Translater
11 مارچ 2021
سرکار خون مانگتی ہے میںشہادت دے رہا ہوں!
تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں مسلسل سو دن سے زیادہ جاری کسان آندولن میں ٹکری بارڈر دھرنے میں شامل رہے حصار کے ایک کسان نے بائی پاس کے پاس کھیت میں پیڑ سے رسی کے سہارے پھندا لگا کر اپنی جان دے دی ہے متوفی کسان کے پاس ایک دوصفحوں کا سوسائیڈ نوٹ ملا ہے اس میں اپنی موت کا ذمہ دار سرکار کو ٹھہرایا ہے اس نے لکھا ہے کہ سرکار مرنے والے کی آخری خواہش پوچھتی ہے اور پوراکرتی ہے اور میری خواہش یہ ہے کہ تینوں زرعی قانون کو منسوخ کردیا جائے مرنے والا راجبیر کسان آندولن سے شروع سے ہی جڑا ہوا تھا پچھلے دس دنوں سے یہ ٹکری بارڈر پر ہی تھا سنیچر کے رات وہ گاو¿ں کے جتھے سے الگ ہوگیا اور کھیتوں میں جاکر پھانسی لگا لگی اور اس کے دو بچے ہیں ۔ اس کے پاس سے ملے سوسائیڈ نوٹ میں اپنا غصہ ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سرکا رخون مانگتی ہے اور میں اپنی شہادت دے رہا ہوں اور میری شہادت ضائع نہیں ہونی چاہئے چاہے میری لاش کو سڑک پر ہی رکھنا پڑے اس میں لکھا ہوا ہے کہ بھگت سنگھ نے دیش کے کیلئے جان دی تھی اورمیں کسانوں کےلئے جان دے رہا ہوں انہوں نے اپنے گاو¿ں کے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ اپنا حق گھر واپس لیکر ہی جائیں سوسائیڈ نوٹ میں ایم پی دپیندر سنگھ ہڈا ور ممبر اسمبلی بلراج کا بھی ذکر کیا ہے اور کہا کہ بھائی دپیندر ہوڈا اور بھائی بلراج کنڈو کسانوں کی حق کیلئے لڑائی لڑ رہے ہیں ۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کہاں ہے ایران کی 100 ارب ڈالر کی پراپرٹی ؟
بیرونی ممالک میں ایران کی کل ضبط ، پابندی شدہ پراپرٹی کا اندازہ تقریباً 100 ارب ڈالر ہے اس نے منجمد کھاتوں میں تیل سے ہونے والی کمائی، غیر م...
-
سپریم کورٹ میں بھی عجیب و غریب مقدمات آرہے ہیں۔ تازہ مثال بحریہ کے کچھ افسروں پر بیویوں کی ادلہ بدلی سے متعلق معاملات ہیں۔ بحریہ کے ایک اف...
-
ہندوتو اور دھرم پریورتن، گھر واپسی سمیت تمام معاملوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پریوار سے جڑے لیڈروں کے متنازعہ بیانات سے وزیر...
-
جو لوگ بھی اسرائیل اور اس کی خونخوار خفیہ ایجنسی موساد سے واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ موساد سیاسی قتل کروانے میں ماہر ہے ۔اسرائیل کی تاریخ میں ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں