Translater

26 دسمبر 2020

گرگٹ کی طرح کورونا بدلتا اپنا وجود

یہ کیسی ٹریچڈی ہے جو انسان کا پیچھا نہیں چھوڑ رہی ہے جس دیش نے سب سے پہلے ویکسینشن کی کاروائی شروع کی وہیں کے میڈیکل ماہرین نے اپنی تازہ اسٹڈی سے دنیا کو آگاہ کیا ہے زیادہ تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے نئے اسٹرین پائے گئے ہیں ۔ بریٹس پارلیمنٹ میں پچھلے پیر کو دیش کے وزیر صحت نے بتایا تھا کہ راجدھانی لندن میں قریب ایک ہزار مریضوں میں کورونا وبا کے نئے وائرس کے اثرات پائے گئے ہیں ۔ مانا جا رہا ہے کہ وائرس ابھی تک پرانے سے بھی خطرناک ہوتا چلا جارہا ہے اور تیزی سے پھیلنے والی اس میں صلاحیت ہے جنوبی افریقہ میں اسٹرین وائرس تیزی سے لوگوں کو شکار بنا رہا ہے وزیر نے یہ نہیں بتایا کہ تمام ویکسین اس نئے اسٹرین پر کتنے ہاوی ہیں ۔ لیکن اس معاملے کی مفصل رپورٹ وہاں کی حکومت نے ورلڈ ہیلتھ آرگانائزیشن کو بھیج دی ہے ادھر بھارت کی راجدھانی کے ایک مشہور ڈاکٹر اس نئے وائرس کے بارے میں اس وقت چونک گئے کہ انہیں کورونا کے بارہ مریضوں میں اسٹرین کے معاملے ملے ہیں اس فنگش تو ہمیںبس اوپر والے کا سہارا ہے یہ منحوس وائرس جلد ختم ہونے والا نہیں ۔ (انل نریندر)

برطانیہ میں رپبلک ٹی وی پر لگا 20لاکھ کا جرمانہ

ریپبلک ٹی وی بھارت میں اپنے پروگراموں سے سرخیوں میں تو ہے ہی لیکن اب توبرطانیہ میں بھی بحث میں آگیا ہے ٹی وی کے مالک ارنب گوسوامی پر برطانیہ کے بروڈکاسٹنگ ریگولیٹ اتھارٹی نے 20لاکھ روپئے کا جرمانہ کیا اس نے ٹی وی کے ایک پروگرام پر نفرت پھیلانے اور عدم رواداری کو فروغ دینے والا پایا ہے آفس آف کمیونیکشن نے برطانیہ میں نیوز چینل کے بروڈکاسٹ اختیار رکھنے والی کمپنی ورلڈ وائڈ میڈیا نیٹورک لمیٹیڈ پر20ہزار پاو¿نڈ یعنی بیس لاکھ روپئے کا جرمانہ لگا دیا ہے حکم میں کہا گیا ہے یہ جرمانہ بروڈکاسٹنگ شرطوں کی خلاف ورزی پر لگایا گیا ہے ریپبلک بھارت چینل پر یہ پروگرام 6ستمبر 2019کو ٹیلیکاسٹ کیا گیا تھا اس پروگرام کا نام تھا پوچھتا ہے بھارت اس کے ساتھ ہی یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ پروگرام کا پھر سے ٹیلیکاسٹ نہ ہو اس پروگرام میں چینل نے پاکستانی لوگوں کے طئیں نفرت کو بڑھاوا دینے والی اسٹوری دیکھائی برطانیہ کی اتھارٹی آف کام کا کہنا ہے کہ پروگرام میں بحث کے دوران توہین آمیز زبان اور نفرت پھیلانے والے بیان اشخاص ،فرقوں مذھب اور ذات کے خلاف قابل اعتراض تبصرے کئے گئے پروگرام کی قسمیں ارنب گوسوامی اور تین ہندوستانیوں کے اور تین پاکستانی مہمانوں کے درمیان 22 جولائی 2019بھارت کے خلائی سیٹر لائٹ چندر یان 2پر بحث ہورہی تھی اس بحث میں پاکستان کے مقابلے بھارت کی تکنیکی ترقی سے کی گئی بحث اور پاکستان پر بھارت کے خلاف دہشت گردانہ سر گرمیوں کو بڑھاوادینے کا الزام لگایا تھا ایک مہمان پریم سکلا نے پاکستانی سائنسدانوں کو چور کہہ دیا گو سوامی نے پاکستانی لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم سائنسداں بناتے ہیں آپ آتنکاوادی بناتے ہیں بات یہیں ختم نہیں ہوئی گو سوامی اور کچھ مہمانوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ سبھی پاکستانی لوگ دہشت گرد ہیں ۔چینل کے کونسلنگ ایڈیٹر گورو آریہ نے کہا انہیں سائنسداں ڈاکٹر ان کے نیتا سیاست داں سبھی آتنکوادی ہیں یہاں تک کہ ان کے کھلاڑی بھی ۔یہ پورا دیش آتنکواد کو بڑھاوا دیتا ہے مجھے نہیں لگتا کسی کوبنایا گیا ہے آپ ایک آتنکوادی یونٹ کے ساتھ کام کر رہے ہیں ۔ (انل نریندر)

مذہب کے سبب کسی کو بھی ترقی میں پیچھے نہیں چھوڑا جائے گا!

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی صدی تقریبات کو وزیر اعظم نریندر مودی نے خطاب کرکے ایک مثبت پیغام دیا ہے ایک طرح سے انہوں نے دیش کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ دیش کی مین اسٹریم سے اپنے آپ کو جوڑیں ۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مسلمانوں کے درمیان تعلیم اور فروغ اور پبلی سٹی میں اے ایم یو نے بہترین تعاون دیا ہے ۔ یہ یونیورسٹی بھارت کی بیش قیمت وراثت ہے یہاں سے تعلیم پا کر نکلے تمام لوگ دنیا بھر کے ملکوں میں چھائے ہوئے ہیں۔ اور اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں آگے کہا سرکار کا منتر سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس کے منتر پر کام کر رہی ہے ۔انہوں نے کثیر تہذیبی وراثت کو دیش کی طاقت بتایا انہوں نے اس تقریب کے دوران ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا انہوں نے یونیورسٹی کے بانی سر سید کے اس قول کو دوہرایا کہ اپنے دیش کے بارے میں جو شخص فکر کرتا ہے ،اس کا پہلا سب سے اہم ترین فرض یہ ہے کہ وہ ذات ،نسل یا مذہب کا ذکر کئے بنا سبھی لوگوں کے بھلائی کے لئے کام کرے۔وزیر اعظم نے بغیر کسی امتیا زکے عوام کو فائدہ پہونچانے والے سرکاری اسکیموں کی بھی مثال دی انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیش کے وسائل ہر شہری کےلئے ہیں اور ان کا سبھی کو فائدہ ملنا چاہئے ہماری سرکار اسی نظریہ کے ساتھ کام کر رہی ہے وزیر اعظم نے اے ایم یو کے سو سالہ سفر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ یقین کرنے کےلئے متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے اے ایم یو کمپلیکش میں ایک بھارت ،سریشٹھ بھارت کے جذبہ دنوں دن مضبوط ہو اورترقی میں مذہبی بنیاد پر کسی کو محروم نہیں ہونا چاہئے حقیقت میں اے ایم یو کا قیام کی بنیاد ہی ترقی پسند نظریہ رہی ہے اور اقلیتی ادارہ ہونے کے باوجود اس نے ذات اور مذہب کے بنیاد پر طلبہ کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں برتا جاتا یہ دیش کے ان چنندہ مرکزی اداروں میں سے ایک ہے جہاں توقع سے کم فیس میں عمدہ تعلیم دستیاب ہے وزیر اعظم نے لوگوں کو گمراہ کن پروپیگنڈے سے بھی ہوشیار رہنے اور دل میں قومی مفادات کو بالاتر ماننے کی اپیل کی ۔سیاست انتظار کرسکتی ہے لیکن سماج نہیں، اسی طرح غریب چاہے کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتا ہو وہ بھی انتظار نہیں کرسکتا ہم وقت برباد نہیں کرسکتے ہمیں آتما نربھر بھارت کی تعمیر کرنے کےلئے مل کر کام کرنا چاہئے وزیر اعظم نے کورونا وبا کے دوران اے ایم یو کے ذریعے سماج کو دیئے گئے بیش قیمت تعاوک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اے ایم یو نے ہزاروں لوگوں کے مفت ٹیسٹ کئے اور آئسلویشن وارڈ بنائے ،بلیڈ بینک بنائے اور پی ایم کیئر فنڈ میں بڑی رقم کا عطیہ دیا جو اس یونیورسٹی کی سماج کے طئیں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے ۔سو برسوں میں اے ایم یو نے دنیا کے بہت سے ملکوں کے ساتھ بھارت کے رشتوں کو مضبوط بنانے کےلئے بھی کام کیا انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی میں اردو ،عربی ،فارسی ،سنسکرت و اسلامی ادب پر کی گئی ریسرچ ساری اسلامک دنیا کے ایک ساتھ بھارت کے ساتھ ثقافتی رشتوں کو نئی طاقت فراہم کی سر سید احمد نے جب اس ادارے کا قائم کو تو ان کے تصور میں آکس فوڈ ،کیمبریج جیسی یونیورسٹی کا تعلیمی میعار تھا سو سال بعد یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ اے ایم یو آنے والے وقت میں ایسی ہی کسوٹی پر کھرا اترے گی۔ (انل نریندر)

25 دسمبر 2020

جھٹکوں سے سگنل :کبھی دہلی میں کبھی بھی بڑا زلزلہ متوقع ہے

دہلی این سی آر میں اپریل سے لیکر اب تک پندرہ سے زیادہ زلزے کے جھٹکے آچکے ہیں 17 دسمبر کی دیر رات آیا زلزلہ اتنا تیز تھا کہ سوتے لوگوں کو نیند کھل گئی لوگ گھروں کے باہر آگئے ماہرین کے مطابق بار بار آرہے زلزلوں کے جھٹکے سے پتہ چلتا ہے دہلی ۔این سی آرکے فالٹ اس وقت سر گرم ہیں ان میں بڑے زلزلے کی رفتار 6.5تک رہ سکتی ہے لیکن یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب آئے گا؟زلزلے کی پہلی پیش گوئی کا کوئی نا تو اعلیٰ ہے اور نہ کوئی میکنیزم ان جھٹکوں کو خطرے کی آہٹ مانتے ہوئے راجدھانی کو تیاریاں کر لینی چاہئے لیکن تیاروں کی بات کریں تو پچھلے کئی برسوں سے تیاروں کے نام پر صرف کھانہ پوری ہی جاری ہے کچھ دھائیوں میں دہلی این سی آر کی آبادی کافی بڑھی ہے ایسے میں 6رختر اسکیل کا زلزلہ کافی نقصان پہونچا سکتا ہے مگر دہلی سے 200کلومیٹر دور ہمالیائی خطے میں 7یا اس سے زیادہ رفتار کا زلزلہ آتا ہے تو بھی راجدھانی کے لئے خطرہ ہے ۔ دہلی میں ایک رپورٹ کے مطابق 901.7فیصد مکانوں کی دیواریں پکی ایٹوں سے بنی ہیں ۔ جبکہ 3.7فیصد کچی اینٹوں سے دیواریں بنی ہوئی ہیں۔ ایسی صورت میں انہیں زیادہ خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔ (انل نریندر)

ٹرمپ 20جنوری کو وائٹ ہاو ¿س چھوڑنے سے انکار کر سکتے ہیں ؟

امریکہ کے چناو¿ کمیشن نے جو بائیڈن کو دیش کے صدر اور ہندوستانی نژاد سینیٹر کملا ہیرس کو نائب صدر کے عہدے کے لئے ان کی کامیابی کی باقاعدہ توثیق کر دی ہے اس کے بعد بائیڈ ن نے کہا اب متحد ہونے اور زخموں کو مرہم لگانے اور اقتدار سنبھالنے کا وقت آگیا ہے اس کے ساتھ ہی موجودہ صدرڈونالڈ ٹرمپ کی اس قانونی لڑائی پر روک لگ گئی ہے جس میں دھاندلی کا الزام لگایا گیا تھا ۔الیکشن کمیشن کی میٹنگ دسمبر کے دوسرے بدھوار کے بعد پیر کو ہوتی ہے اس دن سبھی پچاس ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے الیکشن آفسر اپنا ووٹ ڈالنے کے لئے میٹنگ کرتے ہیں واضح ہو صدارتی چناو¿ 3نومبر کو ہواتھا جس میں بائیڈن نے 538ممبری نرواچن منڈل کے 270 سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے اکثریت لے لی ہے لیکن یہ میٹنگ اس سال پہلے کے مقابلے زیادہ سرخیوں میں رہی کیونکہ دیش کے موجودہ صدر ٹرمپ نے اپنی ہار ماننے سے انکار کر دیا اور چناو¿ میں دھاندلی کے الزام لگائے ہیں۔بہر حال بائیڈن 20جنوری کو امریکہ کے نئے صدر کے عہدے کا حلف لیں گے انہوں نے اعلان کیا ہے حلف برداری سادہ ہوگی کوئی شو بازی نہیں ان کا کہنا ہے امریکہ کے جمہوریت کا امتحان لیا گیا اوراسے خطرہ پیدا کیا گیا ۔دیش میں بہت پہلے جمہوریت کی مثال جل چکی تھی اب ہم جاچکے ہیں ۔ اب اس مسل کو کوئی عالمی وبا یا اقتدار کا بے جا استعمال کچھ نہیں ہوسکتا ہمارے ادروں میں اعتماد قائم رہا اور یکجہتی بر قرار رہی اس لئے اب سبھا پلٹنے کا وقت آگیا ہے ۔لیکن صدر ڈونالڈ ٹرمپ اب بھی ہار ماننے کو تیار نہیں ۔سی این این رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنے مشیروں سے کہا ہے کہ وہ منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کے موقع پر وائٹ ہاو¿س چھوڑنے سے انکار کر سکتے ہیں۔ اور قانونی لڑائی جاری رکھنے کا عہد کئے ہوئے ہیں ۔ وائٹ ہاو¿س کی پریس سکریٹری کائلی میکنینی نے یہ بات الکٹرول کالج کے ذریعے جو بائیڈن کی کامیابی پر مہر لگانے کے ایک دن بعد کہی ہے ۔ جس دن حلف لیا جاتا ہے اس دن کو یوم آغاز بھی کہا جاتا ہے ٹرمپ کے فریق کا کہناہے کہ عدالتی نظام کا استعمال کرنا کسی طرح سے بھی جمہوریت پر حملہ نہیں ہے۔ (انل نریندر)

بلٹ پر بیلٹ پھرجیتا!

جموں کشمیر سے آرٹیکل 370ہٹنے کے بعد یہاں ہوئے ضلع ڈیولپمینٹ کونسل کے انتخابات نے اصل جیت جمہوریت کی ہوئی ہے پہلی بار ہوئے کونسل کے چناو¿میں جموں کشمیر کی عوام نے کئی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ دہشت گردوں و علیحدگی پسندوں کر درکنا رکرکے لوگوں نے بے خوف ہوکر لوگوں نے جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کیا بلکہ ساتھ ہی پاکستان کو بھی قرارا جواب دیا کشمیر وادی نے مقامی پارٹیوں کے گپکار اتحاد نے اپنا دبدبہ برقرار رکھا ہے ۔لیکن وادی میں بھاجپا کا کھاتہ کھلنا کافی اہم مانا جارہاہے ۔ اس ڈی ڈی سی چناو¿ سے کئی سیاسی پیغام نکل کر آئے ہیں جس میں کشمیر میں اسمبلی چناو¿ کا راستہ بھی صاف ہوا ہے ۔ جموں کشمیر ضلع ڈولپمینٹ کونسل کی 280سیٹوں کے لئے ممبر تھے چناو¿ میں مقامی پارٹیوں کے اتحاد گپکار کو ا112سیٹیں ملی ہیں جبکہ بی جے پی 74سیٹوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے اس کے علاوہ جموں کشمیر اپنی پارٹی کے بارہ سیٹیں پر جیت حاصل ملی ہے کانگریس 26سیٹیں جیت کر تیسرے مقام پر رہی جبکہ حیرت انگیز طریقے سے49سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہے جموں کشمیر سے آرٹیکل 370ہٹائے جانے کے بعد سیاسی پارٹیاںکہنے لگی تھیں کہ وادی میں کوئی بھارت کا جھنڈہ اٹھانے والا نہیں بچے گا۔کچھ پارٹیوں نے پہلے تو جمہوری چناوی عمل سے دوری کا من بنا لیا تھا، لیکن جس طرح سے لوگوں نے ووٹ کرکے جمہوری روایات پر اعتماد ظاہر کیا ہے اس سے صاف ہوتا ہے کہ لوگوں کے اندر جمہوریت کے لئے گہری عقیدت ہے اتنا ہی نہیں علاقائی پارٹیوں نے ڈی ڈی سی کے چناو¿ میں با قاعدہ حصہ لیا اور کامیابی حاصل کیا جس سے صاف ہے کہ کشمیری عوام کو جمہوریت میں پوری طرح بھروسہ ہے ۔ جموں کشمیر میں پاکستان امن بحال ہوتے نہیں دیکھنا چاہتا تھا اور اس نے چناو¿ کے دوران کئی موقعوں پر در پردہ طریقے سے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی اور تشدد بھڑکانے کے لئے کوشش کی گئی دہشت گردی کے واقعات کو انظام دینے کی کوششیں کی گئیں لیکن کشمیر کی عوام نے یہ صاف کردیا کہ ہم پاکستان کو ان کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور اپنے ووٹ کی چوٹ سے پاکستان کو قرارا جواب دیا ہے ۔ وادی کشمیر میں آرٹیکل 370ہٹنے کے بعد مقامی پارٹیاں لوگوں کو یہ سمجھانے میں لگی تھی کہ مرکز کی بھاجپا سرکار ان کے طئیں سوتیلہ رویہ رکھ کر کام کر رہی ہے ۔ مگر ڈی ڈی سی چناو¿ نتیجوں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ لوگوں کو مرکزی حکومت پر بھروسہ ہے دوسرے ریاستوں کے مقابلے جموں کشمیر کے حالات مختلف ہیں وہاں قومی دھارا کی سیاست سے الگ ہی نظریہ ہاوی رہتا ہے اس لحاظ سے وادی میں پی ڈی پی کو نیشنل کانفرنس کی قیادت والے گپکار اتحاد کے سوائے بھاجپا ،کانگریس اور آزاد امیدواروں پر لوگوں کا بھروسہ زیادہ دکھائی دیا ۔یہ اس بات کا اشارہ ہے لوگ مین اسٹیرم کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں اورترقیاتی پروگراموں کو موثر ڈھنگ سے لاگو کرنے کے مرکز اور ریاستی اور مقامی بلدیاتی اداروں کے درمیان تال میل ہونا بہت ضروری ہے اس لحاظ سے وادی کے بہتری کے اشارے ملنے شروع ہوگئے ہیں ۔ اس سے اسمبلی چناو¿ کا راستہ بھی صاف ہوگیا ہے ۔ (انل نریندر)

24 دسمبر 2020

ورکر سے لیکر نیتا لیڈر شپ سب ان کے مرید تھے !

ہندوستانی سیاست میں ایسے کم ہی لوگ ہوتے ہیں جو اپنی پارٹی کی لیڈر شپ کے ساتھ عام ورکروں اور نیتاو¿ں کو بھی بھا جاتے ہیں موتی لال وورا ایسی ہی ایک شخصیت اور سیاست داں تھے جو نہ صرف گاندھی خاندان کے پسندیدہ تھے،بلکہ کانگریس کے عام ورکر اور نیتا بھی ان کے مرید تھے ۔ان کا دروازہ چاہے نیتا ہو ورکر ہو یا صحافی ہو سبھی کے لئے ہمیشہ کھلا رہتا تھا ۔آپ جب ان سے ملنے جاتے تھے تو وہ بڑی خوشی کے ساتھ خیر مقدم کرتے تھے میرے ساتھ بھی کئی بارہوا میںجب بھی ان سے ملنے گیا تو وہ بڑی گرم جوشی سے ملا کرتے تھے وورا جی کا کورونا وائرس انفیکشن کے بعد صحت کے بگڑنے کے سبب پیر کے روز ان کا دیہانت ہوگیا ان کی عمر 93سال تھی کانگریس و اس کی قیادت کے لئے اہم تھے اسکااندازہ پارٹی صدر سونیا گاندھی کے اس تعزیتی پیغام سے لگایا جاسکتا ہے سونیا کا کہنا تھا کہ انہیں وورا جی کے مارگ درشن کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی موتی لال وورا کی زندگی پبلک سیوا اور کانگریس کی آئیڈولوجی کے طئیں بے مثال عزم زندہ مثال ہے ہم ان کے مارگ درشن اور بے لوث خدمت کی کمی محسوس کریں گے وہ ایک بڑے وفادار ہونے کے ساتھ ساتھ سب کو ساتھ لیکر چلنے کا ان کا فن تھا کانگریس کے سابق جنرل سیکریٹری جناردھن دویدی اور مدھیہ پردیش جیسے ریاست میں جہاں تک ارجن سنگھ اور ساما چرن سکلا اور مادھو رائے سندھیا جیسے بڑے لیڈر تھے ۔وزیر اعلیٰ کے طور پر سب کے ساتھ سب کا محبوب ہونا وورا جی کے لئے کوئی آسان کام نہیں تھا وہ وزیر اعلیٰ کے لئے ان کے نام کی تجویز ارجن سنگھ نے رکھی تھی ۔ لیکن بعد کے دنوں میں ریاست کے لوگ کہا کرتے تھے ۔وہاں موتی۔مادھوایکسپریس چل رہی ہے سیاست میں پانچ دھائی تک سرگرم رول نبھانے والے وورا جی کے خاندان میں پانچ بیٹیاں اور دوبیٹے ہیں ایک بیٹا ارون وورا درگ سے کانگریس ممبر اسمبلی ہے وورا جی نے کئی برسوں تک صحافت کی تھی ہمیں وورا جی کے جانے کا بہت دکھ ہے ہم ان کے پریوار کو اس اہم ترین نقصان سے صبر کے لئے پراتھنا کرتے ہیں ۔ ہم وورا جی کو اپنی شردھانجلی بھی پیش کرتے ہیں ۔ (انل نریندر)

گیانیش کمار کو ملی قانونی چھوٹ؟

ووٹر لیسٹوں کے سپیشل انسینٹیو رویزن یا ایس آئی آر کے پروسیس میں دھاندلی کے الزامات کے چلتے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کو لیکر...