اشاعتیں

مارچ 29, 2015 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مرکزی وزیر گری راج سنگھ پھر تنازعات میں پھنسے

مودی حکومت کے بڑ بولے وزیر گری راج سنگھ ایک مرتبہ پھر تنازعات میں گھر گئے ہیں۔ پہلے بھی بے تکے بیان دے چکے گری راج سنگھ نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کے بارے میں غیر ضروری اور بے تکا تبصرہ کیا۔ انہوں نے منگل کے روز اخبار نویسوں سے کہا تھا ’’اگر راجیو گاندھی نے کسی نائیجیریا خاتون سے شادی کی ہوتی اور اگر سونیا گاندھی گوری چمڑی والی نہیں ہوتیں تو کیا کانگریس ان کی لیڈر شپ قبول کرلیتی‘‘حاجی پور میں کئے گئے اس بیہودہ اور نسلی تبصرے سے سیاسی بونڈر مچنا ہی تھا۔ گری راج سنگھ نے بیٹھے بٹھائے مصیبت مول لے لی۔ اس پر تعجب نہیں کہ حریف سیاسی پارٹی ان کے بیان کواشو بنانے میں جٹ گئی ہے۔ اس سے پہلے انہی گری راج سنگھ نے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی پر بھی طنز کسا تھا۔ گری راج نے راہل پر کہا تھا ’’راہل سرگرم سیاست سے چھٹی لیکر غائب ہوگئے ہیں۔ وہ تو لاپتہ ملیشیائی طیارے کی طرح ہوگئے ہیں جسے کوئی تلاش نہیں کرپا رہا ہے۔ تصور کریں ہماری جگہ کانگریس اقتدار میں ہوتی اور راہل وزیر اعظم بن گئے ہوتے اور 47 دنوں سے زیادہ غائب ہوجاتے‘‘۔ گری راج سنگھ کے بیان پر کانگریس سمیت تمام سیاسی پارٹیوں اور خاتون انجمنوں ن

سنبھالیں اپنی جیب، ڈھلائی پر سروس ٹیکس نافذ ہوگیا ہے

یکم اپریل سے کئی اہم تبدیلیاں ہوگئی ہیں جو سیدھے آپ کی جیب پر اثر ڈالیں گی۔ کھانے پینے کی چیزوں، خاص کر ڈبہ بند یا پروسیسٹ غذائی سامان میں مہنگائی کا ایک اورجھٹکا جھیلنے کیلئے تیار رہنا چاہئے چونکہ بدھوار سے عام بجٹ اور ریل بجٹ میں شامل اعلانات نافذ العمل ہو جائیں گے۔ ان چیزوں کی ڈھلائی پر سروس ٹیکس لگادیا گیا ہے۔ ابھی تک کھانے پینے کی سبھی چیزوں کو اس دائرے سے باہر رکھا گیا تھا لیکن اس بجٹ میں حکومت نے چاول، دال، آٹا، دودھ اور نمک کو چھوڑ کر دیگر سبھی غذائی اجناس پر سروس ٹیکس لگادیا ہے۔ حالانکہ ایسے ریستوارں میں کھانا پینا مہنگا نہیں ہوگا کیونکہ اس پر لگنے والا سروس ٹیکس ابھی نہیں بڑھے گا۔ سروس ٹیکس کی کچھ تجاویز کو چڑیا گھر ،عجائب گھروں اور پارکوں میں داخلہ ٹکٹ سستے ہوجائیں گے جبکہ بزنس کلاس میں ہوائی سفر ،میوچیل فنڈز و چٹ فنڈ میں سرمایہ کاری مہنگی ہوجائے گی۔ اس کے ساتھ ہی پلیٹ فارم ٹکٹ 5 روپے کی جگہ10 روپے کا ہوجائے گا جبکہ ریل سفر کیلئے ٹکٹ اب 120 دن پہلے بک کرایا جاسکے گا۔پی این جی اور سی این جی کی قیمتوں میں کٹوتی ہوگئی ہے کیونکہ قدرتی گیس کی قیمتیں گھٹ گئی ہیں۔پراپرٹی کی خری

جمہوریت کی کمی سے ڈھائی برس میں بکھر گئی ’آپ‘ پارٹی

دہلی کی حکومت پر حال ہی میں برسراقتدار آئی عام آدمی پارٹی نے نیا گھمسان یقینی طور سے پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے لیکن جس طرح سے پارٹی میں رسہ کشی جاری ہے وہ سبھی کیلئے باعث تشویش ہے۔ دیش میں الگ طرح کی سیاست کا آغاز کرنے اور سوراج لانے کا دعوی کر،وجود میں آئی عام آدمی پارٹی کا کنبہ اپنی ہی پارٹی میں سوراج اور جمہوریت نہ ہونے کی وجہ سے محض ڈھائی برس میں بکھر رہی ہے۔ جن لوک پال تحریک سے نکلی اس پارٹی نے اپنے جنم سے ٹھیک پہلے سماجی کارکن انا ہزارے کو چھوڑدیا تھا تو اب پارٹی کے بانی ممبر پرشانت بھوشن ، یوگیندر یادو بھی پارٹی سے باہر ہونے کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔ غور طلب ہے کہ کئی سینئر لیڈر پہلے ہی پارٹی کا ساتھ چھوڑ کر دوسری پارٹیوں کا دامن تھام چکے ہیں۔ سنیچر کو ہوئی قومی کونسل کی میٹنگ میں یوگیندر یادو، پرشانت بھوشن اور ان کے ساتھ ہی آنند کمار اور اجیت جھا کو بھی قومی ایگزیکٹو کونسل سے باہر کرنے کا فیصلہ یقینی طور سے افسوسناک ہے۔ عام آدمی پارٹی کی تشکیل رائج سیاست کے طور طریقے بدلنے اور نیا سیاسی کلچر قائم کرنے کے مقصد سے ہوئی تھی۔کئی بار اس کی باندگی بھی دیش کی جمہوریت میں اصولوں ا

سلمان نہیں،میں چلا رہا تھا کار: ڈرائیور

اداکار سلمان خاں کے ہٹ اینڈ رن معاملے میں ایک نیا ڈرامائی موڑ آگیا ہے۔ پیر کو ممبئی کی سیشن عدالت میں سلمان خاں کے ڈرائیور اشوک سنگھ نے ستمبر2002ء میں ہوئے کار حادثے کا الزام خود پر لے لیا۔ اشوک سنگھ کا کہنا ہے کے ہٹ اینڈ رن حادثے کے وقت سلمان خاں نہیں بلکہ وہ خود گاڑی چلا رہے تھے۔ اس حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی تھی، دیگر 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ 28 ستمبر2002ء کو نشے کی حالت میں سبسٹی باندرا میں ایک بیکری میں اپنی لینڈ کروزر گاڑی کو گھسانے دینے کے ملزم سلمان خاں نے پچھلے ہفتے عدالت کو بتایا تھا کہ سنگھ کار چلا رہا تھا۔ ڈرائیور اشوک سنگھ پیر کو پہلی بار عدالت میں اپنا بیان درج کراتے ہوئے کہا کہ گاڑی کا پچھلا ٹائر پھٹنے سے ہوئے حادثے کے وقت کار وہ خود چلا رہا تھا نہ کہ سلمان خاں۔ یہ پہلا موقعہ تھا جب سلمان خاں نے انکشاف کیا تھا۔ 22 سالہ ڈرائیور اشوک سنگھ بچاؤ کے گواہ کے طور پر عدالت میں پیش ہوئے تھے اور سلمان کے بیان سے پوری طرح ملتا جلتا ہی بیان دیا۔ واقعہ کی تفصیل رکھتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ ایک ٹائر پھٹا اور کار بائیں طرف گھسٹتی چلی گئی۔ میں نے کار کے اسٹیرنگ ویل کو گھمانے کی کوشش

جموں وکشمیر میں پرانے زخم بھرے نہیں، نئی مصیبتیں کھڑی ہوگئیں

سرزمیں پر جنت کہی جانے والی کشمیر وادی میں ان دنوں پھر چاروں طرف تباہی کا منظردکھائی دے رہا ہے۔ کشمیرکا دور دراز علاقہ پانی کے بھراؤ کی سنگین حالات کی کہانی بیاں کررہا ہے۔تمام بازار بند ہیں اور لوگ اپنے گھروں کی بالائی منزل میں بیٹھ کر چاروں طرف جمع پانی کو دیکھ کر خوفزدہ ہیں۔ کہیں یہ پچھلے ستمبر کی تباہی کی شروعات تو نہیں ہے؟ بارش مسلسل ہورہی ہے اور رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ محکمہ موسمیات نے 3 اپریل تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کرکے لوگوں کی دھڑکنیں بڑھا دی ہیں۔ لوگ کنبوں سمیت محفوظ مقامات کی طرف ہجرت کررہے ہیں۔ ڈل جھیل کے پانی کی سطح میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس کے باوجود جھیل کے کنارے شکارے والے سیاحوں کا انتظار کررہے ہیں۔ کشمیر وادی میں تازہ سیلاب کی صورتحال اتنی سنگین فی الحال تو نہیں ہے لیکن اس سے شہریوں کے دل میں گزشتہ ستمبر 2014ء کے خوفناک ترین سیلاب کی یادیں تازہ ہوگئی ہیں۔پچھلے سیلاب میں جس حد تک تباہی ہوئی تھی اور کشمیر وادی کا ہر شہری کسی نہ کسی طرح سے متاثر ہوا تھا اس کے اثر کو اب بھی محسوس کیا جارہا ہے۔ اس لئے سرینگر میں جب جہلم ندی سیلاب کے خطرے کے نشان سے نیچے ب

دھار اور مونگیر کے غیر قانونی ہتھیاروں سے بڑے ہیں جرائم

راجدھانی میں تیزی سے بڑھتے جرائم کے گراف کو دیکھ کر گھبراہٹ ہونا فطری ہی ہے۔ پچھلے سال کے مقابلے اس سال راجدھانی میں جرائم 100 فیصدی سے زیادہ بڑھے ہیں۔ تیزی سے بڑھتے جرائم کے پیچھے غیر قانونی ہتھیاروں کی آسانی سے دستیابی بھی ایک بڑی وجہ ہے۔ دھر پکڑ والے ہتھیاروں کی بڑھتی تعداد بھی اس طرف اشارہ کرتی ہے۔ چھوٹے بدمعاشوں سے لیکر منظم ڈھنگ سے واردات انجام دینے والے ان کا بخوبی استعمال کررہے ہیں۔ بہار کے مونگیر اور مدھیہ پردیش کے دھار علاقے سے سپلائر راجدھانی دہلی میں بیحد کم داموں پر مانگ پر یہ ہتھیار سپلائی کررہے ہیں۔ جون 2014ء میں تو پولیس نے میڈ اِن مونگیر اے ۔ کے 47 بندوق تک پکڑ لی تھی۔ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ طمنچے (کٹا) کا چلن اب کافی پرانا ہوگیا ہے۔ بدمعاش طمنچہ کے بجائے میگزین والی دیسی پستول کو ترجیح دے رہے ہیں۔ جہاں تک کوالٹی کی بات ہے تو مونگیر اور دھار میں بنے ہتھیار غیر ملکی پستول کو ٹکر دے رہے ہیں۔ دہلی این سی آر کے سپلائروں کا مونگیر اور دھار کے غیر قانونی ہتھیار بنانے والے گروہوں سے سیدھا تعلق ہے۔ یہ لوگ خود ہتھیار جاکر لاتے ہیں جبکہ کئی بار انہیں کوریئر(اسلحہ لانے

دنیا کی نمبرون بیڈ منٹن کھلاڑی سائنا نہوال

دونوں دن پہلے کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی ہار سے دیش کے کھیل شائقین میں چھائی مایوسی سنیچر کے روز کچھ حد تک ضرور دور ہوگئی۔کرکٹ کے سیمی فائنل میں ہندوستان جمعرات کو آسٹریلیا سے ہار کر باہرہوگیا تھا لیکن سنیچر کو ہی ایک دوسرے کھیل بیڈ منٹن میں جشن منانے والی خبر آئی۔ ہندوستان کی نمبرون خاتون شاٹلر سائنا نہوال نے ورلڈ بیڈ منٹن شپ میں اپنا دبدبہ ثابت کردیا اور دنیا کی نمبرون کھلاڑی بن گئیں۔ سائنا نہوال نے ورلڈ رینکنگ میں نمبرون پر پہنچنے والی پہلی خاتون بیڈمنٹن کھلاڑی بن کر تاریخ رقم کردی۔ سائنا نے نمبرون کے تاج پر اس وقت قبضہ جما لیا جب ان کی قریبی حریف اسپین کی کیرولینامارن یہاں انڈیا اوپن سپر سیریز سیمی فائنل میں ہارگئیں۔ پرکاش پڈکون نمبر ون کھلاڑی رہ چکے ہیں ۔لیکن خاتون ٹیم میں سائنا نے ایسا کرکے نئی تاریخ رقم کرڈالی۔ لیکن جشن کا مزہ تب اور بڑھ گیا جب سائنا نے سٹی فورڈ کمپلیکس کوڈ میں چل رہے چیونکس ۔سنرائز انڈیا اوپن سپر سیریز کے فائنل میں جگہ بنائی۔ ہندوستان کے ایک اور کھلاڑی کے۔ سری کانت نے بھی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ یوں تو سائنا سیمی فائنل کھیلے جانے سے پہلے ہی دنیا کی نمبر

بھرت سنگھ کے قتل سے گینگ وار کا اندیشہ

راجدھانی دہلی کے نجف گڑھ علاقے میں ایتوار کی رات نامعلوم حملہ آوروں نے انڈین نیشنل لوک دل (انلو) کے سابق ممبر اسمبلی و دہلی پردیش کے پردھان بھرت سنگھ کو بے رحمانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔ واردات کے وقت بھرت سنگھ ایک رشتے دار کے کنواں پوجن سماروہ میں شامل ہونے امندرواٹکا آئے ہوئے تھے۔ اسی دوران اسکارپیو کار سے آئے آدھا درجن بدمعاشوں نے ان کی کار پر حملہ بول دیا۔ بدمعاشوں نے اندھا دھند 40 سے50 راؤنڈ فائرننگ کی اور حملے کے بعد فرار ہوگئے۔ حملے میں چودھری بھرت سنگھ کو 7-8 گولیاں لگیں جن میں سے ایک ان کے سر پر لگی جس سے ان کی حالت بہت نازک بنی ہوئی تھی لیکن دیر رات ان کی موت ہوگئی۔نجف گڑھ کے سابق ممبر اسمبلی کے لئے تیسرا حملہ جان لیوا ثابت ہوا۔ بھرت سنگھ کے گھر پر بدمعاشوں نے گذشتہ28 فروری کی شام کو بھی حملہ کیا تھا۔ ان کے گھر پر گولی چلاکر بائیک سوار بدمعاش فرار ہوگئے تھے۔ گولیاں چلاتے وقت انہوں نے دھمکی دی تھی کہ وہ اسے جان سے مار دیں گے۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق اس واردات کے بعد سے بھرت کافی ڈرا ہوا تھا۔ دراصل اس کے اوپر تین سال پہلے ہوئے قاتلانہ حملے کے ملزمان ضمانت لے کر حال ہی میں ج

Middle East Asia sparks once again due to Saudi attack on Yemen

Aerial attacks started on last Thursday under Saudi leadership on Shia Hudi rebels’ areas in Arab country Yemen reaching on the verge of Civil War. With the decamping of President Abid Rabbu Mansoor Hadi out of country, situations in Yemen are turning from bad to worse.  Situations have worsened due to serious attacks against Shia Hudi rebels, group of Shias in the country, by Saudi Arabia to prevent their increasing influence. Saudi Arabia has claimed that it has disabled the Air Force of Hudi rebels on the very first day. It should be noted that these rebels have captured capital city Sana and surrounding areas. Saudi Ambassador in US, Adil-al-Zuber has said that presently the action is confined to aerial attacks on various targets yet all possible will be done to save the internationally recognized Yemen Government. As Yemen President Abid Rabbu Mansoor Hadi had sought help from other countries including Saudi Arabia, this military mission has been started. Soon aft

سونیا’ بیچاری‘ اور’ راہل آؤٹ آف مارکیٹ‘

جب وقت برا ہوتا ہے تو پرچھائی بھی دور بھاگتی ہے۔کانگریس لیڈر شپ کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہورہا ہے۔ گاندھی ۔ نہرو خاندان کے وفادار رہے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ہنسراج بھاردواج نے پچھلے ہفتے پارٹی لیڈر شپ پر سوال کھڑے کرتے ہوئے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ہنسراج بھاردواج نے کہا کہ اب کانگریس کا دوبارہ کھڑا ہونا مشکل ہے۔ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کی گمشدگی پر تلخ سیاسی حملہ کرتے ہوئے بھاردواج نے کہا کہ راہل تو مارکیٹ میں نہیں ہیں اور کانگریس کو دوبارہ کھڑا کرنا تو ’’بیچاری‘‘ سونیا کے بس کی بات نہیں ہے۔ بھاردواج نے کہا کہ کانگریس اب کبھی دوبارہ کھڑی نہیں ہوپائے گی کیونکہ لوگ اب اس کی سننے تک کے لئے تیار نہیں ہیں۔ ان کے مطابق کانگریس کو اگر دوبارہ کھڑا کرنا ہے تو پھر پرینکا کو لائے بغیر یہ ممکن نہیں ہے۔لوک سبھا چناؤ کے بعد سونیا ۔ راہل پر پارٹی لیڈروں نے پہلے بھی حملے کئے ہیں ، مگر پہلی بار گاندھی خاندان کے قریبی کسی سینئر لیڈر نے دونوں لیڈروں پر شارے عام اور تلخ حملہ کیاہے پرینکا کو آگے کرنے کی وکالت کرتے ہوئے بھاردواج نے کہا کہ جب یہ لڑکی کام کرتی ہے تو اس کا انداز ہی کچھ دوسرا

یمن پر سعودی حملے سے پھر سلگ گیا وسط مشرقی ایشیا

خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ چکے عرب ملک یمن شیعہ حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر سعودی عرب کی قیادت میں پچھلی جمعرات کو ہوائی حملے شروع کئے گئے۔ صدر عبدربہ منصورہادی کے دیش چھوڑ کر بھاگنے کے بعد یمن میں حالات بدسے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ سعودی عرب میں دیش میں شیعوں کے گروپ حوثی ملیشیا کے باغیوں کے بڑھتے اثر کو روکنے کے لئے ان کے خلاف تابڑ توڑ حملے سے حالات اور زیادہ خراب ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب نے دعوی کیا ہے کہ اس نے پہلے ہی دن حوثی باغیوں کی ایئر فورس کو ناکام کردیا ہے۔ خیال رہے کہ راجدھانی صنعاء او ر کے آس پاس کے علاقوں میں ان باغیوں کا قبضہ ہے۔ امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر عادل الزبیر نے کہا کہ فی الحال کارروائی مختلف ٹاگیٹ پر ہوائی حملے تک محدود ہے لیکن یمن کی بین الاقوامی منظوری یافتہ سرکار کو بچانے کیلئے جو بھی کرنا ہوگا کیا جائے گا۔یمن کے صدرعبدربہ منصورہادی نے سعودی عرب سمیت دیگر ملکوں سے مدد مانگی تھی۔ اس لئے یہ فوجی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔یمن میں 2011ء میں ارب انقلاب کے بعد سے ہی شیعہ سنی کے درمیان لڑائی چل رہی ہے جس میں سنیوں کوحمایت القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ جیسی تنظیمیں دے رہی ہیں۔

اٹل جی بھارت رتن کے صحیح حقدار ہیں!

کرشمائی لیڈر بے لاگ مقرر اور متحرک کوی اور حریفوں میں بھی لائق احترام رہے ہیں۔سیاستداں و سابق وزیر اعظم اٹل بہاری باجپئی کو بھارت رتن ملنے سے ہم روزنامہ ہندی ’ویر ارجن‘ روزنامہ ’پرتاپ‘ و ’ساندھیہ ویر ارجن‘ پریواربہت فخر محسوس کررہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اٹل جی روزنامہ ’ویر ارجن‘ کے مدیر بھی رہ چکے ہیں۔راشٹر دھرم(ماہنا) پانجنہ (ہف روزہ) اور سودیش و ویر ارجن روزنامہ اخبار ۔جریدوں کی ادارت سنبھال چکے ہیں۔ صدر پرنب مکھرجی نے پروٹوکول کو ایک طرف رکھ کران دنوں بیمار چل رہے اٹل جی کی رہائشگاہ کرشنن مینن مارگ پر خود جاکر انہیں ’بھارت رتن‘ سے نوازہ۔ اس موقعے پر واجپئی جی کے کچھ قریبی رشتے دار ،نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے علاوہ کئی وزیر اعلی اور وزیر موجود تھے۔ اس موقعے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اٹل جی کی زندگی قوم کے لئے وقف رہی۔ وہ دیش کیلئے جئے اورہر پل دیش کے بارے میں سوچا۔ بھارت کے کروڑوں ایسے ورکر ہیں جن کی زندگی باجپئی سے پریرت ہے۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا باجپئی صحیح معنی میں اس اعزاز کے حقدار ہیں۔ آپ کو ’بھارت رتن‘

یوپی اور بہار میں بھاجپا کے گرتے گراف پر سنگھ کی تشویش

مرکز میں مودی حکومت بننے کے بعد ایک بھاجپا تال میل کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں آرایس ایس نے بھاجپا کی سرکار اور تنظیم دونوں پر تشویش جتائی ہے۔ ایک طرف اترپردیش و بہار میں بھاجپا کی گھٹتی مقبولیت پر تشویش ظاہر کی گئی تو دوسری طرف بھاجپا کے قومی صدر امت شا ہ کے طریقہ کار پر بھی نا خوشی کا اظہار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سنگھ ۔بھاجپا تال میل کمیٹی کی میٹنگ میں یوپی ۔بہار میں پارٹی کی گھٹتی مقبولیت پر غور و خوض کیا گیا۔ علاقائی پارٹیوں کے ذریعے سنگھ لیڈر شپ تک یہ بات پہنچی ہے کہ لوک سبھا چناؤ کے مقابلے یوپی اور بہار میں بھاجپا کی مقبولیت میں بھاری گراوٹ آئی ہے۔ تحویل اراضی بل کو لیکر کسانوں میں جہاں غلط پیغام گیا وہیں جاٹھ ریزرویشن پر سپریم کورٹ کے فیصلے نے بھی پارٹی کی بنیاد گھٹائی ہے۔ اس لئے سنگھ لیڈر شپ نے بھاجپا کو وقت رہتے ان دونوں ریاستوں میں مناسب قدم اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔ سنگھ کے مطابق سرکار کا کام کاج اور ممبران پارلیمنٹ کا طریق�ۂ کار بھی تشفی بخش نہیں رہا۔ ادھر سماجی سمرستاابھیان کو لیکر سنگھ کا کہنا ہے مندرمیں سبھی ہندو فرقوں کے لوگوں کو پوجا کا اختیار ہے اور گاؤں گاؤں کے تالاب و