گاڑیاں کاٹ کاٹ کر جمع کی 100کروڑ کی پراپرٹی !

چو ری و لوٹ کی گاڑیا ں کاٹکر 20سال سے سوتی گنج (میرٹھ)کے کباڑی حاجی گلا نے کافی پراپرٹی بنا ئی ہے ۔پنجاب میں 100کروڑ روپے کی پراپر ٹی کا پتا چلا ہے جس کے دستاویز بھی پولیس نے اکٹھے کر لئے ہیں گلا کی پراپرٹی پہلے ہی ضبط ہو چکی ہے اب چھاو¿نی والے گودام میں بھی مال ہوگا ۔ بتایا جا رہا ہے کہ سوتی گنج میں چوری کی گاڑیاں کٹوانے کا کام حاجی گلا شروع سے ہی کر تا تھا اس کے بعد دہلی -این سی آر میں بھی اس نے اپنا کام بڑھا لیا ۔چوری کی گاڑی کے انجنوں کی سپلا ئی سب سے زیا دہ پنجاب میں ہی کر تا تھا اب گلا مستقل طور سے پنجاب میں ہی اپنا کام کر رہا تھا ۔پولیس نے حاجی گلا اور اس کے دو بیٹوں کی بینک کھاتوں کی جانچ کی جس میں صرف 30لاکھ روپے ملے جبکہ گلا کی اکعوت جائیدا د ہے اور انکم ٹیکس سے بچنے کیلئے بینک سے لین دین نہیں کر تا تھا ۔پیسہ اپنے گھر یا رشتہ دارں کے گھر رکھتا تھا اس کے چلتے اس کے پاس کبھی بینک کا نوٹس تک نہین آیا ۔چھاو¿نی کے ایک بنگلے پر بھی گلا نے قبضہ کیا ہو ا ہے جس کی قیمت 10کروڑ روپے بتائی جارہی ہے ۔ڈیفنس پراپرٹی افسر نے گلا اور اس کے بیٹوں پر مقدمہ درج کرایا ہے ان دونوں سمیت 65 کباڑیوں پر شاطر بدمعا ش کے طور پر مقدمے درج ہیں 120کباڑیوں پر گنڈہ ایکٹ کے تحت کاروائی ہو چکی ہے اب بڑے کباڑیوں پر اسی دفعہ کے تحت کاروائی ہونی ہے۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟