نریندر مودی کی گہری چال: پہلے باپو اب چاچا نہرو!
وزیر اعظم نریندر مودی نہ صرف ایک اچھے مقرر ہیں بلکہ وہ چن چن کر جو اشو اٹھاتے ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ کتنی گہری چالیں چل رہے ہیں۔کانگریس سے نجات بھارت کی بار بار بات کرکے بڑے سسٹم کے انداز سے وہ کانگریس کے آئیکون چھینتے جارہے ہیں۔ آج تک کانگریس باپو مہاتما گاندھی پر اپناحق جتاتی رہی ہے، پنڈت نہرو کو بھی اپنا آئیکون مانتے رہے ہیں کانگریسی۔ لیکن مودی نے آہستہ آہستہ کانگریس کے اس حق کو ختم کرنے کی مہم چھیڑ دی ہے۔ انہوں نے گاندھی جینتی کے دن دیش کے عوام کو ایک اہم سوچتا مشن سے جوڑ کر باپو کی وراثت کانگریس سے چھین لینے کی بحث چھیڑی تھی۔ وہ ابھی خاموش نہیں پڑی ہے کہ انہوں نے پہلے وزیر اعظم اور بچوں کے چاچا نہرو کہلانے والے پنڈت جواہر لال نہرو کی وراثت کی طرف بھی جذباتی جال بچھا دیا ہے۔ وہ یہیں نہیں رکے انہوں نے ایک مضبوط وزیر اعظم رہیں اندرا گاندھی کو بھی اپنے اس گہرے جال میں لپیٹنے کی کوشش کی ہے۔ کانگریس حکمراں ہریانہ ریاست میں چناوی ریلی کے دوران نریندر مودی نے اعلان کیا کہ 14 نومبر کو پنڈت نہرو کی 125 ویں جینتی بھارت سرکار خاص انداز میں منائے گی۔ انہوں نے ریاستی حکومتوں کو بھی اپی