Translater
31 مارچ 2022
حکام کے ہاتھوں میں ہوگی کمان !
یونیفائیڈ ایم سی ڈی کی کمان سینئرآئی ایس افسران کے ہاتھوں میں رہے گی اس کے علاوہ ایم سی ڈی کے بھی سینئر افسران ہی محکموں کے ہیڈ بنے رہیں گے اور تینوں ایم سی ڈی میں برے عہدوں پر ان کے ایگزیکٹو افسران کے علاوہ آئی ایس اور غیر آئی ایس افسران معمور ہیں دراصل یونیفائیڈ ایم سی ڈی کے وقت کونسلر رہے زیادہ تر نیتا بزرگ ہو چکے ہیں اور ان میں سے زیادہ سیاست سے توبہ کر چکے ہیں اس طرح ایم سی ڈی نے زیادہ تر کونسلر نوجوان ہونے کا امکان سامنے آنا جتایا جا رہا ہے ۔مگر ایم سی ڈی کے حکام کافی تجربہ کار اور سینئر ہوں گے ۔سال 2012میں ایم سی ڈی کی تقسیم ہونے تک اس کے تمام بڑے عہدوں پر سینئر افسران معمور تھے ۔ذرائع کے مطابق پہلے کی طرح میونسپل کمشنر کے عہدے پر ایک بار پھر سیکریٹری سطرح کے آئی ایس افسر کو مقرر کیا جائے گا ۔اسی طرح ایڈیشنل کمشنر ،ڈپٹی کمشنر اور ڈائرکٹر کے عہدوں پر ان کی ساکھ کے تحت آئی ایس افسر مقرر ہوں گے ان عہدوں پر میونسپل کارپوریشن کے سینئر افسران کو مقرر کیا جائے گا ۔مانا جارہا ہے پہلے کی طرح ایم سی ڈی میں آئی ایس افسر فی تقرری آنے میں دلچسپی لیں گے ۔اس طرح مرکزی سرکار دہلی سرکار اور دوسری ریاستوں سے دیگر سروسز کے حکام کو ایم سی ڈی میں نمائندہ مقرر کرنے کی جگہ پر تقرری میں مشکل ہو جائے گی ۔تینوں ایم سی ڈی میں کمشنر کے عہدوں پر ایگزیکٹوا ٓئی ایس افسر معمو ر ہیں اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر کے عہدوں پر کچھ ہی ایگزیکٹو آئی ایس افسر سنبھالے ہوئے ہیں ۔تینوں کارپوریشنوں میں ایڈیشنل کمشنر مرکزی سرکار دہلی سرکار اور دیگر ریاستوں سے مختلف سروسز کے حکام مقرر ہیں ۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ٹرمپ کا طنز: آنسو نقلی ہیں
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ ایران میں اتنی بڑی تعداد میں لوگ آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتم سنسکار می...
-
سپریم کورٹ میں بھی عجیب و غریب مقدمات آرہے ہیں۔ تازہ مثال بحریہ کے کچھ افسروں پر بیویوں کی ادلہ بدلی سے متعلق معاملات ہیں۔ بحریہ کے ایک اف...
-
ہندوتو اور دھرم پریورتن، گھر واپسی سمیت تمام معاملوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پریوار سے جڑے لیڈروں کے متنازعہ بیانات سے وزیر...
-
جو لوگ بھی اسرائیل اور اس کی خونخوار خفیہ ایجنسی موساد سے واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ موساد سیاسی قتل کروانے میں ماہر ہے ۔اسرائیل کی تاریخ میں ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں