ایودھیا کیلئے پہلی تیرتھ یاترا ٹرین روانہ !

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مر کزی حکومت پر الزام لگا یا کہ مکھیہ منتری تیرتھ یو جنا کے تحت ایودھیا روانہ ہونے والے یا تریوں کیلئے سفدر جنگ ریلوے اسٹیشن پر منعقد پروگرام روک دیا ۔عام آدمی پارٹی کے ایم پی سنجے سنگھ نے ریل منتری سے سوال کیا کہ پروگرام میں اڑچن کس کے حکم پر ڈالی گئی ؟ اس سے پہلے قریب ایک ہزار یا تریوں کے ساتھ ریلوے اسٹیشن سے ایودھیا کیلئے جانے والی پہلی ٹرین پر جاکر وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے تیرتھ یا تریوں سے ملا قات کر خو شی ظاہر کر تے ہوئے کہا کہ بڑھا پے میں کسی کو تیرتھ یا ترا کا موقع مل جائے تو اس کی خوشی کا ٹھکا نہ نہیں رہتا ۔ کو رونا دور میں ملتوی اس تیرتھ یوجنا کو دوبارہ شروع کیا گیا اس کےلئے دہلی سرکار نے صفدر جنگ ریلوے اسٹیشن پر پر وگرام کیا تھا لیکن مر کزی حکومت نے ایسا کر نے سے منع کر دیا ۔ کیجریوال نے ٹویٹ کرکے کہا کہ مر کز کو ایسا نہیں کر نا چاہیے ۔ اسٹیشن پر خوشی کا ماحول تھا تیر تھ یاتریوں نے جم کر جے شری رام کے نعرے لگائے اور اس یوجنا کی تعریف کی اور کہا کہ ہم اروند کیجریوال اور دہلی سرکار کے حکام کے ذریعے تیر تھ یا ترا کے انعقاد کیلئے مبا رک با د دیتے ہیں اور یہ ایک شبھ کا م ہے اور ایودھیا کی یا تر اکا تو الگ ہی اہمیت ہے ۔ جے شری رام (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟