نئے پولس کمشنر بالا جی سریواستو کا استقبال!

دہلی پولس میں بالا جی سریواستو کا عہد صاف ستھری ایمیج کے ساتھ لائق تحسین رہا ہے اور ان کے شاندار انتظامی قیادت کے چلتے ہی دہلی پولس کمشنر کی فاضل ذمہ داری ان کو سونپی گئی ہے بالا جی سریواستو کے ساتھ کام کر چکے حکام اور پولس جوانوں کو کہنا ہے کہ وہ دہلی پولس کے لئے کے ایک اچھے اور مکمل لیڈر ہیں سابق سینئر پولس افسر اشوک چند کا کہنا ہے کہ بالا جی سریواستو کی سب سے بڑی خوبی سبھی کو لیکر کام کرنے کی ہے انہیں کسی بھی طرح کے حالات میں فوری ایکشن لینے کی مہارت حاصل ہے دہلی کرائم حالات کے بارے میں ان کا تجربہ ، دہلی میں لائن آرڈر کو بہتر بنانے اور لوگوں کو حفاظت کرکا احساس کرانے میں کام آئے گا ۔ دہلی پولس میں بالا جی سریواستو کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ایک ڈسی پلین ساخ کے افسر ہیں انہیں کام میں کسی کی طرح کی لاپرواہی پسند نہیں ہے یہ بھی کہا جائے گا کہ وہ کام کے طئیں جتنے اوپر سے سخت ہیں اور کسی بھی مذہب کے لئے مدد کے لئے ان کے لئے نرم دل والے انسان بھی ہیں وہ ہر وقت ٹیم کو ساتھ لیکر بخوبی پورہ کرنے کے کام میں ماہر ہیں دہلی یونیورسٹی سے ایل ایل بی کرچکے بالا جی سریواستو کو کرائم کی ہر باریکی کا بخوبی علم ہے کئی بارا دیکھا جاتا ہے پولس کے سامنے قانونی اڑچنے آجاتی ہیں ایسے میں قانون کی باریک معلومات ہی ان سے باہر نکلنے میںمدد کرتی ہے کئی بار ایسے معاملے بھی سامنے آجاتے ہیں جس میں پولس کو قانونی ماہرین کی رائے لینی پڑتی ہے لیکن بالا جی سریواستو کی قانون پر مضبوط پکڑ اور تجربہ دہلی پولس کواور مضبوط کرے گا استقبال ہے بالاجی سریواستو کا ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!