Translater
02 اگست 2022
سیاست صرف اقتدار کیلئے رہ گئی ہے!
مرکزی وزیر اور بھاجپا کے سابق صدر نتن گڈکری اپنے متنازعہ بیانات کیلئے مشہور ہیں اسی کڑی میں ناگپور میں ایک پروگرام میں کہا تھا کہ کبھی دل چاہتا ہے کہ سیاست چھوڑ دوں ۔سماج میں اور بھی کام ہیں جو بغیر سیاست کے ہو سکتے ہیں ۔اب سیاست بدل گئی ہے مہاتما گاندھی کے وقت سیاست اور سماج دیش کی ترقی کیلئے ہوا کرتی تھی لیکن اب صرف اقتدار کیلئے ہوتی ہے ۔ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ سیاست کا کیا مطلب ہے؟ کیا یہ سماج اور دیش کی بہبود کیلئے ہے یا صرف سرکار میں رہنے کیلئے؟ سیاست مہاتما گاندھی کے دور سے سماجی زندگی اور تحریک کا حصہ رہی ہے ۔پھر اس نے دیش اور ترقی کے مقاصد پر توجہ مرکوز کی لیکن آج ہم سیاست میں دیکھ رہے ہیں کہ وہ رات دن اقتدار میں رہنے یا آنے کے بارے میں ہو رہی ہے ۔سیاست سماجی اقتصادی اصلاحات کا ایک اچھا ذریعہ ہے اس لئے نیتاو¿ں کو تعلیم اور فن وغیر ہ کے فروغ پر کام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے ایسا لائق تلقین زندگی جی ہے جب لوگ میرے پوسٹر لگاتے ہیں یا لاتے ہیں تو مجھے اس سے نفرت ہے ۔نتن گڈکری نے سابق وزیر دفاع جارج فرنانڈیز کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ میں نے ان کی زندگی میں بہت کچھ سیکھا ہے انہیں کبھی بھی اقتدار کی بھوک نہیں تھی۔
(انل نریندر )
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کیا نیتن یاہو نیویارک میں گرفتار ہوسکتے ہیں؟
بین الاقوامی سیاست اور ڈپلومیسی کے گلیاروں میں اس وقت نیویارک سے اٹھی ایک آواز نے ہلچل مچا دی ہے ۔نیویار ک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے کہا ...
-
سرخیوں میں چھائے سہراب الدین شیخ عشرت جہاں معاملہ میں پھنسے گجرات کے آئی پی ایس افسر ڈی جی ونجارا 8 سال کے بعد جمعہ کو اپنی آبائی ریاست گج...
-
کئی دنوں کی قیاس آرائیوں کے بعد آخر کار بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے پانچ نئے پارٹی ریاستی صدور کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ نو تقرر ریاستی ص...
-
ریت مافیہ کے خلاف مہم چلانے والے ایماندار آئی اے ایس افسر ڈی ۔کے۔ روی کی موت کی گونج کرناٹک اسمبلی سے سڑک تک سنائی دے رہی ہے۔ اپوزیشن پا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں