Translater

21 مئی 2026

یو اے ای کے براقح نیوکلیئر پلانٹ پر حملہ

متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کے القفرہ علاقہ میں قائم براقح نیوکلیئر پاور پلانٹ کے کمپلیکس میں پیر کے روز ایک ڈرون حملہ ہوا ۔ اور اس کے بعد اس میں آگ لگ گئی حالانکہ کسی کے زخمی یا مرنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ایران اور یو اے ای اب لگتا ہے کہ جانی دشمن بن چکے ہیں ۔ڈرون سے براقح نیوکلیئر پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا ۔اس حملے کو یو اے ای نے بغیر کسی وجہ کے دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ۔دراصل اس حملے کی ذمہ داری فی الحال کسی بھی گروپ نے نہیں لی ہے مگر یو اے ای کا الزام ایران کی طر ف ہے ۔یو اے ای کا خیال ہے کہ یہ حملہ ایرا ن نے ہی ڈرون کے ذریعے کیا ہے ۔پچھلے کئی دنوں سے ایرا ن اور یو اے ای میں ٹکراؤ جاری ہے ۔ایران کا خیال ہے کہ یو اے ای کھل کر امریکہ اور اسرائیل کی مدد کررہا ہے اور اس کی سرزمین سے ہی امریکی حملے ہورہے ہیں ۔خبر تو یہاں تک ہے کہ موجودہ جنگ کے دوران ہی اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو اور ان کے موساد چیف نے یو اے ای کا خفیہ دورہ کیا تھا ۔ڈرون حملے سے براقح پلانٹ کے باہری زون میں واقع ایک الیکٹرک جنریٹر میں آگ لگ گئی یہ آگ پلانٹ کے اندرونی احاطہ کے باہر لگی تھی ۔فیڈرل نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے بھی اس حملے کی تصدیق کی ہے کہ آگ سے پلانٹ کی حفاظت یا اس کے ضروری سسٹم پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے اور سبھی یونٹ ٹھیک ٹھاک کام کررہے ہیں ۔سبھی ضروری احتیاطی قدم اٹھا لئے گئے ہیں اور لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے ہی جانکاری لیں اور افواہوں سے بچیں ۔بیان میں ڈرون حملے کے ذرائع کے بارے میں کوئی بھی جانکاری نہیں دی گئی ہے ۔ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم نے کوئی حملہ نہیں ہے تو پھر حملہ کس نے کیا ؟ کیا کوئی تیسری طاقت اپنا کھیل تو نہیں کھیل رہی ہے ۔دونوں ملکوں کو لڑوا کر اپنا اللو سیدھا کرے اس سے پہلے بھی پانچ مئی کو یو اے ای نے کہا تھا کہ اس کے کچھ زونوں پر ایران سے داغی گئی میزائلیں اور ڈرون سے حملہ کیا گیا ۔لیکن ایران کی فوجی کمان نے اس الزام سے انکار کیا تھا ۔ایرانی حکام نے یو اے ای کے ان الزمات کو بھی مسترد کر دیا تھا جس میں ایران پر حملہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا ۔دراصل یو اے ای کو ایران اس لئے اپنا دشمن مان رہا ہے ،کیوں کہ اسے لگتا ہے کہ یو اے ای کی سرزمین کا استعمال کرکے ہی امریکہ نے اس پر حملے کئے ہیں ۔بہرحال اس حملے نے اسرائیل -ایران اور امریکہ کے درمیان چل رہی نازک جنگ بندی کو لے کر تشویشات کو اور بڑھا دیا ہے ۔ایسا لگ رہا ہے کہ ڈپلومیٹک کوشش بھی اب کافی کشیدہ ہوتی جارہی ہیں ۔یو اے ای نے اس حملے کے پیچھے کے لوگوں پر بغیر کسی اکساوے کے دہشت گردانہ حملہ کرنے کا الزام لگایا اور خبردار کیا کہ وہ اپنے ملک کی سرداری پر کسی بھی طرح کے خطرے کو برداشت نہیں کرے گا۔ ساؤتھ کوریا کی مدد سے بنے اور 2020 سے چالو براقح نیوکلیئر پلانٹ اب دنیا کا ایک واحد نیوکلیائی اینرجی پلانٹ ہے ۔20 ارب ڈالر کی لاگت سے بنا یہ پلانٹ یو اے ای کی تقریباً ایک چوتھائی اینرجی ضروریات کو پورا کرتا ہے ۔
(انل نریندر)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

یو اے ای کے براقح نیوکلیئر پلانٹ پر حملہ

متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کے القفرہ علاقہ میں قائم براقح نیوکلیئر پاور پلانٹ کے کمپلیکس میں پیر کے روز ایک ڈرون حملہ ہوا ۔ اور اس کے بعد ...