Translater

17 نومبر 2026

ووٹر لسٹ کو لے کر یوگی -اکھلیش آمنے سامنے

اتر پردیش میں آنے والے اسمبلی چناؤ کو لے کر سیاسی پارہ انتہا پر پہنچ چکا ہے ۔ایک دوسرے کو نشانہ کا کھیل بھی شروع ہو گیا ہے ۔ یہ کھیل صرف یوگی آدتیہ ناتھ اور اکھلیش یادو تک ہی محدود نہیں لگتا بی جے پی کو اندر بھی کچھ نہ کچھ گڑ بڑ اور کھینچ تان چل رہی ہے ۔اب تک تو تمام اپوزیشن ہی ووٹ چوری اور گیانیش کمار کو ایس آئی آر پر سوال اٹھا رہی تھی ۔ا ب تو بی جے پی کے سرکردہ نیتا اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی ووٹر لسٹ میں گڑ بڑی ہونے کی بات پبلک طور پر کہہ ڈالی ہے ۔ریاست میں ووٹر لسٹ کی ایس آئی آر کو لے کر ایک نیا اور بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے ۔الزام درالزام کا مرکز یہ سوال بن گیا ہے ۔کیا حالیہ ترمیم میں وسیع پیمانہ پر ووٹروں کے نام کاٹے گئے ہیں ۔بی جے پی کے سب سے بڑے فائر برانڈ لیڈر سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کیا ایس آئی آر نظر ثانی پروسیس سے ناراض ہیں ؟ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ یوپی میں 1.27کروڑ ہندو ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے کاٹ دئیے گئے ہیں ۔انہوں نے مسلم ووٹروں کی تعداد میں 1.65فیصدی اضافہ پر بھی حیرانی جتائی ہے ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے سپا چیف اکھلیش یادو پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ بینک میں اضافہ کے چلتے اپوزیشن کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ اس بیان کے بعد سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا ایس آئی آر کو لے کر یوگی بھی نارا ض ہیں ؟ کیا بی جے پی کو اپنے ہی ووٹ بینک کے نام کٹنے کی فکرستارہی ہے ؟ یہ دہلی سے لکھنؤ کو نپٹانے کا کھیل تو نہیں ہے ؟ وزیراعلیٰ یوگی کے مطابق اس اعداد شمار میں پنچایت ووٹر لسٹ میں درج قریب 66 لاکھ ، سرکاری اسکیموں کے تقریباً 50 لاکھ فائدہ کنندگان اور 18 سے 19 سال کی عمر کے قریب 4.5لاکھ ووٹر شامل ہیں ۔ادھر سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اس مسئلے پر بھی بی جے پی پر سنگین الزام لگائے ہیں ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی دوسری ریاستوں سے لوگوں کو اتر پردیش لاکر ووٹر لسٹ میں ان کے نام درج کرانے کی تیاری کررہی ہے ۔اکھلیش نے طنز کرتے ہوئے کہا : جب اپنے گھٹی بیوائی تب سمجھ میں آئی پیر پرائی ۔اکھلیش نے وزیراعلیٰ سے چیلنج بھرے انداز میں کہا کہ اگر انہیں سچ میں لگتا ہے کہ 1.27کروڑ ووٹ کٹ گئے ہیں تو ان کی پرانے پوسٹ کو اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل سے ری پوسٹ کر دیں ۔اکھلیش نے کہا کہ ہم نے 25 لاکھ ڈپلی کیٹ ووٹ سے اپنے سسٹم سے نکال دیے ہیں، وہ چناؤ کمیشن کو بھیجیں گے ۔اکھلیش نےدعویٰ کیا کہ یوپی میں ایک کروڑ پی ڈی اے ووٹ کاٹنے کی کوشش کی گئی لیکن سپاورکروں اور پی ڈی اے امیدواروں نے ووٹ بچا لئے انہوں نے بی جے پی اور چناؤ کمیشن پر سازش کا الزام لگائے ۔انہوں نےسوال اٹھایا کہ جب چناؤ کمیشن کی جانب سے ذات یا دھرم کی بنیاد پر سرکاری اعداد شمار جاری نہیں ہوتے تو وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو 1.27کروڑ ہندو ووٹ کٹنے کی پختہ جانکاری کیسے ملی ؟ انہوں نے الزام لگایا کہ چناؤ کمیشن اسے افشا کرنے سے پہلے پورا ڈیٹا سیدھے سی ایم آفس کو کیسے سونپ رہا ہے ؟ انہوں نے گنتی کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھاجپا کا یہ دعویٰ صحیح بھی مان لیاجائے تو لیکن اسمبلی میں ان کے اوسطاً 30000 ووٹ کم ہورہے ہیں جس کا سیدھا مطلب ہے کہ وہ چناؤ ہار سے پہلے ہی ہار مان چکے ہیں ۔
(انل نریندر)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

آسمان نہیں ٹوٹ پڑے گا !

سماج وادی پارٹی کے نیتا اعظم خاں کو منی لانڈرنگ معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ سے ملی انترم ضمانت کو ای ڈی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا اس می...