Translater
07 مارچ 2021
بالی وڈ ہستیوں پر انکم ٹیکس کے چھاپے!
انکم ٹیکس محکمہ نے فلم ساز انوراگ گشیپ ادکارہ تاپسی پنوں اور فلم پروڈوسر وکاس بہل کے دفاتر پر چھاپہ مارے تینوں بالی وڈ ہستیاں وقتاً فوقتاً سرکار کے خلاف بیان دیتی رہی ہیں ۔انہوں نے تینوں زرعی قوانین کے لئے چل رہے آندولن کی بھی حمایت کی ہے ان چھاپوں کو لیکر سیاسی بیان بازی تیز ہو گئی ہے ۔مہاراشٹر میں حکمراں سرکار کی اتحادی کانگریس اور این سی پی نے کاروائی کی نکتہ چینی کی ہے ۔اور اسے مرکزی سرکار کے خلاف بولنے والون کی آواز دبانے کی کوشش بتایا ہے وہیں بھاجپا نے کہا کہ ہر کسی معاملے کو سیاست سے جوڑ کر دیکھنا غلط ہے جانچ ایجنسیاں اپنا کا م کرتی ہیں مہاراشٹر سرکار کے وزیر اور این سی پی کے چیف ترجمان نواب ملک نے الزام لگایا کہ بھاجپا کی مرکزی سرکار اپنے خلاف آواز اٹھانے والوں کے خلاف مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال کررہی ہے کانگریس نیتا اور وزیراشوک چوہان نے کہا مرکزی سرکار تمام سچائی رکھنے والوں کو دباو¿ بنا رہی ہے ۔تاکہ یہ چپ ہو جائیں ۔اور ان کے خلاف ای ڈی سی بی آئی انکم ٹیکس جیسی ایجنسیوں کا استعمال کیا جارہا ہے ۔انوراگ اور تاپسی کے دفتروں پر چھاپہ ماری اس لئے کی گئی کیوں کہ دونوں نریندر مودی کی سرکار کے خلاف آوازاٹھارہے تھے ۔انہوں نے کہا کسانوں نے کہا کہ ہماری تحریک کی حمایت کرنے والوں چھاپہ ماری سے پریشان کیا جا رہا ہے ۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
امریکہ -سعودی نیوکلیائی معاہدہ !
ایران امریکہ جنگ کے درمیان خلیج سے ایک ایسی خبر آئی ہے جو نہ صرف مشرقی وسطیٰ کو بلکہ پوری دنیا کو چونکا دے گی ۔جس یورینیم افزودگی کو لے کر ...
-
سرخیوں میں چھائے سہراب الدین شیخ عشرت جہاں معاملہ میں پھنسے گجرات کے آئی پی ایس افسر ڈی جی ونجارا 8 سال کے بعد جمعہ کو اپنی آبائی ریاست گج...
-
کئی دنوں کی قیاس آرائیوں کے بعد آخر کار بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے پانچ نئے پارٹی ریاستی صدور کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ نو تقرر ریاستی ص...
-
ریت مافیہ کے خلاف مہم چلانے والے ایماندار آئی اے ایس افسر ڈی ۔کے۔ روی کی موت کی گونج کرناٹک اسمبلی سے سڑک تک سنائی دے رہی ہے۔ اپوزیشن پا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں