Translater
09 مارچ 2022
اکھلیش،ملائم کے بنگلوں کی صفائی !
ہندی اخبار دینک بھاشکر کی ایک رپورٹ کے مطابق 44ماہ سے کھالی اکھلیش اور ملائم کے پرانے بنگلوں کی صفائی کروائی جارہی ہے ۔یوگی کے افسر یوپی میں آخری مرحلے کا چناو¿ مکمل ہو چکا ہے ۔پرسوں یعنی 10مارچ کو نتیجے آنے والے ہیں لیکن سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں ۔یوپی سرکار کے ریاستی پراپرٹی محکمہ نے اکھلیش اور ملائم سنگھ کے پرانے بنگلوں کی صفائی کروانا شروع کر دی ہے دلچشپ یہ ہے کہ اس محکمہ کی ذمہ داری سی ایم یوگی کے اپر چیف سیکریٹری ایس پی گوئل کے پاس ہے ۔لکھنو¿ کے وکرما دتیہ مارگ پر اور پانچ نمبرکے بنگلے اکھلیش و ملائم کو سابق وزیراعلیٰ کے نام پر الاٹ کئے گئے تھے مگر سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جون 2018میں اسے خالی کرا دیا گیا ۔تین سال آٹھ مہینہ سے یہ بنگلے کسی کو الاٹ نہیں ہوئے تھے ۔جس وجہ سے کوڑا کرکٹ بھر گیا ۔بنگلہ نمبر 5کی دیوارون اور چھتوں پر پلاسٹر کے ساتھ لیپائی بھی کی جارہی ہے ۔سیشے بھی بدلے گئے ہیں ۔بہرحال کارپوریشن کو ای کو کچرا لیکر چپے سے باہر نکالا جا رہا ہے ۔سوال اٹھے کہ چناو¿ درمیان ایسا کیوں کیاگیا ۔غور طلب ہے کہ چیف سیکریٹری یا کیبنیٹ وزراءکو یہ بنگلے الاٹ کئے جا سکتے ہیں ۔وکرما دتیہ مارگ پر چار پانچ نمبر کے یہ بنگلے بند پڑے تھے ۔جبکہ مایاوتی کے سابق الا ٹ شدہ 13-A مال ایونیو بھی خالی ہے لیکن وہاں کوئی ہلچل نہیں ہے ۔کیا یہ چناو¿ نتائج کے ڈکلیئر ہونے کے بعد ان کو الاٹ کئے جانے کے اشارے ہیں ۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کیا ایران کے آگے جھکا ہے ٹرمپ ؟
امریکہ اور ایران کے درمیان ایک بار پھر جنگ بندی ہو گئی ہے اور جنگ پھر تھم گئی ہے ۔13 دنوں میں امریکہ کو بھاری نقصان ہوا ہے کیوں کہ ایران یرد...
-
سرخیوں میں چھائے سہراب الدین شیخ عشرت جہاں معاملہ میں پھنسے گجرات کے آئی پی ایس افسر ڈی جی ونجارا 8 سال کے بعد جمعہ کو اپنی آبائی ریاست گج...
-
کئی دنوں کی قیاس آرائیوں کے بعد آخر کار بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے پانچ نئے پارٹی ریاستی صدور کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ نو تقرر ریاستی ص...
-
ریت مافیہ کے خلاف مہم چلانے والے ایماندار آئی اے ایس افسر ڈی ۔کے۔ روی کی موت کی گونج کرناٹک اسمبلی سے سڑک تک سنائی دے رہی ہے۔ اپوزیشن پا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں