Translater
19 دسمبر 2021
پاکستان دیوالیہ ہو چکا ہے !
پاکستان ایف بی آر کے سابق چیئر مین شبر زیدی عمران خان کی سر کار میں ہی 10مئی 2019سے 8اپریل ،2020تک ایف بی آر کے چیئر مین تھے۔پاکستان کے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو یعنی ایف بی آر کے سابق چیئر مین شبر زیدی نے کہا کہ پاکستان دیوالیہ ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرکار کا یہ دعوی ٰ سب کچھ ٹھیک ہے اور چیزیں اچھی ہو رہی ہیں یہ ساری باتین جھوٹ ہیں شبر زیدی نے یہ بات حال ہی میں ہمدرد یو نیورسیٹی میں ایک لیکچر میں کہی حا لاں کہ اب زیدی نے ٹویٹر پر اسے لیکر صفائی پیش کی ہے ان کا کہنا ہے کہ ان کی تقریر کے تین منٹ کے کلپ پر ہی بات ہو رہی ہے اور نہوں نے صرف مسائل کے حل کی بات کہی تھی اور کس نے قرض لیا تھا اس پر طعنی دینے سے کوئی بات نہیں بنے گی یہ پاکستان کا قرض ہے سو د شرحوں پر فیصلہ دلائل کے طریقے سے ہو نا چاہئے ۔دنیا کے کسی بھی ملک کی ترقی اس کے برآمدات کے دم پر ہوتی ہے ہمیں برآمدات کو ٹھیک کر نا ہوگا اور ریمٹنس کے نظرئے سے باہر نکلنا ہو گا اس سے دیش نہیں چلے گا۔ ہمیں اپنی پروڈکٹس کو برآمد کرانا ہے نہ کہ کام کرنے والے لوگوں کو اکسپورٹ کر نا ہے ۔ افغانستان میں جب تک جمہوری سرکار نہیں آئے گی تب تک پاکستان پھنسا رہے گا۔پاکستان کا اکسپورٹ 20ارب ڈالر کا ہے اور ہمار ا کوئی خریدار ہے تو وہ مغربی ممالک ہیں اور ہمیں برآمدات کرنی ہے تو امریکہ سے دوستی کر نی ہوگی مجھے تو آج تک سی پی ای ایس سمجھ میں نہیں آیا اس میں صاف ستھرا پن لانا ہو گا اس سے ہماری معیشت تبا ہ ہورہی ہے بھارت سے ہم دوائیاں لے رہے ہیں یہ جو ڈرامہ بازی ہے کہ بھارت سے تجارتی تعلق نہیں رکھیں گے یہ بند ہونی چاہئے ۔ ملک میں ہر پرائمری اسکول میں انگریزی ہونی چاہیے جو بچہ انگریزی نہیں پڑھتا تو وہ نمبر دو درجے کا شہری بن جاتا ہے ۔ تمام مذہبی تعلیم گریجویشن کے بعد ہونی چاہئے ۔پاکستان کے دیوالیہ ہونے والی بات کو طول ملنے پر شبر زیدی نے ٹویٹر پر کہا کہ ہمدرد یونیورسیٹی میں غلط تشریح ہو رہی ہے وہاں آدھے گھنٹے کا پریزنٹیشن تھا اس میں سے صر ف تین منٹ کے کلپ پر بات ہورہی ہے میں نے کرنٹ اکاونٹ خسارہ اور محصول خسارے کی بات اٹھا ئی گئی تھی اور یہ دیوالیہ کا اشو ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے ہمیں ا س کے حل کی طرف دیکھنا ہے میں نے اپنی بات کنوکشن کے ساتھ کہی ہے۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
اور اب سعودی حوثیوں میں جنگ
مشرقی وسطیٰ میں ایک طرف امریکہ ایران کی جنگ تھم نہیں رہی ہے وہیں اب نیا مورچہ کھلتا نظر آرہا ہے ۔یہ ہے سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیا...
-
سرخیوں میں چھائے سہراب الدین شیخ عشرت جہاں معاملہ میں پھنسے گجرات کے آئی پی ایس افسر ڈی جی ونجارا 8 سال کے بعد جمعہ کو اپنی آبائی ریاست گج...
-
کئی دنوں کی قیاس آرائیوں کے بعد آخر کار بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے پانچ نئے پارٹی ریاستی صدور کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ نو تقرر ریاستی ص...
-
ریت مافیہ کے خلاف مہم چلانے والے ایماندار آئی اے ایس افسر ڈی ۔کے۔ روی کی موت کی گونج کرناٹک اسمبلی سے سڑک تک سنائی دے رہی ہے۔ اپوزیشن پا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں