Translater
16 جون 2021
حکومت ہند کے کچھ قدم جمہوری اصولوںکے منافی !
امریکہ کے ایک سینئر افسر نے ممبرا ن پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ بھارت مضبوط قانون سسٹم کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا جمہوریت بنا ہوا ہے لیکن اظہار رائے کی آزادی پر پابندیوں سمیت بھارت سرکار کے کچھ قدموں سے تشویشات پیدا ہو رہی ہیں جو اس کی جمہوری اقدار کی مسلسل منافی ہیں ۔ ساو¿تھ اور وسطی ایشیا کے نگراںاور معاون وزیر خارجہ ڈین تھامسن نے ایشیاو وسطی ایشیا پر ایوان کی خارجی امور کی ڈپٹی کمیٹی کو ہند مہاساگر خطے میں جمہوریت پر بحث کے دوران یہ رائے زنی کی تھامسن کا کہنا تھا بھارت مضبوط قانون و نظام اور آزاد عدلیہ کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے اور اس کی امریکہ کے ساتھ مضبوط اور بڑھتی حکمت عملی اور شراکت ہے حالانکہ بھارت سرکار کے کچھ اقدام نے تشویشات پیدا کر دی ہیں جو اس کے جمہوری اصولوں کے مسلسل منافی ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں اظہار رائے کی آزادی پر بڑھتی پابندیاں اور انسانی حقوق رضا کاروں اور صحافیوں کو روس میں حراست میں لیا جا رہا ہے انہوں نے کہا امریکہ یقینی طور پر ان مسئلوں پر بات چیت کر تا رہتا ہے بہر حال بھارت نے غیر ملکی حکومتوں اور انسانی حقوق گروپوں کی ان تنقیدوں کو مسترد کر دیا تھا کہ دیش میں شہری آزادی کی خلاف ورزی ہوئی ہے بھارت نے کہا اس کی اچھی طرح سے جمہوری کاروائیاں جاری ہیں اور سبھی کے حقوق کی حفاظت کیلئے مضبوط ادارے ہیں بھارت سرکار نے اس بات پر زورد یا ہے کہ ہمارا آئین انسانی حقوق کی سرپرستی کیلئے ان کے قوانین کے تحت درکار سرپرستی فراہم کرتا ہے سینیٹ کے ممبروں کے ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش میں صحافیوں پر کچھ پابندیوں کو لیکر امریکہ فکر مند ہے ۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
اور اب ایران بنام یوکرین
مغربی ایشیا کی دو بڑی لڑائیاں اب ایک دوسرے سے وابستہ دکھائی دے رہی ہیں ۔ایک طرف پچھلے کئی ماہ سے امریکہ ایران کے درمیان کشیدگی اور فوجی کارو...
-
سرخیوں میں چھائے سہراب الدین شیخ عشرت جہاں معاملہ میں پھنسے گجرات کے آئی پی ایس افسر ڈی جی ونجارا 8 سال کے بعد جمعہ کو اپنی آبائی ریاست گج...
-
کئی دنوں کی قیاس آرائیوں کے بعد آخر کار بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے پانچ نئے پارٹی ریاستی صدور کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ نو تقرر ریاستی ص...
-
ریت مافیہ کے خلاف مہم چلانے والے ایماندار آئی اے ایس افسر ڈی ۔کے۔ روی کی موت کی گونج کرناٹک اسمبلی سے سڑک تک سنائی دے رہی ہے۔ اپوزیشن پا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں