Translater
14 مئی 2021
نہ گلے ملیں اور نہ ہاتھ ملائیں -دور سے ہی” عید مبارک“ کہیں!
عید الفطر کا تہوار آج یعنی جمعہ کو دیش بھر میں منایا جا ئے گا ابھی یہ طے نہیں ہے لیکن اس مرتبہ کووڈ پروٹوکال اور پاک دل سے سادگی کے ساتھ منائی جائے مساجد میں نماز ادا ہوگی پبلک پروگرام نہیں ہونگے اور مسلم علما ءنہ تو گلے ملیں گے اور نہ ہی ہاتھ ملائیں گے بس دور سے ہی عید کی مبارک باد دی جائے گی آل انڈیا مسلم پرسنلا ءبورڈ کے صدر مولان رابع حسنی ندوی کی جانب سے جاری اپیل میں کہا گیا ہے گلے یا ہاتھ ملانے کے بجائے اس مرتبہ صرف زبان سے ہی عید مبار ک باد دیں اور نماز میں دوری بنائیں رکھیں بریلوی پیشوا مولان شہاب الدین رضوی نے کہا کہ کورونا وبا کو ہرانے کیلئے ہم سبھی کو احتیاط برتنی ہوگی عید کی خوشیوں کو تہوار ہے اس لئے اس موقع پر ہمیں صبر سے کام لینا چاہئے انہوں نے بھی اسی طرح کی اپیل کی ہے کہ ایک دوسرے سے دوری بنائیں رکھیں دیوبندی مسلک کے علماءنے بھی اپیل کی ہے کورونا وائرس کا انفیکشن پھیلا ہوا ہے اس لئے عید پر گلے یا مصافے سے بچیں شیعہ مولان قلب جواد نے کہا کہ گھر میں رہ کر عید منائیں اور زکوٰ ة سے غریب بچوں اور پریشان حال لوگوں یا بیماروں کی یا مدرسوں میں عطیات دے کر مدد کریں وہیں اسلامک سینٹر آف انڈیا کے صدر مولان خالد رشید فرنگی محلی نے عید الفطر سادگی سے منانے نئے کپڑے نہ سلوانے بلکہ سب سے بہتر ہو اپنے پرانے ہی کپڑوںمیں نماز ادا کریں کورونا وائرس کےا نفیکشن کے چلتے دارالعلوم دیوبند نے فتویٰ میں کہا کہ عید الفطر کی نماز امام سمیت پانچ افراد کی جماعت کے ساتھ اد ا کی جائے جہاں نماز کی صورت نہ بنتی ہو ایسے لوگوں پر نماز عید معاف ہے وہ جمعہ کی نماز ادا کر سکتے ہیں ۔ سبھی بھائیوں کو عید مبارک
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ایران نے خلیجی ملکوں پر حملہ کیوں کیا؟
امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران ایران کی جوابی کاروائی روایتی نشانوں سے آگے بڑھ گئی ہے ، اس نے خلیجی ملکوں میں مسلسل حملے کئے اور ی...
-
سپریم کورٹ میں بھی عجیب و غریب مقدمات آرہے ہیں۔ تازہ مثال بحریہ کے کچھ افسروں پر بیویوں کی ادلہ بدلی سے متعلق معاملات ہیں۔ بحریہ کے ایک اف...
-
ہندوتو اور دھرم پریورتن، گھر واپسی سمیت تمام معاملوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پریوار سے جڑے لیڈروں کے متنازعہ بیانات سے وزیر...
-
مدھیہ پردیش کے ہائی پروفائل ہنی ٹریپ معاملے سے نہ صرف ریاست کی بلکہ دہلی کے سیاسی حلقوں میں مچا دئے معاملے میں اہم سازشی گرفتار ہو چکی شیو...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں