بھاجپا کی چالیس دن پہلے ہی بلا مقابلہ جیت !

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ پر پیر کو بھاجپا کے مکیش دلال بلامقابلہ چنے گئے ۔بسپا امیدوار پیارے لال بھارتی اور چار آزاد امیدوار سمیت آٹھ امیدواروں نے اپنا نام واپس لے لیا تھا ۔گجرات میں پہلی بار کوئی امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوا ہے ۔1984 سے سورت سیٹ پر بھاجپا جیت رہی ہے ۔اس سیٹ پر 7 مئی کو ووٹ ڈالے جانے تھے ۔کانگریسی امیدوار نیلیش کرمانی اور ڈمی امیدوار کا نامزدگی تجویزکاروں کے دستخط میں خامی کے چلتے اتوار کو خارج کر دیا گیا تھا ۔روزنامہ ہندی بھاسکر کی رپورٹ کے مطابق سورت میںبھاجپا کی بلامقابلہ جیت کے لئے کانگریس امیدوار نیلیش کرمانی نے ہی بھاجپا سے ہاتھ ملا لیا تھا ۔بھاجپا کی جانب سے کومانی کو آپریشن بلامقابلہ اسکرپٹ ملی ۔اس کے مطابق ہی کرمانی نے کانگریس کی پردیش یونٹ کو اندھیرے میں رکھتے ہوئے پینترے چل دئیے ۔کومانی نے اپنی نامزدگی کاغذ پرتصدیق کنندگان میں کانگریس کیڈر ورکروں کو واقف کروانے کے بجائے اپنے رشتہ داروں اور قریبیوں کو ساتھ رکھا ۔کوبانی نے اپنے پرچہ میں تصدیق کنندہ بہنوئی یکدیپ ساولیہ اور بزنس پارٹر دھامولیا اور رمیش پولرا کو بنایا ۔نیلیش کومانی نے کانگریس پارٹی کے ڈمی امیدوار سریش 45 سالہ کا پرپوزل بھی اپنے بھانجے گھوتک کلہاڑیا کو بنوایا ۔پرچہ داخل کرتے وقت ہی کوبانی کسی بھی پرپوزل کو چناو¿ افسر کے سامنے نہیں لے گئے ۔چاروں تصدیق کنندگان نے دستخط فرضی ہونے کا حلف نامہ دے دیا ۔اور خود روپوش ہو گئے ۔سبھی کو وجہ بتاو¿ نوٹس جاری کرنے کی کاروائی چل رہی ہے کوئی بھی سامنے نہیں آیا اس کے بعد کوبانی اور ڈمی امیدوار سریش کا پرچہ خارج ہو گیا ۔سورت میں بھاجپا کے اس سے آپریشن بلا مقابلہ کا ایپکس سینٹر بنا اور سورت کا 5 اسٹار ہوٹل لی میریڈین یہاں سے 24 گھنٹے تک آپریشن بلا مقابلہ کی کاروائی چلی ۔یہ قواعد بھاجپا کے پردیش صدر سی آر پاٹل کی سیدھی نگرانی میں ہوئی ۔سورت کی جیت 400 پار کے ٹارگیٹ کی پہلی جیت ہے ۔ہم اسے پردھان منتری مودی کو وقف کرتے ہیں ۔کہتے ہیں کہ سی آر پاٹل گجرات بھاجپا صدر ادھر کانگریس نیتا راہل گاندھی نے کہا کہ تانا شاہ کی اصلی صورت پھر دیش کے سامنے ہے ۔میں پھر کہہ رہا ہوں کہ یہ چناو¿ دیش اور آئین کو بچانے کا ہے ۔دیش سے اپنا نیتا چننے کا حق چھین لینا بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کو ختم کرنے کی طرف بڑھایا گیا ایک اور قدم ہے ۔راہل گاندھی نے لکھا کہ میں ایک بار پھر کہہ رہا ہوں کہ یہ صرف سرکار بنانے کا چناو¿ نہیںہے یہ دیش کو بچانے کا چناو¿ ہے ۔اور آئین کی حفاظت کا چناو¿ ہے وہیں جے رام رمیش نے کرونولوجی سمجھاتے ہوئے کہا کہ جمہوریت خطرے میں ہے انہوں نے ایکس پر لکھا کہ سورت ضلع افسر نے 7 مئی 2024 کو پولنگ سے تقریباً دو ہفتے پہلے ہی 22 اپریل 2024 کو سورت لوک سبھا سیٹ سے بھاجپا امیدوارکو بلامقابلہ جتا دیا گیا۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟