Translater

19 مئی 2026

چین سے کیا لے کر لوٹے ٹرمپ

2025 میں امریکہ کے اقتدار میں واپس لوٹے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پوری دنیا کے ساتھ رنگ باز کی طرح پیش آرہے تھے ۔ایک سال میں کئی ملکوں نے ٹرمپ کی داداگیری کے تیور دکھانے والے ٹرمپ بیجنگ بھی انہیں تیوروں کے ساتھ پہنچے تھے لیکن جب لوٹے یہ تیور ٹھنڈے پڑ گئے ۔ان کا بھروسہ کچھ یوں غائب ہوا جیسے فری کے وائی فائی کا نیٹورک ۔ایسے میں جاننا ضروری ہو جاتا ہے کہ چین گئے ٹرمپ کیا دے کر آئے ہیں اور کیا لے کر لوٹے ہیں ؟ باہر سے چہرے پر مسکان کے پیچھے نقصان ہے یا فائدہ ؟ جتنی بڑی باتیں اتنی بڑی ڈیل ہمیں تو یہ نظر نہیں آئی ۔بیجنگ چھوڑنے سے پہلے ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہوئے معاہدے کو شاندار ٹریڈ سودہ بتایا ۔انہوں نے کہا کہ ان معاہدوں سے دونوں ملکوں کو بڑا فائدہ ہوگا ۔ساتھ ہی ٹرمپ نے اسٹریٹ آف ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لئے چین کی مدد قبول کرنے کی بھی بات کہی ۔ٹرمپ نے کہا : ہم نے کچھ شاندار ڈیل کی ہیں جو دونوں ملکوں کے لئے بہت اچھی ہیں ۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس بات چیت کے دوران کئی مسائل بھی سلجھائے گئے ہیں ۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ چین نے 200 بوئنگ طیاروں کی ڈیل پر بھی حامی جتائی ہے ۔یہ ایک محض ٹھوس ڈیل کہی جاسکتی ہے جو اس دورہ پر ہوئی لیکن اس پر ہی چین نے کوئی جواب نہیں دیا ہے ۔اس دورہ میں ٹرمپ کا کیا رویہ پوری طرح بدلا ہوا تھا ۔عام طور پر جارحانہ اور ٹکراؤ والی سیاست کے لئے جانے جاتے ٹرمپ اس دورہ میں کافی نرم گو اور صبر وتحمل میں نظر آئے ۔انہوں نے شی جن پنگ کی تعریف میں اتنے قصیدے پڑھے جتنے شاید کسی اور وزیراعظم ،صدر کے لئے پڑھے ہوں ۔جن پنگ کی تعریف میں چند پڑھے قصیدے زیلنسکی ہوں یا سابق صدر جوبائیڈن ، 1 سال میں ٹرمپ نے کئی ملکی ،غیر ملکی لیڈروں کی بے عزتی کرنے اور ان کا مذاق اڑانے میں کوئی قصر نہیں چھوڑی ۔ٹرمپ نے کہا -اگر آپ ہالی ووڈ جائیں اور چین کے لیڈروں کے کردار نبھانے کے لئے کسی اداکار کو ڈھونڈیں تو شی جن پنگ بالکل اسی طرح فٹ بیٹھیں گے ۔ٹرمپ کے چین دورہ میں ایک اہم ترین اشو تھا تائیوان وہاں بیجنگ اسے اپنا حصہ مانتا ہے جبکہ امریکہ لمبے عرصے سے تائیوان کی حمایت کرتا رہا ہے ۔لیکن حیرانی کی بات یہ رہی کہ پورے دورہ میں ٹرمپ نے تائیوان کا نام تک نہیں لیا ۔الٹا شی جن پنگ نے ٹرمپ کے منہ پر سنا دیا کہ آج تائیوان کی مدد کرنا بند کریں ۔اگر آپ نے ایسا نہیں کیا تو ہم آپ سے جنگ تک کرنے پر مجبور ہوں گے ۔اس پر بھی ٹرمپ نے کوئی رد عمل نہیں دیا ۔شی جن پنگ نے خبردار کیا کہ تائیوان کا اشو چین ،امریکہ رشتوں میں سب سے حساس ترین ، اہم ترین اشو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسے صحیح طریقہ سے نہیں سنبھالاگیا تو دونوں ملکوں کے درمیان ٹکراؤ اور یہاں تک کہ جنگ بھی ہوسکتی ہے ۔ٹرمپ نے اپنے شوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوتھ سوشل پر بھی ایسا ہی بیان دیا جس نے لوگوں کو چونکا دیا ۔انہوں نے امریکہ کو گرتا ہوا ملک کہنے والی شی جن پنگ کی بات سے عدم اتفاق جتایا ۔حالانکہ ٹرمپ نے کہا کہ شی کا اشارہ بائیڈن انتظامیہ کے چار سالوں کے بھاری نقصان کی طرف تھا ۔ایک برطانوی تجزیہ نگار نے اپنے کالم میں ٹرمپ کے رویہ پر تلخ نکتہ چینی کی تھی ۔انہوں نے لکھا سودے کی کلا اب اس وقت چاپلوسی کی کلا جیسی لگتی ہے ۔جب دوسرے آدمی کے پاس سارے پتے ہوں انہوں نے کہا شی جن پنگ یہ بات جانتے تھے کہ دنیا کا سب سے بڑا تاجر بھی جانتا تھا لیکن شاید کمرے میں موجود ایک مسافر شخص جسے اس کا احسا س نہیں ہوا ، وہ خود ٹرمپ تھے ۔
(انل نریندر)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

چین سے کیا لے کر لوٹے ٹرمپ

2025 میں امریکہ کے اقتدار میں واپس لوٹے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پوری دنیا کے ساتھ رنگ باز کی طرح پیش آرہے تھے ۔ایک سال میں کئی ملکوں نے ٹر...