Translater

01 ستمبر 2026

کاکروچ پیچھے نہیں ہٹیں گے



سرکار کی جانب سے 25 جولائی کو کئے گئے وعدوں پر کاروائی نہ ہونے پر کاکروچ پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔نیٹ پیپر لیک معاملے میں وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے بعد اب کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی ) نے ایک بار پھر سڑکوں پر اترنے کا اعلان کر دیا ہے ۔سی جے پی نے بتایا کہ وہ 5 ستمبر کو انڈیا گیٹ سے دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر تک پر امن یوتھ مارچ کرے گی ۔سی جے پی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کر مرکزی سرکار پر الزام لگایا ہے کہ اس نے طلباء اور مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر واپس لینے کے اپنے وعدے کو پورا نہیں کیا ۔25 جولائی کو دھرمیندر پردھان کے وزیرتعلیم کے عہدے سے استعفیٰ کے ساتھ ہی مرکزی حکومت نے سی جے پی کے مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر واپس لینے سمیت کئی مطالبات پر رضامندی دی تھی ۔20 جولائی کو سنسد چلو مار چ کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں جس میں کئی مظاہرین پر پولیس نے لاٹھیاں برسائیں اور دعویٰ تو یہ بھی کیاجارہا ہے کہ پیلٹ گن تک کا استعمال ہوا تھا ۔اس کے بعد مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی حالانکہ یہ معاملہ ابھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔جہاں پر مرکز نے مانا ہے کہ غیر جرائم پیشہ پش منظر کے لوگوں کے خلاف درج ایف آئی آر کو واپس لیا جاسکتا ہے ۔سی جے پی ترجمان آشوتوش رانکا نے اپنے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ سرکار 25 جولائی کو کئے گئے وعدوں پر کام کرنے میں ناکام رہی اور 25 جولائی کو سرکار نے جو سی جے پی نمائندہ وفد سے جو وعدے کئے تھے ان میں سے ایک وعدہ یہ بھی تھا کہ اس آندولن سے جڑے متوفی لوگوں کے خاندان کو ایک ایک کروڑ روپے کا معاوضہ بھی دیاجائے گا لیکن ابھی تک کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا ۔وہیں سی جے پی نے ایکس پر لکھا کہ کاکروچ جنتا پارٹی مرکزی سرکار کی 25 جولائی کو بھارت کے نوجوانوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنے کی سخت مذمت کرتی ہے خاص کر طلباء اور مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر واپس لینے سے وابستہ وعدے بھی ہیں۔ 5 ستمبر کا مجوزہ یوتھ مارچ انڈیا گیٹ سے شروع ہوگا اور نئی دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر تک جائے گااس میں نیٹ سے جڑے متوفی طلباء کے کنبہ کے افراد اور پولیس کاروائی کے متاثرہ طالب علم اور یوتھ تنظیمیں شامل ہوں گی ۔تنظیم نے کہا کہ مظاہرے کا مقصد کسی طرح کا تشدد کا ٹکرا ؤ نہیں ہے بلکہ سرکار سے اپنے وعدے پورے کرنے کی مانگ کرنا ہے ۔سی جے پی نے نوجوانوں اور طلباء انجمنوں سے 5 ستمبر کو انڈیا گیٹ پہنچنے اور پر امن طریقہ سے مارچ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے ۔سی جے پی نے کہا نوجوانوں کے بھروسہ کو کمزور نہیں سمجھا جانا چاہیے ۔سی جے پی کے مطابق ایک پوری پیڑی نے سرکار کی بات پر بھروسہ کرکے آندولن کو واپس لیا تھا اور اب وہ اپنے وعدے کو پورا کرنے کی مانگ کررہی ہے ۔تنظیم کا کہنا ہے کنبوں اور نوجوانوں کی موجودگی اس آندولن کو اپنے مطالبات کے تئیں سنجیدہ بنائے گی ۔سی جے پی نے کہا کہ جن پریواروں نے اپنے بچوں کو کھویا ہے وہ مارچ کی اگلی قطار میں ہوں گے اور پولیس کاروائی کے متاثرین ان کے ساتھ چلیں گے ۔تنظیم نے نوجوانوں سے بڑی تعدادمیں پہنچنے کی اپیل کرتے ہوئے سرکار سے 25 جولائی کے اپنے وعدوں کو پوری طرح لاگو کرنے کی مانگ کی ہے ۔امید کی جاتی ہے کہ مظاہرہ پر امن طریقہ سے گزر جائے اور 20 جولائی جیسا کوئی واقعہ نہ ہو پائے۔
(انل نریندر)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کاکروچ پیچھے نہیں ہٹیں گے

سرکار کی جانب سے 25 جولائی کو کئے گئے وعدوں پر کاروائی نہ ہونے پر کاکروچ پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔نیٹ پیپر لیک معا...