Translater
01 جنوری 2021
ایک اور اتحادی جماعت این ڈ ی اے سے الگ ہوئی !
کسانوں کے مسئلے پر نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس (این ڈی اے )کو ایک اور زبردست جھٹکا لگا ہے اس میں شامل جماعت آر ایل پی نے این ڈی اے کا ساتھ چھوڑ دیا ہے پارٹی کے کنوینر اور ناگوڑ سے ایم پی ہنومان بینیوال نے اس کا اعلان کردیا ہے انہوں نے کسان آندولن کی حمایت میں راجستھان کے ہزاروں کسانوں کو لیکر دہلی کوچ کیا اس سے پہلے کسانوں کے مسئلے پر این ڈی اے کی اتحادی جماعت اکالی دل بھی ساتھ چھوڑ چکی ہے ۔ یہ سبھی ساتھی پارٹیوں میں بھاجپا سب سے بڑی جماعت ہے۔ جو کسانوں کے زرعی قانون کے فائدے سمجھانے کی کوشش کر رہی ہے دوسری طرف سندھو بارڈر پر پچھلے گزشتہ تین دنوں سے زیادہ کسان آندولن کر رہے ہیں اس سے پہلے بینیوال نے کہا تھا کہ مودی سرکار کے پاس تین سو ایم پی ہیں اس وجہ سے وہ زرعی قوانین کو واپس نہیں لے رہی ہے اس کے احتجاج میں انہوں نے این ڈی اے کا ساتھ چھوڑاہے اور یہ قوانین کسان مخالف ہیں ۔ لیکن میرے این ڈی اے چھوڑنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہماری پارٹی کانگریس کے ساتھ اتحاد کرے گی ۔بینیوال نے 19دسمبر کو تین پارلیمانی کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا تھا۔حالانکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ استعفیٰ کہ اہم وجہ باڈ میر میں ان پر ہوا حملہ ہے اور اس کے لئے سال بھر سے کوئی کاروائی نہیں ہوئی ۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
اور اب سعودی حوثیوں میں جنگ
مشرقی وسطیٰ میں ایک طرف امریکہ ایران کی جنگ تھم نہیں رہی ہے وہیں اب نیا مورچہ کھلتا نظر آرہا ہے ۔یہ ہے سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیا...
-
سرخیوں میں چھائے سہراب الدین شیخ عشرت جہاں معاملہ میں پھنسے گجرات کے آئی پی ایس افسر ڈی جی ونجارا 8 سال کے بعد جمعہ کو اپنی آبائی ریاست گج...
-
کئی دنوں کی قیاس آرائیوں کے بعد آخر کار بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے پانچ نئے پارٹی ریاستی صدور کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ نو تقرر ریاستی ص...
-
ریت مافیہ کے خلاف مہم چلانے والے ایماندار آئی اے ایس افسر ڈی ۔کے۔ روی کی موت کی گونج کرناٹک اسمبلی سے سڑک تک سنائی دے رہی ہے۔ اپوزیشن پا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں