پروانچل میں وزیراعظم کے دوروں کی اہمیت!

کاشی وشوناتھ دھام کے کوریڈور کے افتتاح کے لئے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پارلیمانی حلقہ بنارس کے لئے دو دن کا وقت نکالا پچھلے دو مہینوں میں وزیراعظم نے پروانچل کا یہ چھٹا دورہ کیا ہے ۔بنارس میں کاشی وشوناتھ مندر ہندوو¿ں کی آستھا کا ایک بڑا مرکز رہا ہے ۔اس نظریہ سے کوریڈور کے سنگ بنیاد اور افتتاح دونوں ہی بھاجپا حکومت کے پورا ہونے کو یوگی سرکار کے ایک بڑے کارنامہ کے طور پر پیش کررہی ہے ۔وزیراعظم جس طرح سے بار باراترانچل کے دورے کررہے ہیں ۔وہ اس علاقہ کی مسلسل بڑھتی سیاسی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے ۔اتر پردیش پروانچل کے چار اہم سیاسی علاقوں جیسے بندیل کھنڈ ، اودھ اور مغربی اتر پردیش میں اسمبلی سیٹوں کے لحاظ سے پروانچل کافی اہم ہے ۔پچھلے دو مہینوں میں بی جے پی نے پروانچل میں پورا انتظامیہ اور سیاسی طاقت جھونک دی ہے ۔2022کے اسمبلی چناو¿کوڈ آف کنڈکٹ لگنے کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے اس لئے بی جے پی اپنے تمام بڑے منصوبوں کا آغاز مودی سے کروا رہی ہے ۔ایسے پروجیکٹوں کی فہرست کافی لمبی ہے ۔وزیراعظم پہلے 20اکتوبر کو گورکھپور سے لگے کوشی نگر ضلع میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی نقاب کشائی کی تھی ۔اس کے بعد 25اکتوبر کو پروانچل کے نواضلاع میں میڈیکل کالجوں کا سنگ بنیاد کیا ۔پھر پی ایم نے 16نومبر کو سلطان پور میں لکھنو¿ سے غازی پور کو جوڑنے والے 341کلو میٹر لمبے پروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح کیا ۔پھر سات دسمبر کو 96سو کروڑ کی کئی اسکیموں کا آغاز کیا ۔اس میں گورکھپور میں ایمس کے علاوہ ایک بڑا کھاد کارکھانہ لگانا بھی شامل ہے ۔11دسمبر کووزیراعظم نے گونڈا بلرامپور ،اور بہرائج ضلعوں میں 91600کروڑ روپے کے سریو کرنالپ پروجیکٹ کو لانچ کیا ۔اور سب سے تازہ پروگرام پیر کا رہا ۔جس میں انہوں نے اپنے پارلیمانی حلقہ بنارس میں 339کروڑروپے سے بنائے گئے کاشی کوریڈور کا آغاز کرتے ہوئے اس موقع پر ایک تہوار کی شکل میں فنکشن کیا گیا ۔دراصل بی جے اپنے حق میں سیاسی ماحول بنائے رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور اس میں مودی اور یوگی دونوں کی شاکھ شامل ہے ۔اور اس کو برقرار رکھنا بڑا سوال ہے ۔آپ کو یاد ہوگا کہ 2008میں گورکھپور لوک سھبا چناو¿ میں یوگی آدتیہ ناتھ کے وزیراعلیٰ رہتے ہوئے بی جے پی یہ شیٹ ہار گئی تھی تب جگہ جگہ ان کی نکتہ چینی ہوتی تھی اور لوگ ان پر سوال کھڑے کرتے تھے ۔جی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پردیش کے تقریباً 26ضلعہ پروانچل میں اتے ہیں اور 2017کے اسمبلی چناو¿ میں یہاں کی 154میں سے 106شیٹوں پر بی جے پی کو جیت ملی تھی ۔بہرھال اور پروانچل میں 30میں سے 21شیٹوں پر بی جے پی کے ایم پی چنے گئے تھے اب 2022کے اسمبلی چناو¿ میں بھی پارٹی کی کوشش ہوگی کہ وہ کسی بھی طرح اس علاقہ میں اپنا دبدبہ قائم رکھے ۔حال ہی میں اے بی پی نیوز سی ووٹر سروے کے مطابق موجودہ حالات میں پروانچل میں بھاجپااور اس کی ساتھی پارٹیوں کو چالیس فیصدی سپا اور اس کے ساتھی پارٹیوں کو 34فیصدی بسپا کو 17فیصدی ووٹ ملنے کا اندازہ ہے ۔کسان آندولن ختم ہونے کے بعد مغربی اتردیش میں بی جے پی کے حق میں ماحول بدلنے میں ابھی تھوڑا وقت لگے گا ۔کسان آندولن سے ہونے والے نقصان کی بھرپائی پروانچل سے کرنے کی کوشش ہو رہی ہے ویسے وزیراعلیٰ کا علاقہ گورکھپور و بنارس دونوں پروانچل میں ہی ہیں اس لئے وزیراعظم کا بار بار اترانچل دورہ پر جانے کا مطلب سمجھا جا سکتا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟