Translater
04 فروری 2022
کسوٹی پر ہوگا یوگی سرکار کے وزراءکاکام کاج!
اسمبلی چناو¿ میں یوگی سرکار کے کام کاج کا بھی امتحان وزیر اعظم نریندرمودی وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ کی مقبولیت تو اپنی جگہ ہے لیکن خود بھی وزراءکی پرفارمنس کی پرکھ جنتا کرئے گی۔ چناوی نیا کو پار لگانے میں آٹھ وزیر پہلے مرحلے میں اس طرح کی اگنی پرکشا دینے جارہے ہیں۔چناو¿ میں ان دنوں مفت بجلی کا اشو بھی ہے اور گنا کسانوں اور جانوروں گوونش ،آشرے استھل کا بھی ان دنوں بہت تذکرہ ہے ان وزراءمیں وزیر گنا سریش رانا ،و پشو پالن منتری لکشمی نارائن چودھری کے کام کاج کا امتحان ہونا ہے ۔اس کے علاوہ وزیر مملکت آزاد کمرشل تعلیم کپل اگروال بھی میدان میں ہیں پہلے مرحلے میں مغربی یوپی کے11اضلع کی 58سیٹوں کیلئے ہورہے چناو¿ میں ان وزراءکا وقار جوڑا ہوا ہے۔ ریاستی سرکا ر کے وزیر ہونے کے ناطے بھاجپاکو ان سے امیدیں ہیں اور ان کی چناو¿ پر سب کی نگاہیں لگی ہیں۔ پچھلے چنا و¿ کے وقت سپا سرکار میں تھی اس میں شیو پال یادو، رام گووندچو دھری ،درگا یادو ،محبوب علی ،رگھوراج پرتاب سنگھ ،منوج پانڈے،نتن اگروال ،اعظم خان ،پارس ناتھ یادو و شرندر یادو دللئی سمیت ایک درجن وزیر جیت گئے تھے لیکن دو درجن سے زیا دہ وزیر چنا و¿ ہار گئے تھے ۔ ان میں اروندسنگھ گھوش شیو پرشاد یادو ،ششی کانت ،برہمہ شنکر تریپاٹھی وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔متھرا سے شریکانت شرما کی سیٹ پر سپا آرایل ڈی اتحاد سے دھویندر اگروال بسپا کے اے کے راجیو کانگریس کے پر دیپ ماتھور میدان میں ہیں ۔اترولی سے سندیپ سنگھ دوبارہ میدان میں ہیں ۔ یہاں سپا آرایل ڈی اتحاد کے پریئش یادو بسپا سے اوم ویر میدان میں ہیں ۔ غازی آباد سے وزیر مملکت صحت اتل گرگ کا مقابلہ سپا آرایل ڈی اتحا د کے وشال ورما ،بسپا کے ترشل کمار کانگریس کے ششانت گوئل سے ہے۔ دھاتا کی مشہور سیٹ پر ٹھاکر تیج پال سنگھ لڑرہے ہیں تو بسپا سے سوہن پال سنگھ کانگریس سے پونم دیوی میدان میں ہیں ۔اسی طرح شکار پور بلند شہر کی اس سیٹ پر منتری انل شرما کے مقابلے میں آرایل ڈی کے کرن پال ہیں تو بسپاکے محمد رفیق و کانگریس کے نظام الرحمن بھی ٹکر دے رہے ہیں ۔مظفر نگر کی سیٹ پر کمر شل تعلیم وزیر اکیدل دیو اگروال کو اپنے کام کاج پر بھروسہ ہے تو آرایل ڈی کے سوربھ سروپ ،بسپا کے پسپانکر بھی مضبوطی سے لڑ رہے ہیں ۔ آگرہ فورٹ سے وزیر جی ایس دھرمیش کو چنوتی دینے کیلئے سپا آرایل ڈی سے کنور بھدر ایڈووکیت ،بسپا سے مہیندر ارون ہیں کانگریس سے رکوندر سنگھ میدان میں ہیں ۔سبھی کی نگاہیں پہلے مرحلے کی پولنگ پر لگی ہوئی ہیں۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ایران نے خلیجی ملکوں پر حملہ کیوں کیا؟
امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران ایران کی جوابی کاروائی روایتی نشانوں سے آگے بڑھ گئی ہے ، اس نے خلیجی ملکوں میں مسلسل حملے کئے اور ی...
-
سپریم کورٹ میں بھی عجیب و غریب مقدمات آرہے ہیں۔ تازہ مثال بحریہ کے کچھ افسروں پر بیویوں کی ادلہ بدلی سے متعلق معاملات ہیں۔ بحریہ کے ایک اف...
-
ہندوتو اور دھرم پریورتن، گھر واپسی سمیت تمام معاملوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پریوار سے جڑے لیڈروں کے متنازعہ بیانات سے وزیر...
-
مدھیہ پردیش کے ہائی پروفائل ہنی ٹریپ معاملے سے نہ صرف ریاست کی بلکہ دہلی کے سیاسی حلقوں میں مچا دئے معاملے میں اہم سازشی گرفتار ہو چکی شیو...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں