Translater
09 ستمبر 2022
جج کے قاتلوں کو آخری سانس تک جیل !
جھارکھنڈ میں دھنباد کے جج اتم آنند کے قتل کے معاملے میں سی بی آئی اسپیشل عدالت نے قصورواروں کی سز ا کی اعلان کر دیا ہے جس سے قصوروار لکھن ورما اور راہل ورما کو آخری سانس تک جیل میں رہنے کی سزا سنائی ہے 28جولائی کو دونوں کو جج اتم آنند کیس میں ثبوتوں کی بنیاد پر قتل کرنے اور ثبوت چھپانے کا قصور وار مانا تھا کورٹ نے دونوں کو دفعہ 302اور 201کے تحت قصوروار مانا تھا ۔ سی بی آئی اسپیشل عدالت کے جج رجنی کانت پاٹھک نے قصور وار آٹو رکشہ ڈرائیور لکھن ورما اور اس کے معاون راہل ورما کو سزا سناتے ہوئے کہا کہ دونوں قصورواروں کو آخری سانس تک جیل میں رکھا جائے ۔ اس سزا کے اعلان پر متوفیٰ جج کے بہنوئی نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن دونوں قصورواروں کو عمر قید نہیں پھانسی ہونی چاہئے تھی۔ اوراپر عدالت میں پھانسی کی سزا دلانے کیلئے اپیل کریں گے۔ بتادیں کہ پچھلے برس 28جولائی کو جج اتم آنند کے قتل کے بعد ریاستی حکومت نے ایس آئی ٹی بنائی تھی لیکن بعد میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے اس معاملے کا از خود نوٹس لینے کے بعد اس کی جانچ 4اگست 2021کو سی بی آئی کو سونپ کی گئی تھی ۔معاملے کی جانچ کی نگرانی خود ہائی کورٹ کر رہی تھی۔اتم آنند کے قتل کے ٹھیک ایک سال بعد یہ فیصلہ آیا ہے ۔ واضح ہو کہ جج اتم آنند کو چہل قدمی کرتے ہوئے آٹو سے ٹکر مار کر منظم طریقے سے مار ڈالا گیا تھا۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
پھر پلٹے ٹرمپ : ایران میں ذہنی جنگ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر بڑے حملے کی دھمکی کےبعد ایک بار پھر پلٹ گئے ہیں ۔ٹرمپ کی یہ تو پلٹنے کی عادت بن گئی ہے ۔یہ4تھی مرتبہ بار ہے ج...
-
سرخیوں میں چھائے سہراب الدین شیخ عشرت جہاں معاملہ میں پھنسے گجرات کے آئی پی ایس افسر ڈی جی ونجارا 8 سال کے بعد جمعہ کو اپنی آبائی ریاست گج...
-
کئی دنوں کی قیاس آرائیوں کے بعد آخر کار بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے پانچ نئے پارٹی ریاستی صدور کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ نو تقرر ریاستی ص...
-
ریت مافیہ کے خلاف مہم چلانے والے ایماندار آئی اے ایس افسر ڈی ۔کے۔ روی کی موت کی گونج کرناٹک اسمبلی سے سڑک تک سنائی دے رہی ہے۔ اپوزیشن پا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں