آر ایس ایس کےسرسنچالک موہن بھاگوت ان دنوں امریکہ کے دورہ پر ہیں۔ 29 اگست کو شری بھاگوت نے نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ایک وسیع پبلک ریلی کو خطاب کرنا ہے۔ شری بھاگوت کا وہاں جم کر استقبال ہورہا ہے۔ وہیں کچھ مخالفتی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔ نیویارک کی سڑکوں پر ان کی ریلی کی مخالفت میں مظاہرہ ہورہے ہیں، لوگ سڑکوں پر پوسٹر ،بینروجھنڈے لیکر مظاہرے کررہے ہیں۔سب سے اہم مخالفت میں نیویارک کے نائب صدر زہران ممدانی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ اس پروگرام کی حمایت نہیں کرتے، حالانکہ ممدانی نے یہ بھی کہا کہ کسی ذاتی پروگرام کو منسوخ کرنے کا اختیار میونسپل کارپوریشن کے پاس ہے یا میونسپل انتظامیہ کے پاس ہے یا نہیں، یہ انہیں نہیں پتہ۔بھاگوت آر ایس ایس کے صد سالہ کے عالمی رابطہ پروگرام کے تحت امریکہ میں ہیں۔ میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ان کا ایک بڑا پروگرام ہونا ہے۔ نیویارک میں قیام کے دوران موہن بھاگوت یونیورسل وینیسز پروگرام میں شامل ہوںگے اور سنیچر کو مشہور میڈیسن اسکوائر گارڈن میں قریب پانچ ہزار لوگوں کی ریلی کو خطاب کریںگے۔زہران ممدانی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا میں ہمارے شہر کی تاریخ میں پہلا ہندوستانی نژاد امریکی میئر بھی ہوں۔ میری ماں کا پورا خاندان اب بھی بھارت میں رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے بارے میں جو انہیں اپنے خاندان سے وراثت ملی ہے اور جسے سمجھتے ہوئے وہ بڑے ہوئے، وہ ایک کثیر سماج اور ایسی سیکولر ملک کے ہیں جہاں بھارت کے ہر شخص کو برابری سے اپنایا جاتا ہے۔ ممدانی نے کہا اور کسی بھی دیش کو لیکر ایسے نظریہ والے تحریک کا دیکھنا بیحد پریشان کرنے والاہے جو کچھ لوگوں کو الگ رکھتا ہے میں اس کی پر زور مخالفت کرتا ہوں۔ نہ صرف ایک ہندوستانی امریکی کی حیثیت سے بلکہ ایسے شہر کے میئر کے طور پر بھی جو ہر شخص کو دل سے اپناتا ہے پھر چاہے اس کا رنگ ، نسل ، مذہب، عقیدت یا بنیادی مقام کچھ بھی ہو۔ امریکہ میںبھاگوت کا پروگرام یونیورسل مونٹیس سیلبریشن کی میزبانی کررہا اولڈ فورم میں انٹر نیشنل میڈیا کو پوسٹ میں کہا کہ آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کا دورہ بات چیت اور سب کےلئے ایک جیسا پیغام لیکر آتا ہے۔ دنیا ایک خاندان ہے سنگھ کے جنرل سکریٹری سی آر مکند نے بتایا کے بھاگوت کا غیر ملکی دورہ کا مقصد:بھارت ہندو سماج اور سنگھ پر مثبت نظریئے کو پیش کرنا ہے۔ ہاں بھاجپا نے کہا ممدانی کا رخ ان کے کثیر نسل پرستی کے مخالف ہے۔ امریکی دانشور میری ملی رین نے کہا میری صلاح ممدانی و ان کے سماجواد کے گروپ کو ہےپونجی واد بند پیسےاکٹھا کریں۔ میڈیسن گرائونڈ کرائے پر لیں اور اپنی مودی مخالف بیوقوفی کےلئے خود کی ریلی منعقد کریں۔ ملی رین نے آگے کہا ممدانی اور میں سماجوادی پاگل موہن بھاگوت کے میڈن اسکوائر گارڈن پروگرام کی مخالفت کررہے ہیں کیونکہ وہ پی ایم نریندر مودی اور بی جے پی کی مخالفت کرتے ہیں۔ دیکھیں سرسنچالک کا امریکہ دورہ جیسے جیسے آگے بڑھتا ہے انہیں کیسارسپانس ملتا ہے؟
(انل نریندر)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں