Translater
17 دسمبر 2021
چار دھام :راشٹر رکچھا کا پتھ!
سپریم کورٹ نے اتراکھنڈ میں فوجی طور سے اہم چار دھام پروجیکٹ کاما ل ویور روڈ کو چوڑا کرنے کا راستہ صاف کر دیا سپریم کورٹ نے منگلوار کو مال ویور کو 5.5میٹر کے بجائے 10میٹر چوڑ ا بنا نے کی اجازت دے دی ۔ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ ،جسٹس سریا کانت اور جسٹس وکرم ناتھ کی بنچ نے ایک رضا کار تنظیم کی عر ضی میں اٹھا ئے گئی اعتراضات پر مر کزی سرکا ر کو راحت دے دی ہے ۔اب رشی کیش ،بدری ناتھ- ہائیوے رشی کیش -گنگوتری اور انک پور -پتھوڑ ا گڑھ کو دو دو لین بڑھا یا جاسکے گا۔ عدالت نے کہا کہ دیش کی حفاظت کیلئے ضروری پروجیکٹوں کی جوڈیشل جائزہ نہیں لیا جا سکتا عدالت اپنے جائزے میں فوج سیکورٹی اداروں کے بارے میں فیصلہ نہیں کر سکتی اس نے یہ بھی کہا کہ سڑ ک کی چوڑا ئی بڑھانے میں ڈیفنس وزارت کی کوئی غلط منشا نہیں ہے ۔ جون2013میں کیدار ناتھ میں آئی قدرتی آفت کے قریب تین سال بعد 2016میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بارہ ماسی سڑک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا ۔اتراکھنڈ میں چار دھام -گنگوتری ،یمنوتری،کیدار ناتھ اور بدری ناتھ کو جوڑنے والی قریب 900کلو میٹر لمبے سڑک پروجیکٹ کے تحت قومی شاہراہ کی چوڑائی کو دو گنا کر نے اور اس کو 10کرنے کے فیصلو ں اس بنیا دپر چیلنج کیا گیا تھا کہ اس سے اتراکھنڈ کے ما حولیا تی ماحول کو نقصا ن ہو سکتا ہے ۔ چار دھام یا ترا پروجیکٹ صر ف مذہبی اسباب سے ہی نہیں بلکہ سیا سی طور سے بھی اہم ہے یقینی طور پر حفاظتی مفادات کے ساتھ ہی ماحولیا ت کو ہونے والے نقصا ن کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اس لئے سپریم کورٹ نے ما حولیات سے متعلق اقداما ت کو یقینی بنانے کیلئے سابق جسٹس کے سیکری کی قیادت میں ایک کمیٹی بھی بنائی ہے ۔ ایسے میں اس پروجیکٹ کو آگے بڑھاتے ہوئے سرکار کو یہ یقینی کر نا ہوگا کہ قومی سلامتی اور ما حولیا ت سے جوڑے مفادات کے درمیا ن توازن بنا رہے ۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ایران نے خلیجی ملکوں پر حملہ کیوں کیا؟
امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران ایران کی جوابی کاروائی روایتی نشانوں سے آگے بڑھ گئی ہے ، اس نے خلیجی ملکوں میں مسلسل حملے کئے اور ی...
-
سپریم کورٹ میں بھی عجیب و غریب مقدمات آرہے ہیں۔ تازہ مثال بحریہ کے کچھ افسروں پر بیویوں کی ادلہ بدلی سے متعلق معاملات ہیں۔ بحریہ کے ایک اف...
-
ہندوتو اور دھرم پریورتن، گھر واپسی سمیت تمام معاملوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پریوار سے جڑے لیڈروں کے متنازعہ بیانات سے وزیر...
-
مدھیہ پردیش کے ہائی پروفائل ہنی ٹریپ معاملے سے نہ صرف ریاست کی بلکہ دہلی کے سیاسی حلقوں میں مچا دئے معاملے میں اہم سازشی گرفتار ہو چکی شیو...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں