Translater

03 دسمبر 2021

سال بھر سے کو رونا سے جان گنوانے والوں کی لاشیں پڑی ہیں !

کر نا ٹک میں ایک دل دہلانے والی واردات سامنے آئی ہے جہاں کووڈ 19-سے پچھلے سال 7جولائی کو جان گنوانے والے دو لوگوں کی لاش پچھلے ایک وسال سے زیا دہ شہر کے ای ایس آئی سی اسپتال کے مر دہ گھر میں پڑ ی سڑ رہی ہیں ۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق 40برس کی ایک خاتون اور تقریبا 55سال کے ایک مر د کو جون 2020میں کورو نا وائر س کے علا ج کیلئے راجہ جی نگر اسپتال میں بھر تی کر یا گیا تھا ۔ اور کچھ دن بعد اگلے ہی مہینے ان کی موت ہو گئی تھی تب سے ان لو گوںکی لاشیں مر دہ گھر میں پڑ ی ہیں چوںکہ نا معلوم اسباب کی وجہ سے ان کا انتم سنسکار نہیںکیا گیا ۔ اس سلسلے میں بھار تیہ جنتا پارٹی کے ممبر اسمبلی ایس سوریش کمار نے کر ناٹک کے وزیر محنت اے شیو رام دیوبار کو خط لکھ کر معاملے کی جانچ کرانے اور اس غیر انسانی واردات کیلئے ذمہ دار لوگوں کو سز ا دینے کی درخوا ست کی ہے ۔ صحا فیو ں کے ساتھ شیئر کئے گئے خط کی کا پی میں ان دو لوگوں کی مو ت کا ذکر کیا ہے اور کہا کہ ان کی لاشیں ابھی بھی اسپتال کے مر دہ گھر میں سڑ رہی ہیں ۔بنگلورو میٹرو پولیٹن اور ای ایس آ ئی سی حکام کا رول سنگین ہے ۔ اس سلسلے میں آپ سے درخواست ہے کہ اس بے رحمانہ حر کت کیلئے ذمہ دار لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کریں تا کہ اسے واقعات آگے سے کہیں نہیں ہو نا چا ھئیں ۔ (انل نریندر )

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

ایران نے خلیجی ملکوں پر حملہ کیوں کیا؟

امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران ایران کی جوابی کاروائی روایتی نشانوں سے آگے بڑھ گئی ہے ، اس نے خلیجی ملکوں میں مسلسل حملے کئے اور ی...