Translater
04 فروری 2022
اکیلے کار چلاتے وقت ماسک پر لگا بریک !
دہلی ہائی کورٹ نے کورونا کے دوران اکیلے کار چلاتے وقت ماسک لگانے کے دہلی حکومت کے فرمان کو بے تکا قرار دیا ہے اور سرکار کا یہ فیصلہ سمجھ سے با ہر ہے اور اب تک کیوں لاگو ہے؟ یہ دہلی سرکا رکا حکم ہے آپ اسے واپس کیوں نہیں لیتے ؟یہ کیا بات ہوئی کہ آپ اپنی کار میں اکیلے بیٹھے ہیں اور آ پ کو ماسک بھی لگا نا ہے ۔ دونفری بنچ نے کہا کہ آپ اس مسئلے پر سرکا رسے جواب لیکر صاف کریں ۔دہلی سرکارکی نمائندگی کررہے وکیل نے کورٹ میں ایک واقعہ کا ذکر کیا جس میں ماسک نہ پہننے کے سبب ایک شخص کا چالان کاٹ دیا گیا ۔دراصل یہ شخص اپنی ماں کے ساتھ کار میں تھا اور یہ کافی پی رہے تھے اس وقت کھڑکی کا شیشہ بند تھا۔ سماعت کے دوران دہلی سرکار کی سینئر وکیل راہل مہر انے ہائی کورٹ کے سنگل جج کے ساتھ اپریل 2021کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی کار چلاتے وقت ماسک نہ پہننے پر چالان کاٹنے کے دہلی سرکار کے فیصلے پر مداخلت کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔وکیل نے کہا تھا کہ کار میں اکیلے بیٹھے شخص کا بھی 2000ہزار روپے کا چالان کیا جا رہا ہے ۔سنگل جج کا حکم بہت ہی مایوس کن تھا انہوں نے قدرتی آفت جب ڈی ڈی ایم اے نے حکم پاس کیا تو حالات اور تھے اب چوں کہ دہلی میں وباءتقریبا ً ختم ہوگئی ہے اس پر بنچ نے کہا کہ شروعاتی حکم تو دہلی سرکار نے ہی پاس کیا تھا جسے سنگل جج کے سامنے چیلنج کیا گیا تھا مہرا نے کہا یہ دہلی یا مرکز ی سرکار جس کسی کا حکم ہے یہ نا مناسب ہے اس پر پھر سے نظر ثانی کی ضرور ت ہے بنچ کو حکم منسوخ کرنا چاہیے ۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کیا نیتن یاہو نیویارک میں گرفتار ہوسکتے ہیں؟
بین الاقوامی سیاست اور ڈپلومیسی کے گلیاروں میں اس وقت نیویارک سے اٹھی ایک آواز نے ہلچل مچا دی ہے ۔نیویار ک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے کہا ...
-
سرخیوں میں چھائے سہراب الدین شیخ عشرت جہاں معاملہ میں پھنسے گجرات کے آئی پی ایس افسر ڈی جی ونجارا 8 سال کے بعد جمعہ کو اپنی آبائی ریاست گج...
-
کئی دنوں کی قیاس آرائیوں کے بعد آخر کار بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے پانچ نئے پارٹی ریاستی صدور کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ نو تقرر ریاستی ص...
-
ریت مافیہ کے خلاف مہم چلانے والے ایماندار آئی اے ایس افسر ڈی ۔کے۔ روی کی موت کی گونج کرناٹک اسمبلی سے سڑک تک سنائی دے رہی ہے۔ اپوزیشن پا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں