Translater
07 مارچ 2021
رام مندر کمپلیکس اب 107ایکڑ زمین کا ہوگا !
رام مندر کمپلیکش 70ایکڑ سے بڑھا کر 107 ایکڑ میں کرنے کے منصوبہ کے تحت رام جنم بھومی کمپلیکس کے پاس 7.205مربع گز زمین خریدی گئی ہے ۔ٹرسٹ کے دوسرے افسر نے بتایا کہ یہ زمین 1373روپے فی مربع فٹ کی شرح سے ایک کروڑ روپے میں خریدی گئی ہے ۔نیاسی انل مشرا نے بتایا کہ فیض آباد کے نائب رجسٹرار ایس وی سنگھ کے دفتر میں یہ رجسٹری کرائی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایا توسیع شدہ عظیم الشان مندر کمپلیکش کی تعمیر 107ایکڑ میں کرنا چاہتا ہے ۔اس کے لئے 1430 مربع فٹ زمین خریدنی ہوگی ۔رام مندر کے پاس واقع مندروں مکانوں اور میدانوں کے مالکوں سے اس سلسلے میں بات چیت جاری ہے ملک گیر چندہ اکٹھا کرنے کی مہم پوری ہونے کے بعد رام جنم بھومی ٹرشٹ فنڈ بھی اچھا جمع ہو سکے گا ۔ایسے میں ٹرسٹ کی توسیع کی کاروائی بھی شروع ہوگئی ہے ۔پہلے مرحلے می جنم استھان سیتا رسوئی کے پیچھے پولیس کنٹرول روم اور دیگر ضروری اداروں کے لئے 11ہزار مربع میٹر زمین کا الاٹمنٹ پولیس محکمہ کو کرنے کے لئے نشاندھی کرائی جا چکی ہے ۔ضلع انتظامیہ کے ذریعے سے اس تجویز کو انتظامیہ کو پچھلے دنوں اے ڈی جے قانون ونظام وی کے سنگھ کی سربراہی میں ہوئی میٹنگ کے بعد بھیجا گیا ہے ۔اور اس تجویز کی کیبنیٹ سے منظوری ضروری ہے ۔جے شری رام!
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
نیتن یاہو کی کھلی وارننگ: ابھی جنگ ہو سکتی ہے
ایران او ر امریکہ کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے باوجود مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی کی لپٹیں ایک بار پھر تیز ہو گئی ہیں ۔اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نی...
-
سپریم کورٹ میں بھی عجیب و غریب مقدمات آرہے ہیں۔ تازہ مثال بحریہ کے کچھ افسروں پر بیویوں کی ادلہ بدلی سے متعلق معاملات ہیں۔ بحریہ کے ایک اف...
-
ہندوتو اور دھرم پریورتن، گھر واپسی سمیت تمام معاملوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پریوار سے جڑے لیڈروں کے متنازعہ بیانات سے وزیر...
-
مدھیہ پردیش کے ہائی پروفائل ہنی ٹریپ معاملے سے نہ صرف ریاست کی بلکہ دہلی کے سیاسی حلقوں میں مچا دئے معاملے میں اہم سازشی گرفتار ہو چکی شیو...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں