Translater
02 اپریل 2022
مکان خالی کروانے کیلئے باو ¿نسروں کا استعمال !
سپریم کورٹ کو یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ راجدھانی میں واقع خان مارکیٹ کے قریب سجان سنگھ پارک میں مقیم سرکار حکام سے مکان خالی کروانے کے لئے پرائیویٹ فرم اپنے باو¿نسر بھیجتی ہے ۔چیف جسٹس این وی رمن کی بنچ کو سرکاری وکیل تشار مہتا نے جمعہ کو یہ جانکاری دی جس میں بتایا کہ سجان سنگھ پارک کے فلیٹ میں رہنے والے حکام سے باو¿نسر بھیج کر زبردستی فلیٹ خالی کرنے کے لئے دباو¿ بنایا جارہا ہے ۔اس پر تشار مہتا کی بات سن کر چیف جسٹس بولے بھارت سرکار کےخلاف باو¿نسر کیسے بھیج سکتے ہیں ؟ سرکار وکیل مہتا کا کہنا تھا جس حکم کیخلاف سپریم کور ٹ آئے ہیں اس سے دوسرے فریق کو مکان خالی کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔مہتا نے معاملے کی فوری سماعت کے لئے چیف جسٹس سے درخواست کی تھی اور اس کے بعد انہوں نے سماعت کے لئے معاملے کو پینل کرنے کاحکم دیا ۔اس معاملے میں سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا ۔ہائی کورٹ نے پچھلی سال جنوری میں مرکز کوحکم دیا تھا کہ سوما سنگھ اینڈ سنس کو بقایا کرایا ادا کیا جائے ۔اس فرم نے مزید کرایا کنٹرول کی عدالت میں فلیٹ خالی کرانے کا دعویٰ کیا تھا ۔عدالت نے فیصلہ فرض کے حق میں سنایا تھا ۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کیا ایران کے آگے جھکا ہے ٹرمپ ؟
امریکہ اور ایران کے درمیان ایک بار پھر جنگ بندی ہو گئی ہے اور جنگ پھر تھم گئی ہے ۔13 دنوں میں امریکہ کو بھاری نقصان ہوا ہے کیوں کہ ایران یرد...
-
سرخیوں میں چھائے سہراب الدین شیخ عشرت جہاں معاملہ میں پھنسے گجرات کے آئی پی ایس افسر ڈی جی ونجارا 8 سال کے بعد جمعہ کو اپنی آبائی ریاست گج...
-
کئی دنوں کی قیاس آرائیوں کے بعد آخر کار بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے پانچ نئے پارٹی ریاستی صدور کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ نو تقرر ریاستی ص...
-
ریت مافیہ کے خلاف مہم چلانے والے ایماندار آئی اے ایس افسر ڈی ۔کے۔ روی کی موت کی گونج کرناٹک اسمبلی سے سڑک تک سنائی دے رہی ہے۔ اپوزیشن پا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں