پوتن کٹھ پتلی سرکار کو ریموٹ کنٹرول سے چلائیںگے!

روس -یوکرین جنگ بڑھتی جا رہی ہے۔ روسی فوجیں یوکرین کی راجدھانی کیو میں داخل ہو چکی ہیں ۔اپنی ہار کے سامنے دیکھ یوکرین کے صدر نے پوتن کو بات چیت کی دعوت دی ہے ۔پوتن نے اپنا نمائندہ وفد بھیجنے کی بات کہی ہے اور یقین دلایا ہے کہ روس یوکرین پر قبضہ نہیں کرے گا۔بلکہ اسے آزاد کر رہاہے ۔یوکرین میں نیوکلیائی بم نہیں بننے دے گا۔ روسی وزارت خارجہ نے صاف کر دیاہے کہ یوکرین سرکار کو سرینڈر کرنے پر ہی فوجی کاروائی بند ہوگی۔اسے دیکھتے ہوئے واشکٹن ڈی سی کے حکام و ماہرن یہ کہہ رہے ہیں کہ پوتن اپنے منصوبوں میں تقریباً کامیاب ہو چکے ہیں ۔وہ اب جلد ہی یوکرین میں روسی حمایتیوں کی نئی سرکار بنائیں گے۔جس کا ریموٹ کنٹرول ماسکو میں رہے گا۔جنگ بندی کے کچھ ہفتے بعد روسی فوج نے چھوٹی ٹکڑیا ں لوٹ جائیںگی ۔ پوتن اب یوکرین میں کٹھ پتلی سرکار بناکر یوروپی یونین اور امریکہ کیلئے نئی چنوتیاں پیدا کر دیں گے ۔دوسری طرف امریکہ ،یوروپی یونین ،نیٹو اور اقوام متحدہ جیسی سبھی طاقتوں نے دوسرے دن بھی بچاو¿ جاری رکھا ۔فوجی استعمال کے پہلے ہی انکار کرچکی ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟