Translater
09 مئی 2021
ترنمول کے کچرے کو ٹکٹ دئیے ،مشکل میں ہے پارٹی!
بنگال اسمبلی چناو¿ کے نتیجہ آنے کے بعد سیاسی تشدد جاری ہے ساتھ ہی اب بھاجپا میں گھشان شروع ہو گیا ہے ۔سینئر بھاجپا نیتا اور میگھالہ تریپورہ کے سابق گورنر تتھاگت رائے نے کہا کہ انچارج کیلاش ورگیہ بنگال بھاجپا صدر دلیپ گھوش اور دیگر پارٹی نیتاو¿ں نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ کا نام خراب کیا ہے رائے کا کہنا ہے انہیں نیتاو¿ں نے بنگال میں بھاجپا چناو¿ ہیڈ کوارٹر اور سات ستارہ ہوٹلوں میں بیٹھ کر ترنمول سے آئے کچرے کو ٹکٹ بانٹا ۔اب جب ورکروں کا غصہ پھوٹ رہا ہے تو تبھی یہ وہیں بیٹھ کر طوفان گزرنے کا انتظار کررہے ہیں چناو¿ کے بعد ہو رہے تشدد پر انہوں نے کہا کہ بھاجپا ووکر ترنمول کے ظلموں کا شکار ہو رہے ہیں کیلاش ورگیہ اور دلیپ گھوش اور شیو اروند انہیں بچانے نہیں جا رہے بلکہ لوگ اسی بات سے سکون پانے کی کوشش میں ہیں کہ بھاجپا تین سے 77 شیٹوں پو پہونچ گئی رائے کا کہنا ہے کہ مجھے دو باتوں کا خدشہ ہے پہلا جو کچرا ٹی ایم سی سے آیا ہے وہ واپس چلا جائے گا دوسرا ہو سکتا ہے بھاجپا ورکروں کو اگر پارٹی کے اندر تبدیلی نہیں نظرآئی تو وہ بھلے ہی چلے جائیں اور یہ بنگال میں بھاجپا کا انت ہوگا ۔رائے کو ہائی کمان نے دہلی بلایا ہے ۔بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بھاجپا جن آدیش کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہے مرکزی سرکار کے وزیر ریاست میں آکر تشدد بھڑکا رہے ہیں ۔پردیش میں قانون و نظام جب پچھلے تین مہینہ سے چناو¿ کمیشن کے ہاتھ میں تھا تو اس دوران تشدد میں 16 لوگ مارے گئے ان میں سے آدھے ٹی ایم سی کے تھے اور آدھے بھاجپا کے ایک ورکر سنجوک مورچہ کا تھا ۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کیا ایران کے آگے جھکا ہے ٹرمپ ؟
امریکہ اور ایران کے درمیان ایک بار پھر جنگ بندی ہو گئی ہے اور جنگ پھر تھم گئی ہے ۔13 دنوں میں امریکہ کو بھاری نقصان ہوا ہے کیوں کہ ایران یرد...
-
سرخیوں میں چھائے سہراب الدین شیخ عشرت جہاں معاملہ میں پھنسے گجرات کے آئی پی ایس افسر ڈی جی ونجارا 8 سال کے بعد جمعہ کو اپنی آبائی ریاست گج...
-
کئی دنوں کی قیاس آرائیوں کے بعد آخر کار بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے پانچ نئے پارٹی ریاستی صدور کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ نو تقرر ریاستی ص...
-
ریت مافیہ کے خلاف مہم چلانے والے ایماندار آئی اے ایس افسر ڈی ۔کے۔ روی کی موت کی گونج کرناٹک اسمبلی سے سڑک تک سنائی دے رہی ہے۔ اپوزیشن پا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں