Translater
25 اگست 2021
کیا سرکار دیشمکھ کو بچانا چاہ رہی ہے ؟
سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے سابق وزیرداخلہ اور این سی پی نیتا انل دیشمکھ کیخلاف سی بی آئی جانچ کے احکامات پر مہاراشٹر سرکار سے عدالت نے کئی سوال پوچھے عدالت کا کہناتھا کہ سرکار کی طرف سے سی بی آئی جانچ کے مخالفت کرنے سے ایسا لگتا ہے کہ ریاسی حکومت سابق وزیر داخلہ کا بچاو¿ کررہی ہے انتظامیہ میں بے ضابطگی کے لئے کسی بھی جانچ کے لئے تیار رہنا چاہیے ۔اور یہ منصفانہ جانچ کی اجازت ہونی چاہیے ۔سی بی آئی جانچ کی اجازت دینے والے ممبئی ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف مہاراشٹر سرکار نے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے ۔اس سے پہلے مہاراشٹر حکومت نے ہائی کورٹ سے کہا تھا کہ ریاستی حکومت انل دیشمکھ کے خلاف سی بی آئی جانچ میں تعاون کرنا چاہتی ہے اور سی بی آئی نے جو دستاویز مانگے ہیں وہ ناکافی ہیں ۔سی بی آئی نے الزام لگایا تھا کہ ریاستی حکومت تعاون نہیں کررہی ہے ۔ہم سی بی آئی کی جانچ کو کمزور نہیں کر سکتے اور نہ ہی ہم جانچ کو محدود کر سکتے ہیں ۔یہ آئینی عدالت کے اختیارت کو نقصان پہونچانے جیسا ہوگا ۔ بنچ نے کہا یہ خیال بن رہا ہے ریاستی سرکار ریاستی پولیس حکام کی تعیناتی اور ایڈیشنل پولیس انسپکٹر سچن واگے کی بحالی کے پہلوو¿ں پر جانچ کی اجازت نہ دے کر وہ سابق وزیرداخلہ کو بچانا چاہتی ہے ۔اب عدالت کو جانچ کا حکم دینے کے لئے اپنے اختیارات کا استعمال کرنا ہوگا سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے سابق وزیرداخلہ انل دیشمکھ کی اس عرضی کو خارج کر دیا جس میں انہوں نے کرپشن کے معاملے میں سی بی آئی کے ذریعے ان کے خلاف دائر ایف آئی آر کی اپیل کی تھی ۔جسٹس ڈی وائی چندر چور جسٹس ایم آر شاہ کی بنچ نے دیشمکھ کے ذریعے ہائی کورٹ کے 22 جولائی کے حکم کے خلاف اپیل کی تھی جس کو عدالت نے خارج کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی ۔اس میں کوئی دشمنی نہیں ہے ۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
اور اب سعودی حوثیوں میں جنگ
مشرقی وسطیٰ میں ایک طرف امریکہ ایران کی جنگ تھم نہیں رہی ہے وہیں اب نیا مورچہ کھلتا نظر آرہا ہے ۔یہ ہے سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیا...
-
سرخیوں میں چھائے سہراب الدین شیخ عشرت جہاں معاملہ میں پھنسے گجرات کے آئی پی ایس افسر ڈی جی ونجارا 8 سال کے بعد جمعہ کو اپنی آبائی ریاست گج...
-
کئی دنوں کی قیاس آرائیوں کے بعد آخر کار بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے پانچ نئے پارٹی ریاستی صدور کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ نو تقرر ریاستی ص...
-
ریت مافیہ کے خلاف مہم چلانے والے ایماندار آئی اے ایس افسر ڈی ۔کے۔ روی کی موت کی گونج کرناٹک اسمبلی سے سڑک تک سنائی دے رہی ہے۔ اپوزیشن پا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں