روہنی کورٹ دھماکہ ملزم نے ریموٹ سے کیا تھا!

دہلی کی روہنی کورٹ میں ہوئے بم دھماکہ کی جانچ کررہی دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے ایک سینئر سائنسداں کو گرفتار کیا ہے ۔اس کا نام بھوشن کٹاریہ ہے جو اشوک وہار کا باشندہ اور ڈی آر ڈی او میں کام کرتاہے ۔جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے ملزم نے پڑوسی وکیل سے رنجش کے چلتے اسے مارنے کے لے سازش رچی تھی ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانا نے اتوار کو بتایا کہ گرفتار ملزم بھار ت بھوش کٹاریہ سے پوچھ تاچھ میں پتہ چلا ہے کہ اس نے اپنے ایک پڑوسی وکیل سے شخصی دشمنی کے سبب عدالت میں اس کے بیٹھنے کی جگہ کے پاس آئی ڈی سے بھرا ایک بیگ رکھا تھا اور ریمورٹ کے ذریعہ دھماکہ کیا جانا تھا ۔دھماکہ کی جگہ آس پاس لگے سی سی ٹی وی کمیروں کی جانچ میں پتہ چلا جب سائنسداں عدالت میں داخل ہوا تھا اس کے پاس دو بیگ تھے جب باہر نکلا تو اس کے پاس صرف ایک ہی بیگ تھا اس کے پاس ملزم سے پوچھ تاچھ کی گئی اس نے واردات میں ملوث ہونا مان لیا ۔دونوں وکیل اور اس میں کافی عرصہ سے جھگڑا چل رہا ہے ۔اور ایک دوسرے کے خلاف چار پانچ مقدمہ بھی چل رہے ہیں ۔پولیس کمشنر نے بتایا جانچ کے دوران روہنی بم دھماکہ کی گتھی سلجھانے کے لئے عدالت کمپلیکس میں کھڑی ایک ہزار سے زیادہ کاروں کے مالکوںسے گہری پوچھ تاچھ کی گئی اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی کنگھالے گئے اور وہی سے سوراغ ملااور ملزم پکڑا گیا ۔دہلی پولیس کی تعریف کرنی ہوگی کہ اتنے کم وقت میں روہنی بم دھماکہ کی گتھی سلجھا لی ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟