Translater

14 جولائی 2026

ٹرمپ کے قتل کی سازش!

اسرائیل نے امریکہ کے ساتھ ایسی نئی معلومات دینے کا دعویٰ کیا ہے ، جس میں ایران پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش تیار کرنے کا الزام لگایا ہے ۔امریکی میڈیا میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے ٹرمپ اس پر بھڑک گئے اور اپنا آپا کھو بیٹھے ہیں ۔امریکہ کے مشہور اخبار دی وال اسٹریٹ جنرل میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس کے مطابق ،اسرائیل نے امریکہ کو بتایاہے کہ اس کے پاس خفیہ رپورٹ ہے اور خفیہ جانکاری ہے جس کے مطابق تہران ٹرمپ کے قتل کی نئی پلاننگ بنا رہا ہے ۔موساد نے یہ انٹیل شیئر کی ہے اور ٹرمپ سے کہا ہے کہ ایران کے ٹارگیٹ نمبر 1 پر ہیں اس کا نتیجہ یہ ہوا نیٹو کی سمٹ کے بعد ٹرمپ نے ڈر کر اپنا ایئرفورس وین بدل ڈالی اور امریکہ سے پرانا ایئر فورس 1 جہاز منگوایا اور اس میں واپس امریکہ پہنچے ۔اِدھر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر ایران ان کے قتل کرنے میں کامیاب ہوتا ہے تو انہوں نے پہلے ہی ایک حکم دے رکھا ہے کہ اگر ایران امریکہ پر حملہ کرتا ہے جیسا دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا ایسا جواب دیاجائے گا ۔ٹرمپ نے کہا کہ 1000 میزائلیں ایران کو اپنے نشانہ پر لیے ہوئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران ان کا قتل کرنے میں کامیاب ہوتا ہے تو انہوں نے پہلے ہی ایک حکم دے رکھا ہے ۔نیویارک پوسٹ میں دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ اس حکم کے مطابق ایران پر اتنا بڑا جوابی حملہ کریں جیسا دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا ۔سوال اٹھتا ہے کہ کیا ٹرمپ ایسا کوئی حکم دے بھی سکتے ہیں یا پھر تاریخ میں کسی لیڈر نے ایسا حکم دیا تھا۔امریکی آئین کے تحت کوئی بھی صدر ایسا حکم نہیں چھوڑ سکتا کہ اس کی موت کے بعد اپنے آپ کسی دیش پر حملہ کر دیاجائے ۔کسی بڑی فوجی کاروائی کا فیصلہ اس وقت جو صدر ہوتا ہے وہی تب فیصلہ کرے گا کیوں کہ کمانڈر ان چیف کے حکم پر ہی امریکی فوج ایسا کچھ کرسکتی ہے ۔ٹرمپ کا یہ بیان صرف ایران کے لئے نہیں ،بلکہ امریکی عوام کے لئے بھی ایک سیاسی پیغام ماناجارہا ہے ایک طرف وہ اپنے حمایتیوں کے سامنے یہ ایمیج بنانا چاہتے ہیں کہ وہ نڈر ہیں اور وہ سخت لیڈر ہیں جو کسی بھی دھمکی کے آگے نہیں جھکیں گے ۔دوسری طرف ایران کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اگر اس کے خلاف کوئی کاروائی ہوئی تو جواب پورے دیش کو ملے گا۔ سبھی جانتے ہیں کہ اسرائیل امریکہ ایران کے درمیان امن مذاکرات سے پریشان ہے اور اسے ہر حالت میں توڑنا چاہتا ہے۔ وہ ٹرمپ کتنے بہادر ہیں یہ بھی جانتا ہے اس سے بہتر کیا ہوسکت ہے کہ یہ خبر چلا دو کہ آپ ایران کے ٹارگیٹ نمبر 1 ہیں اس سے ٹرمپ ایران پر مجبوراً حملہ کر دیں گے اورا یک بار پھر جنگ شروع ہو جائے گی ۔ہوا بھی یہی امریکہ نے ایران پر تابڑ توڑ حملے کر دئیے اور ایران نے بھی زبردست جوابی کاروائی شروع کر دی ہے ایک بار پھر مشرق وسطیٰ کو جنگ کی آگ میں دھکیل دیا گیا ہے۔ ویسے ہم ٹرمپ اور نتین یاہو سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ جب آپ نے 28 فروری کو آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے تقریباً پورے خاندان کو نشانہ بنایا تھا جس میں ان کی 14 ماہ کی معصوم بچی بھی شامل تھی 40 سے زائد بڑے ملیٹری کمانڈروں کو بھی نشانہ بنایاگیا تھا تب آپ کو یہ خیال نہیں آیا تھا کہ ایران بھی ایسا کرسکتا ہے۔ اور اپنے سپریم لیڈر کے قتل کا بدلہ لے سکتا ہے ؟ اب جب اپنے اوپر پڑی تو آپ کو نانی یاد آگئی ۔ویسے بھی اسرائیل کے وزیر نے کھلے عام ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو قتل کرنے کی کھلی دھمکی دی تھی ۔شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسوم میں آپ نے دیکھا ہوگا کہ کس طرح کروڑوں لوگوں نے اپنے رہبر کے قتل کا بدلہ لینے کی قسم کھائی تھی ۔ایران آپ سے بدلہ لے سکتا ہے اور لے بھی رہا ہے لیکن اس طرح نہیں جیسے نیتن یاہو اور موساد آپ کو بے وقوف بنا کر اپنے مفاد کی تکمیل کررہا ہے ۔
(انل نریندر)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

ٹرمپ کے قتل کی سازش!

اسرائیل نے امریکہ کے ساتھ ایسی نئی معلومات دینے کا دعویٰ کیا ہے ، جس میں ایران پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش تیار کرنے کا الزام لگ...