Translater

25 جون 2026

مذاکرات کودیامناب 168 نام

 
سوئزرلینڈ میں اتوار کوامریکہ کے ساتھ امن مذاکرات کے لئے ایرانی نمائندہ وفد کو مناب 168 نام دیا گیا ہے ۔ماننا پڑے گا نریٹیو سیٹ کرنے میں ایرانیوں کا جواب نہیں ہے ۔جیسے اپنے شہیدوں کو ناتو بھولتے ہیں اور نہ ہی دنیا کو بھولنے دیتے ہیں ۔ایران چاہتا ہے کہ پوری دنیا ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے مظالم داستان دیکھیں ۔اور سنیں ۔ایرانی پریس ٹی وی کے مطابق یہ نام مناب اسکول پر امریکی اسرائیلی میزائل حملے میں ماری گئی 168 اسکولی بچیوں کے احترام میں دیاگیا ۔اس اسکول (مناب) پر 28 فروری کو جنگ کے پہلے دن حملہ ہوا تھا ۔دراصل ایران پچھلے 3 ماہ سے کمپین مناب چلارہا ہے ۔اور اسے خود نشر کررہا ہے ۔ہر اسٹیج پر ایران اس کمپین کے ساتھ نظر آتا ہے ۔سوئزرلینڈر اور یہاں تک کہ فیفا ورلڈکپ فٹبال میں بھی یہ نظر آیا۔ آئیے اس کے پیچھے کی کہانی بھی جانتے ہیں ۔۔سوئزرلینڈ میں امریکہ کے ساتھ معاہدہ مذاکرات کرنے سے پہلے ایران نے فیصلہ لے کر پوری دنیا کو چونکادیا ہے ۔دراصل ، ایران اور سوئزرلینڈ میں امریکہ کے ساتھ امن معاہدہ بات چیت کو مناب 168 نام دیا گیا ہے ۔امریکہ سے بات چیت کے لئے ایران کا نمائندہ وفد اسی جہاز میں پہنچاجس پر مناب 168 لکھا تھا ۔فیفا ورلڈ کپ 2026 میں بیلجیم کے خلاف میچ کھیلنے کے لئے میدان میں اترے ایران کے فٹبال کھلاڑیوں کی جرسی پر مناب 168 لکھاتھا ۔حملے میں ماری گئیں بچیوں کے احترام میں ایران دنیا کو ان کا پیغام دینے کی کوشش کررہا ہے کہ لڑائی کے پہلے دن ہی جس طرح امریکہ اسرائیل نے انسانیت کی ساری حدیں پارکرتے ہوئے بے قصور مناب اسکول کی بچیوں کو مارڈالا اور حملے میں ماری گئی 168 اسکولی بچیوں ان کے احترام میں اورا نہیں انصاف دلانے کے لئے مناب 168 کمپین چلائی جارہی ہے ۔آئی آر جی سی کے مبینہ ٹھکانہ پر حملے کی آڑ میں میزائل گرائی گئی تھی ، لیکن میزائل گراتے وقت یہ بھی نہیں دیکھا گیا میزائل ایک بچوں کے اسکول پر جاگری ۔امریکہ اس سے انکار کرتا رہا پہلے تو اس نے کہنا شروع کردیا کہ یہ میزائل خودا یران نے غلطی سے مار دی ۔لیکن پھر امریکی میڈیا نے اس کا پردہ فاش کرتے ہوئے ثابت کیا کہ یہ میزائل امریکی میزائل لانچر سے چھوڑی گئی تھی جو بحرین ایئر بیس سے لانچ ہوئی تھی ۔ایران نےجوابی کاروائی کرتےہوئے بحرین کے اس امریکی بیس کو نشانہ بنایا ۔اور تباہ کیا ۔ایرانی نمائندہ وفد پر پہلے رائٹ میں اسلام آباد پہنچنا تھا تو جس جہاز میں وہ آئے تھے اس کی کرسیوں پر شہید ہوئی بچیوں کے اسکو ل بیگ ،کتابیں ،کھانے کے ٹفن وغیرہ رکھے تھے تاکہ ساری دنیا ہوئے اس ظلم کو دیکھ سکے ۔ایران چاہتا ہے کہ پوری دنیا ایران پر اور اسرائیل کے مظالم کی داستان سنے اوردیکھے ۔یہ دونوں دیش اپنے فائدے کے لئے کس حد تک جاسکتے ہیں ۔اس لئے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں امریکی شہر لاس انجلس نے ایران اور بیلجیئم کے بیچ ہوئے میچ کے دوران کئی ایرانی سامعین نے مناب و حملے کے مارے گئے بچیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے والی تصویریں اورجرسی لہرائیں ۔ایران کے کھلاڑی مناب 168 اسٹیکروالی جرسی پہنے نظر آئے ۔ایک حمایتی نے ایک اسٹیکر دکھایا جس پر ایک اسکولی بیگ بنا تھا اور اس پر 168 لکھا تھا ۔ہیرائٹ اینجل گئے مینا ب اسکول کے 168 بچوں کی یاد رکھیں ۔بتادیں کہ بھارت میں اپریل میں ہوئی برکس سمٹ میں بھی ایران مناب 168 لکھے جہاز میں بھارت آیا تھا ۔امریکہ سے امن بات چیت کے لئے پاکستان کے دورہ سے پہلے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر واقر غالیباف نے ایران کے میناب کا اشارہ دیتے ہوئے ایکس پر تصویریں شیئر کیں ۔جس میں مناب حملے میں ماری گئیں اسکولی بچیوں کی ہوائی جہاز کی سیٹوں پر فوٹو چپکی ہوئی تھی ۔اور وہ ان کے سامنے کھڑے ہو کر مانو کہہ رہی ہوں اس فلائٹ میں میرے ساتھی مسافر ہیں ۔
(انل نریندر)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مذاکرات کودیامناب 168 نام

  سوئزرلینڈ میں اتوار کوامریکہ کے ساتھ امن مذاکرات کے لئے ایرانی نمائندہ وفد کو مناب 168 نام دیا گیا ہے ۔ماننا پڑے گا نریٹیو سیٹ کرنے میں ای...