جانبازکو آخری سیلوٹ !

تامل ناڈو کے کنور علاقے میں ہیلی کاپٹر حادثہ نہ صرف حیران کن بلکہ سنگین تشویش کا موضوع بھی ہے اس ہیلی کاپٹر میں سی ڈی ایس جنرل وپن راوت ، و ان کی اہلیہ و ان کی سیکورٹی میں طعینات دیگر افسر سفر کرر ہے تھے ۔ پالیٹ ٹیم سمیت کچھ چودہ لوگ ان کے اس میں سوار تھے جنرل راوت کنوڑ کی ڈیفنس اکیڈمی میں لکچر دینے جا رہے تھے دہلی سے سلور تک ایئر فورس کے جہاز سے گئے اور وہاں سے ہیلی کاپٹر نے ولینٹن اکیڈمی کے لئے اڑان بھری تھی ۔ بیچ راستے میں ہیلی کاپٹر پر اصرار ڈھنگ سے تباہ ہو گیا خراب موسم اس کی وجہ بتائی جا رہی ہے لیکن اس کے اصل اسباب کا تبھی پتہ چلے گا اگر منصفانہ طور سے جانچ ہو ۔ فطری طور پر سوال اٹھ رہے ہیں کہ ایم آئی سریز کا انتہائی جدید ہیلی کاپٹر آخر حادثے کا شکار کیسے ہو گیا سینا کے اس فوج ہیلی کاپٹر کو بہت بھروسے مند مانتی ہے اس میں ایک نہیں دو انجن ہو تے ہیں نا گزیں حالات میں ایک انجن میں خرابی آنے کے بعد دوسرا انجن خود بخود کام کرنا شروع کر دیتا ہے اس طرح سے اس کے حادثے کا شکار ہونے کا امکان کم رہتا ہے اس کے علاوہ اس میں جدیدترین سازو سامان لگے ہیں جن کے ذریعے بہت ساری اطلاعات ایک دم دی جا سکتی ہیں ۔ خراب موسم ، برف باری وغیرہ میں یہ ہیلی کاپٹر اپنی کوالٹی کے حساب سے اڑان بھر اور اتر سکتا ہے ۔ بتاتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف سریجیکل اسٹرائیک میں بھی فوج نے اسی سریز کے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا تھا جن کے ذریعے پاکستان سر حد میں ساٹھ فوجیوں کو اتار گیا تھا یہ اونچائی والے جگہوں پر بھی آسانی سے اڑان بھر سکتا ہے ۔ جنرل راوت اور دیگر کو لے جا رہا یہ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار کیوں ہوا؟یہ سوال بڑے گلیاروں سے لے کر عام جنتا کے بیچ گھو م رہا ہے سبھی جانتے ہیں کہ آخر ایسا کیا ہوا کہ سب سے بڑھیاں مانے جانے والے ہیلی کاپٹر میں دیش کے سب سے بڑے فوجی افسر اور باردہ دیگر افسران کے لئے یہ قیامت کا قہر ثابت ہو گیا یہ ہر جگہ یہی تذکرہ جاری ہے ۔ کہ انتہائی جدید ترین اور وسائل میں سب سے زیادہ محفوظ ایم آئی 17وی5جیسا ہیلی کاپٹر ایک جھٹکے میں تباہ کیسے ہو گیا مانا جا رہا ہے کہ اس کی صحیح وجہ جانچ مکمل ہو نے کے بعد ہی سامنے آ پائے گی ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس موقع سے بر آمد ہو گیا اور انسانی باقیات کی باریکی سے جانچ کی علاوہ ہیلی کاپٹر اور کنٹرول ٹاور کے درمیان ہوئے کمیونیکشن کی چھان بین بھی کی جائے گی فی الحال تامل ناڈو کے اس علاقے میں خراب رہنے والے موسم کو بھی ایک وجہ مانا جا رہا ہے لیکن کیا خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر میں کوئی تکنیکی خرابی آئی ؟کیا اس بارے میں کنٹرول روم کے ساتھ کوئی بات چیت ہو پائی؟ یہ جانچ بھی ہو نی چاہئے اس حادثے کا موازنہ کریں تو ماہرین اور شوشل میڈیا یوزرس تائیوان کے چین مخالف فوج کے چیف کے حادثے سے کر رہے ہیں جنوری 2020میں تائیوان کے فوج کی چیف کی اس وقت ہیلی کاپٹر حادثے میں مو ت ہو گئی تھی جب پورہ دیش نئے صدر کے لئے ووٹ دینے والا تھا اس خوفناک حادثے میں لیفٹیننٹ سین شن اور ساتھ دیگر سینئر افسران کی مو ت ہوگئی تھی ۔ شنگ بھی تائیپے کے علاقے میں ہیلی کاپٹر گر گیا تھا اس ہیلی کاپٹر کو جنرل راوت کی طرح کی سے تائیوانی فوج کے چیف کافی تجربے کے تحت مگ جہاز کو اڑا کر دیش کے مشرقی صوبے ملان کاو¿نٹی جا رہے تھے کہ اسی دوران راستے میں ان کے جہا ز کا بھی حادثہ ہو گیا ۔ جنرل راوت ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے بعد بھی زندہ تھے اور ان کی باڈی کو کافی مشقت کے بعد نکالے جانے پر انہوں نے ہندی میں اپنا نام بتایا تھا یہ جانکاری بچاو¿ ٹیم کے ایک ممبر نے دی تھی بھلے ہی کچھ بھی رہی ہو یہ بہت بڑی ٹریجڈی ہے دیش نے ایک جانباز فوجی کو کھو دیا ہے جنرل راوت کی کوششوں کو یہ دیش ہمیشہ یا درکھے گا۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟