اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موسادحال ہی میں اسپین ہوئے چنائو میں غیر ملکی مداخلت کے الزامات کی جانچ کرے گی۔اسرائیلی نیوز چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق اس چنائو کی جانچ میں اندرونی سکیورٹی ایجنسی شنگ ویٹ بی شامل ہوگی۔ الزام ہے کے قطر اور کچھ دوسرے ملکوں نے منگل کو ہوئے نیسیٹ کے چنائو میں ارب ووٹروں کو پیسہ دے کر زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈلوانے کی کوشش کی۔اس چنائو میں ارب پارٹیوں نے شاندار جیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ 19 سیٹیں جیتی ہیں۔ یہ تاریخ میں ان کی سب سے اچھی پرفارمینس ہے۔وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو اور ان کی پارٹی کے لیڈروں نے ارب پارٹیوں پر چنائو میں دھاندلی کے الزام لگائے ہیں۔حالانکہ اسرائیل کے سینٹرل چنائو کمیشن نے صاف کیا ہے کہ جانچ کا دائرہ محدود ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس معاملہ سے چنائو نتائج پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے اور نہ ہی نتیجوں پر کوئی سوال اٹھا ہے۔جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ اسرائیل کے اس چنائو میں کھچڑی نتائج آئے ہیں۔کسی کو بھی واضح اکثریت نہیں ملی ہے۔ بنجامن نتن یاہو اقتدار چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں اور طرح طرح کے اقتدار کے بنے رہنے کے ہتھکنڈے اور تجاویز دے رہے ہیں۔نتن یاہو کی چالاکیوں کو ناکام کرنے کے لئے نتن یاہو مخالف پارٹی سرکار بنانے کا راستہ نکالنے کے لئے وزیر اعظم کا سیدھا چنائو کرانے کی تجویز پر غور کررہے ہیں۔اس نظام کے تحت عوام الگ سے وزیر اعظم چنے گی اور اس سے ارب پارٹیوں کی حمایت کے بغیر اقلیتی حکومت بنانے کا راستہ کھل سکتا ہے۔ دی ٹائمس آف اسرائیل کے مطابق ہبرومیڈیا نے بتایا کہ اپوزیشن اتحاد اس تجویز کو نافذ کرنے کے لئے قانون لانے پر غور کررہا ہے۔سبھی ووٹوں کی گنتی کے بعد ارب جوائنٹ لسٹ اتحاد کو 11 سیٹیں ملی ہیں۔ یہ اسرائیل کی ارب آبادی کے اختیارات کی بات کرنے والاسیاسی اتحاد ہے۔ان میں تین الگ الگ پارٹیاں شامل ہیں۔اتحاد میں ارب لیڈروں کے ساتھ یہودی لیڈر بھی ہیں۔ ادھر وزیر اعظم نتن یاہو کی اتحادی پارٹی یونائیٹڈ ٹورا جیوڈزم نے اپوزیشن لیڈر گادی آئزن کوٹ کو وزیرا عظم بنانے کی تجویز رکھی ہے۔پارٹی کو سات سیٹیں ملی ہیں۔ ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق پارٹی نے حمایت کے بدلے یہودی سن لیفٹ کے لوگوں کو ضروری فوجی سروس سے چھوٹ دینے کی مانگ کی ہے۔اسرائیل میں عام طور پر فوجیوں کے لئے فوج میں سروس دینا ضروری ہے۔اسرائیل میں سرکار بنانے کے لئے چنے گئے لیڈر کو شروعات میں 28دن کا وقت ملتا ہے۔ ضرورت پڑنے پر صدر اسے 14دن اور بڑھا سکتے ہیں۔یعنی سرکار بنانے کے لئے 42 دن مل سکتے ہیں۔ اس دوران نیتا کو دوسری پارٹیوں سے حمایت حاصل کرنی ہوتی ہے۔اگر نیتا 61سیٹوں کی حمایت نہیں لے پاتے تو وہ چھوٹی پارٹیوں کے تعاون سے اقلیتی سرکار بنانے یا دو لیڈروں کے بیچ باری باری سے وزیر اعظم بننے کا معاہدہ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ اگر کوئی بھی اتحادی سرکار بنانے میں ناکام ہوتی ہیں تو 90 دنوں کے اندر نئے چنائو کرائے جاسکتے ہیں۔اس سے نتن یاہو کو ایک اور موقعہ مل سکتا ہے۔ کیونکہ نئے چنائو تک وہ نگراں وزیر اعظم بنے رہیںگے۔اسرائیل میں نئی پارلیمنٹ کی تشکیل سے پہلے پارٹیوں نے اپنی پارلیمانی پارٹیوں کے نیتا اور ان کے نام طے کرنے کا آغاز کردیا ہے۔ گادی آئز نکوٹ نے اپنی چشر پارٹی سے چنے گئےایم پی راچ فوک مین کو پارلیمانی پارٹی کا لیڈر چنا ہے۔نئی پارلیمنٹ کی حلف برداری 10 نومبر کو ہونی ہے۔ دی ٹائمس آف اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد چنائو میں غیر ملکی مداخلت کے الزامات کی جانچ کرے گی کیونکہ اسے شک ہے قطر اور کچھ دیگر ارب ملکوں نے نتن یاہو کو ہٹانے کے مقصد سے اسرائیل کی ارب پارٹیوں کو مالی مدد بھی دی تھی اور کہا کہ اسرائیل میں بسے ارب زیادہ سے زیادہ گھروں سے نکل کر نتن یاہو کو ہرانے کی کوشش کریں۔اگر غیر ملکی مداخلت کی بات کریں تو کیا نتن یاہوکی امریکی صدر نے کھل کر مددکرنے کی اپیل نہیں کی؟ جانچ تو امریکی مداخلت کی بھی موساد اور شنبیٹ کو بھی کر نی ہی چاہئے۔
ا(انل نریندر)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں