کنگنا رنوت سپریم کورٹ پہونچی !

فلم اداکارہ کنگنا رنوت اور ان کی بہن رنگولی چندیل نے ممبئی سے لے کر شملا تک کی مختلف عدالتوں میں اپنے خلاف ملزمانہ مقدمات کو منتقل کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے ممبئی کی ایک عدالت کی طرف سے کنگنا کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کئے جانے کے اگلے دن ہی کنگنا نے یہ قدم اٹھایا ممبئی کی عدالت نے یہ وارنٹ موسیقار نگمہ نگار جاوید اختر نے ایک معاملے میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر جاری کیاتھا ۔سپریم کورٹ میں کنگنا اور اس کی بہن نے دلیل دی ہے کہ اگر مقدمہ ممبئی میں چلے گا تو وہاں ان کی جان کو خطرہ پیدا ہو سکتا ہے ۔چونکہ شیو سینا کے نیتا ان سے ذاتی رنجش رکھتے ہیں عرضی میں مہاراشٹر کی سیو سینا سرکار پر بھی پریشان کرنے کا الزام لگایا ہے اور شیو سینا کے نیتا سنجے راوت کے بیان کا بھی ذکر کیا ۔جنہوں نے انہیں مبینہ طور پر حرام خور لڑکی سے تشبیہ دی تھی اور ان کے بنگلے کا کچھ حصہ بھی کاروائی کی بنیاد بنایا گیا ۔کنگنا کے وکیل نیرج شیکھر نے ممبئی میں جاری تینوں مقدمون کو شملا کی عدالت میں منتقل کرنے کی فریاد کی ہے ۔واضح ہو اندھیری میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے ایک فروری کو ثمن جاری کرکے ایک مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا ذکر کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئی جس پر عدالت نے ضمانتی وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت کی اگلی تاریخ 26مارچ طے کر دی ہے ادھر جاوید اختر نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں اپیل کی تھی کہ اداکارہ کنگنا رنوت ان کی بہن رنگولی کے خلاف ممبئی سے شملا عدالت میں مقدمہ منتقل کئے جائیں ۔اور ان کی عرضی پر سماعت سے پہلے ان کا موقف سنا جائے ۔ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ میں اس طرح کی عرضی ڈالی جاتی ہے تاکہ وہ اس کا موقف سنے بنا اس کے خلاف کوئی نگیٹو حکم پاس نہ کیا جائے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟