے حالات ہیں ۔ان نیتاﺅں نے اشارہ دیا ہے کہ لمبے وقت تک پارٹی میں اس طرح بے سمت کی حالت میں یہ نہیں کہہ سکتے کہ پارٹی کا بحران کیسے ختم ہوگا ۔ان میں زیادہ تر پارٹی کے نوجوان لیڈر ہیں اس کے بعد پارٹی میں حرکت ہوئی ہے خبر ہے بارہ ستمبر کو کانگریس کی عارضی صدر سونیا گاندھی نے سبھی لیڈروں کی میٹنگ بلائی تھی جس میں آگے کی راہ کے بارے میں طے کئے جانے پر غور و خوض ہوا اگلے کچھ دنوں میں ہریانہ ،مہارا شٹر ،اور جھارکھنڈ میں اسمبلی چناﺅ کا اعلان ہونے والا ہے ۔پارٹی ابھی تک ان تین ریاستوں میں اندرونی بحران سے گزر رہی ہے ۔ہریانہ میں لمبے عرصے سے چل رہی نارضگی کم نہیں ہو رہی ہے ۔وہیں بہار میں بھی پارٹی کے اندر دو

کشمیر میں مہینے بھر بعد امن کی امید جاگی ،چنوتی بھی برقرار

مرکز میں مودی سرکار کے ذریعہ دفعہ 370و 35Aکو ہٹائے جانے کےلئے اُٹھائے گئے قدم کے ساتھ خاص کر وادی میں نافذ پابندیوں کو جمعرات کے روز ایک مہینہ ہو گیا ۔حالانکہ ٹیلی فون سروس بحال کر دی گئی ہے ۔لیکن کچھ دیگر سخت پابندیاں ابھی بھی برقرار ہیں ۔اس درمیان سری نگر کی ڈل جھیل ہو یا پیلگام یا گل مرگ سبھی جگہ مایوسی اور سناٹا چھایا رہا ۔گرمی کے موسم میں جب نہ صرف دیش یا بیرون ملک سے سیاحوں کی بھاری آمد سے جو وادی گلزار دکھائی دیا کرتی تھی آج وہاں خاموشی چھائی ہوئی ہے ۔سیب ،ببو گوشہ،آلو بخارا وغیرہ پھلوں سے وابسطہ باغبانی صنعت بھی چرمرا گئی ہے ۔حالانکہ گورنر ستیہ پال ملک نے متاثرہ کسانوں کی مدد کے لئے کئی اعلان کیے ہیں ۔سیاحات کے ذریعہ سے صرف وادی کے ہوٹل اور گیسٹ ہاﺅ س ہاﺅس بوٹ ہی نہیں بلکہ جموں کے بھی ہوٹل سیاحوں کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں ۔ڈل جھیل میں جو شکاریں سیاحوں کے ہجوم سے بھرے رہا کرتے تھے وہ بھی کسی افسوس میں ڈوبے دکھائی پڑتے ہیں ۔جموں و کشمیر میں حالات تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں اور زندگی پٹری پر لوٹ رہی ہے یہ دعویٰ حکومت ہند کے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال کا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ کشم

ہمیں چین سے آزاد کرائیں!

3مہینے سے جاری جمہوریت ہمایتی مظاہروں کے بعد ہانگ کانگ میں چین کو جھکنا پڑااور ہانگ کانگ کی چیف کایاواری کیٹی لیم نے جس حوالگی قانون شہر کو لمبے عرصے سے بے حال کر رکھا تھا اُسے با قاعدہ طور سے واپس لے لیا ہے ۔اس متنازعہ بل کو اپریل میں لایا گیا تھا ۔جس میں جرائم کے معاملوں کے ملزمان کو چین کے حوالے کرنے کی سہولت تھی اس بل پر جون میں روک لگائی گئی تھی ۔لیکن اسے پوری طرح ہٹانے سے چین نے انکار کر دیا تھا ۔مظاہرین اس بل کو پوری طرح سے واپس لینے کی مانگ کر رہے تھے ۔ہانگ کانگ میں سابقہ جمہوریت کی مانگ کر رہے تھے کیری لیم نے ایک ریکارڈ شدہ پیغام کے ذریعہ اس بل کو پوری طرح سے ہٹانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ سرکار جنتا کی پریشانی کو دھیان میں رکھتے ہوئے بل کو باقاعدہ طور پر واپس لینے کو تیا رہے لیم کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے ہانگ کانگ کی جنتا کو حیران پریشان کر دیا ہے ۔مظاہرے میں جس طرح کا تشدد ہو رہا تھا اس سے ہانگ کانگ ایک بے حد خطرناک صورتحال کی طرف بڑھ چلا تھا اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ لوگوں کو سرکار کے فیصلے سے کس طرح سے ناراضگی ہے ۔لیکن کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کے لئے تشدد کا راست

بورس جونسن سرکار کی تیسری ہار:آگے کیا؟

برطانیہ میں بریگزیٹ اشو کی وجہ سے سیاسی پارٹیوں میںاتھل پتھل کادور رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔بیوٹی یونین سے بغیر شرط علیحدگی کے مسئلے پر پارلیمنٹ (ہاﺅس آف کامنز)میں لگے جھٹکے سے وزیر اعظم بورس جانسن سنبھل نہیں پائے تھے کہ 15اکتوبر کو چناﺅ کرانے کی ان کی تجویز کو ایوان نے مسترد کر دیا ۔وسط مدتی چناﺅ کے لئے جونسن کو ایوان کی دو تہائی 434ممبران کی ہمایت چاہیے تھی لیکن انہیں محض 298ممبروں کا ہی ساتھ ملا ۔اس سے پہلے ایک پرستاﺅ ہاﺅس آف کامنز نے پولنگ کے حق میں 301ممبران نے ووٹ دیا تھا ۔جبکہ 328نے مخالفت کی تھی ۔اس ہار کے بعد جونسن پھر دہرایا وہ 31اکتوبر تک سودے کے بغیر برطانیہ کو یوروپی یونین سے الگ کرنے کو لے کر عہد بند ہیں ۔اس سے پہلے وزیر اعظم نے کہا کہ سرکار کے لئے ہاﺅ س آف کامنز نے کوئی پرستاﺅ پاس کرانا اب ممکن نہیں ہے ۔پندرہ اکتوبر کو چناﺅ کرانے کی تجویز مسترد ہونے سے کنزر ویٹیو پارٹی کی جونسن حکومت کو محض 24گھنٹے میں یہ تیسرا جھٹکا لگا ہے ۔بتا دیں کہ بریگزیٹ اشو پر کئی بار ہار کے سبب جولائی تیریزا میں نے اسعفیٰ دیا تھا اور 24جولائی کو جونسن وزیر اعظم بنے تھے۔بورس کو وزیر اعظم کا ع

جرمانہ اور سڑکوں پر ڈسپیلن

ترمیم شدہ موٹر ویکل قانون ایک ستمبر سے پورے دیش میں نافذ ہو چکا ہے ۔جب سے یہ قانون لاگو ہوا ہے دیش میں ایک عجیب طرح کا افرا تفری کا ماحول بن گیا ہے کسی کا 94ہزار روپئے تک کا جرمانہ کسی پر 23ہزار روپیہ جرمانہ اس سے پریشان ایک موٹر سائکل سوار نے 10ہزار روپئے کے جرمانے پر اپنی بائک کو ہی جلا ڈالا جگہ جگہ پر لوگوں کی پولس ملازمین سے جھڑپیں اور گاڑی کو جلانے کی خبریں آئی ہیں ۔دراصل نئے قواعد کے تحت ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور سزا پہلے سے کافی زیادہ بڑھ گئی ہے ۔اس لئے جن ڈرائیوروں کے پاس جائز کاغذات نہیں ہیں یا وہ شراب پی کر گاڑی چلا رہے تھے لال بتی پار کر رہے تھے ۔وغیرہ سب کو ملا کر جرمانے کی رقم ہزار وں میں بڑھ گئی ہے ۔جس وجہ سے عام آدمی میں ناراضگی ہے ۔اپوزیشن کے کچھ لیڈر تو اسے رقم اکھٹا کرنے کا ایک نیا ہتھ کنڈہ قرار دے رہے ہیں ۔اس قانون کے لاگو ہونے سے پہلے اور اس کے عمل درآمد کو لے کر اندیشات تھے کے اس کو لاگو کرنے کے لئے کافی تعداد میں ملازمین کی ضرورت ہوتی چونکہ اسے ریاستوں کے ذریعہ لاگو کیا جانا تھا ۔اس لئے چنوتی اور بڑی لگ رہی تھی مگر مرکز اور ریاستوں میں الگ الگ پارٹی

کوشش کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی

چاند کے فلک پر ترنگا دیکھنے کی 130کروڑ ہندوستانیوں کا خواب جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات چاند کی دہلیز تک پہنچتے پہنچتے ادھورا رہ گیا ۔دیش کی سب سے اہم ترین مشن چندریان 2لانچنگ کے بعد 48دن میں 3.84لاکھ کلو میٹر کا سفر طے کر رات 1.55 منٹ چاند کے بالکل قریب پہنچ گیا تھا اس وقت تک چاند کے ساﺅتھ پول پر لینڈر وکرم کے اترنے کی ساری کارروائی ٹھیک ٹھاک تھی 35کلو میٹر اوپر سے سطح پر اترنے کی کارروائی کی اُلٹی گنتی شروع ہو گئی اور تیرہ منٹ 48سیکنڈ تک سب کچھ ٹھیک چلا تالیاں بھی گونجیں مگر آخری ڈھیڑھ منٹ پہلے وکرم جب 2.1کلو میٹر اوپر تھا تبھی اس کا 1:55منٹ پر اس کا اسرو سے رابطہ ٹوٹ گیا اور یہ حالت قریب بارہ منٹ تک رہی ۔پھر قریب 2:07منٹ پر سائنسدانوں نے بتایا کہ رابطہ بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔حالانکہ 2:18منٹ پر اسرو کے چیف کے سیون نے بتایا کہ وکرم سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے ۔اور ہم تفصیلات کا تجزیہ کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ صرف رابطہ ٹوٹا ہے مشن پر امیدیں قائم ہیں ۔تب وزیر اعظم نریندر مودی جو وہیں موجود تھے انہوںنے اسرو کے سائنسدانوں سے کہا کہ زندگی میں اُتار چڑھاﺅ آتے رہتے ہیں لیکن یہ کوئی چ

ڈوسوچناﺅ سے پتہ چلے گا دہلی کا موڈ!

دہلی اسمبلی چناﺅ سے قریب پانچ مہینے پہلے ہو نے جا رہے دہلی یونیورسٹی اسٹوڈینٹ یونین (ڈوسو)چناﺅ کافی اہم ہو گئے ہیں ۔بی جے پی کے نیتاﺅں کا کہنا ہے کہ اگر اس سال بھی ڈوسو چناﺅ میں اے بی وی پی کا قبضہ ہو جاتا ہے تو اس کا فائدہ آنے والے چناﺅ میں بی جے پی کو مل سکتا ہے ۔دوسری طرف کانگریس کے نیتا بھی این ایس یو آئی کو جتانے میں لگے ہیں ان کا بھی خیا ل ہے کہ اگر ان کا اسٹوڈینٹ ونگ این ایس یو آئی اور بی جے پی کی اسٹوڈینٹ ونگ اے وی بی پی کو ہرا دیتی ہے تو پارٹی کا حوصلہ بڑھے گا دہلی میں حکمراں عام آدمی پارٹی کی اسٹوڈینٹ ونگ سی وائی ایم ایس چناﺅ میں نہیں ہے حالانکہ کالج سطح پر چناﺅ لڑنے کی چھوٹ اسٹوڈینٹ ونگ کو ضرور دی گئی تھی عآپ کے پردیش صدر گوپال رائے کہہ چکے ہیں کہ ابھی تنظیم کی پوری توجہ دہلی اسمبلی چناﺅ پر ہے ۔اور اس چناﺅ کا اثر دہلی اسمبلی چناﺅ پر دیکھنے کو ملتا ہے ۔ڈوسو صدارت کے لئے اس مرتبہ چار امیدواروں میں تین لڑکیاں ہیں خاص بات یہ ہے کہ این ایس وی آئی نے بھی صدارت کے لئے گیارہ سال بعد کسی لڑکی کو امیدوار بنایا ہے وہ ہیں چیتنا تیاگی ۔اس کے علاوہ اے وی بی پی نے دامنی کین کو اس عہدے پر

گنیش انادی کی دنیا بھر میں پانچ ہزار سال سے پوجا ہورہی

گلی محلے میں گنپتی بپا موریہ جے کار ے لگائے جا رہے ہیں ۔پورا دیش گنپتی پوجن کو سمرپت رہا اکیلے راجدھانی دہلی میں ہی مندروں و بستیوں میں گنپتی اتسو کے 300سے زیادہ پروگرام ہوئے مہاراشٹر میں تو پورا صوبہ گنیش اتسو مناتا رہا ۔گنیش انادی ہے تاریخ میں بھی اس کے ثبوت ہیں ان کی پوجا کا ثبوت آج سے پانچ ہزار سال پہلے سے ملتا ہے وہ الگ الگ روپوں میں مختلف سنسکرتیوں میں ہیں ۔جاپان میں انہیں کارتی کے کہا جاتا ہے ۔چین ،افغانستان ،ایران اور میکسیکو میں اس کی مورتیاں ہیں انڈونیشیا کے مشہور برومو کے مہانے پر بیٹھے گنیش کی مورتی ہے انڈونیشیا میں 144جوالا مکھی ہیں جن میں سے 130آج بھی سرگرم ہیں مشرقی جاوا کا ماﺅنٹ بریمو ہی انہیں میں سے ایک ہے یہ ہزاروں برسوں سے دہک رہا ہے ۔اس پہاڑ پر 2329میٹر کی اونچائی پر لاوا پتھروں سے بنے گنیش کی مورتی قریب سات سو سال پہلے لگائی گئی تھی ۔آس پاس کے 48گاﺅں کے تین لاکھ ہندﺅں کا بھروسہ ہے کہ گنیش ان کی رکھشہ کرتے ہیں اور ان کے رکشک ہیں ۔پہاڑ کے سب سے پاس کے گاﺅں کےمیورو لوانگ میں ہندو خاندان رہتے ہیں جنہیں ٹینگ ریس کہا جاتا ہے ۔یہ خود کو بارہویں صدی کے مہاراجا ونش کہتے ہ