Translater
05 فروری 2022
75سال پرانے پیڑوں کی حفاظت !
ہر یانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ایک نئی انوکھی پہل کی ہے ہر یانہ میں75سال پرانے پیڑوں کی دیکھ بھال کرنے والوں کو ریا ستی حکومت ہر سال 2500روپے پینشن دے گی۔ وزیر اعلیٰ نے بدھوار ورلڈ ویٹ لینڈ ڈے پرسلطان پور نیشنل ٹورزم پارک میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہاکہ دیکھ بھال کرنے والوں کو پینشن دینے والا ہر یا نہ دیش کا پہلا راجیہ ہے ۔اس موقع مرکزی وزیر جنگلیا ت و ماحولیا ت بھوپیندر یا دو نے کہا کہ آج گجرات دکھاڑیاں پکچھی وہار اور اتر پردیش کے بکھیرا پکچھی وہار کے رامسر استھلوںمیں شامل کیا گیاہے ۔دیش میں رامسر سائٹ کی جگہ پر ہر ہزاروں پرندے چرندے آتے ہیں۔ سلطانپور میں 100سے زیادہ نسلوں کے پرندوں چرندوں کی آمد ہوتی ہے وہیں منڈر واس میں بھی 80کے قریب مختلف نسلوں کے 40ہزار پرندے آتے ہیں ۔دونوں جھیلوں کے آ س پاس کے علاقے کو ہوم اسٹے پالیسی کے تحت ڈیولپ کیا جائے گا ۔ان کے آس پاس کے دیہات میں دیہاتیوں کے یہاں سیاح ٹھہر سکیں گے اور اس سے وہ دیہی تہذیب کو بھی ٹھیک ٹھا ک طریقے سے سمجھ سکیں گے ۔ وزیر اعلیٰ کھٹر نے کہاکہ پونڈ اتھارٹی بناکر 1900تالابوں اسی سال ٹھیک کرنے کا بیڑا اٹھا یا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی پردیش کے سبھی 18ہزار تالاب کو صاف کیا جائے گا۔اے کورٹ سے پرندوں کا نظارہ بھی ہریانہ سرکا رکی اس ماحولیاتی متعلق اعلان کا خیر مقدم ہے ۔گلوبل وارمنگ کے دنوں میں ایسی اسکیموں کو پورے دیش میں لاگو کرنے کی سخت ضرورت ہے اس کا ایک مضر اثر تو ہم دیکھ ہی رہے ہیں۔ موسم میں کتنا تبدیلی آرہی ہے ماحولیات کو بچانے کیلئے ہر یانہ نے پہل کی ہے اس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
امریکہ ایران جنگ کا نیوکلیئر ہونے کا خطرہ
امریکہ اور ایران کے درمیا ن کشیدگی اب نیوکلیائی حملے کی دھمکیوں تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے خلیجی ملکوں میں کھ...
-
سرخیوں میں چھائے سہراب الدین شیخ عشرت جہاں معاملہ میں پھنسے گجرات کے آئی پی ایس افسر ڈی جی ونجارا 8 سال کے بعد جمعہ کو اپنی آبائی ریاست گج...
-
کئی دنوں کی قیاس آرائیوں کے بعد آخر کار بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے پانچ نئے پارٹی ریاستی صدور کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ نو تقرر ریاستی ص...
-
ریت مافیہ کے خلاف مہم چلانے والے ایماندار آئی اے ایس افسر ڈی ۔کے۔ روی کی موت کی گونج کرناٹک اسمبلی سے سڑک تک سنائی دے رہی ہے۔ اپوزیشن پا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں