Translater
18 نومبر 2021
عدلیہ کی آزادی سب سے اہم ہے!
دیش کے چیف جسٹس این وی رمن نے اتوار کو کہا کہ ہندوستانی عدلیہ کو دنیا کے لاکھو ں لوگ نچلی عدالتوں اور ضلع عدلیہ کے کامو ں کے ذریعے موٹے طور پر جان سکتے ہیں ۔ اس لئے عدلیہ کی آزادی اور سچی ایماندی کے سبھی سطحوں پر حفاظت کر نے اور اسے بڑھا وا دینے سے زیادہ کچھ بھی اہم ترین نہیں ہے۔ جسٹس نے کہا کہ ہندوستانی عدلیہ فلاحی ریا ست کو شکل دینے میں ہمیشہ سب سے آگے رہی ہے اور دیش کی آئینی عدالتوں کے فیصلو ں میں سماجی جمہوریت کو پھلنے پھولنے میں اہل بنا یا ۔ نیشنل جوڈیشل سر وس اتھارٹی زیر اہتمام منعقد بیداری اور رابطہ مہم کے اختتام کو خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹم رمن نے کہا کہ ہم ایک بہبودی ریا ست کا حصہ ہیں اور اس کے باوجود فائدہ نچلے سطح پر حقدار لوگوں تک نہیں پہونچا پارہے ہیں ۔ با عزت زندگی جینے کی لوگوں کے اندیشات کو چنو تیوں کا سامنا کر نا پڑ تا ہے جن میں سے ایک اہم چنوتی غریبی ہے ۔ ہندوستانی عدلیہ کے انسانیت کو لاکھوں لوگ نچلی عدالت اور ضلع عدالت کے کام کاج کے ذریعے جان سکتے ہیں ۔بہت بڑ ی تعداد میں مقدمہ لڑنے والوں کیلئے جو اصل اور آئینی جواز ہے وہ صر ف عدلیہ ہی ہے ۔ انصا ف فراہم کرنے کے سسٹم کو زمینی سطح پر مضبوط بنائے بغیر ہم صحت مند عدلیہ کا تصور نہیں کر سکتے ۔ اس لئے عدالتوں کی سبھی سطح پر آزادی اور سچی وفاداری کی حفاظت کر نے اور اسے بڑھا وا دینے سے زیادہ اہم ترین کچھ اور نہیں ہے چیف جسٹس اور جج صاحبان کو پہلی بار سیدھے طور پر خطاب کر رہے تھے ۔ این ایل اے ایس اے کے ایگز کٹیو چیئر مین جسٹم یوپو للت مہم میں شا مل پیر لیگل اور رضاکاروں کی خدمات کی تعریف کی ۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کیا نیتن یاہو نیویارک میں گرفتار ہوسکتے ہیں؟
بین الاقوامی سیاست اور ڈپلومیسی کے گلیاروں میں اس وقت نیویارک سے اٹھی ایک آواز نے ہلچل مچا دی ہے ۔نیویار ک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے کہا ...
-
سرخیوں میں چھائے سہراب الدین شیخ عشرت جہاں معاملہ میں پھنسے گجرات کے آئی پی ایس افسر ڈی جی ونجارا 8 سال کے بعد جمعہ کو اپنی آبائی ریاست گج...
-
کئی دنوں کی قیاس آرائیوں کے بعد آخر کار بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے پانچ نئے پارٹی ریاستی صدور کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ نو تقرر ریاستی ص...
-
ریت مافیہ کے خلاف مہم چلانے والے ایماندار آئی اے ایس افسر ڈی ۔کے۔ روی کی موت کی گونج کرناٹک اسمبلی سے سڑک تک سنائی دے رہی ہے۔ اپوزیشن پا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں